کہوٹہ: وارڈ نمبر 13 میں نالوں اور گلیوں کی صفائی، کلین سویپ آپریشن مکمل
کہوٹہ (ندیم آزاد) اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی تحصیل کہوٹہ احمد بلال مخدوم کی خصوصی ہدایات پر آج 11 جولائی 2025 کو وارڈ نمبر 13 میں صفائی ستھرائی کا وسیع پیمانے پر آپریشن کلین سویپ کیا گیا۔
سینئر سینیٹری سپروائزر طالب حسین بھٹی کی نگرانی میں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (RWMC) کے عملے اور میونسپل کمیٹی کے درجن بھر ورکرز نے مسجد بلال اور محلہ مسجد بلال سمیت محلہ مرکزی جامع مسجد کی گلیوں اور نالوں کی بھرپور صفائی کی۔
یہ اقدام اس وقت کیا گیا جب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سٹی صدر اور کہوٹہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کہوٹہ کو شکایت درج کرائی کہ نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے لیے آنے والے نمازیوں کو گلیوں میں موجود گندگی اور بارش کے باعث نالوں میں جمع کچرے سے سخت دشواری کا سامنا ہے، جس سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ بھی ہے۔
ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صفائی آپریشن پر اطمینان کا اظہار کیا اور اسسٹنٹ کمشنر ایوشہ ظفر، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی احمد بلال مخدوم، سینیٹری سپروائزر طالب حسین بھٹی اور RWMC کے سپروائزر حیدر جرار کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے شہریوں کی مشکلات کو فوری نوٹس میں لے کر بروقت صفائی کا عمل یقینی بنایا۔
09/07/2025
احسن محمود ستی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کی اہلیہ کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی
کہوٹہ (ندیم آزاد )
کھتیل میں احسن محمود ستی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کی اہلیہ اور معروف صحافی ذوالفقار علی ستی (ممبر پریس کلب کہوٹہ) کی بھابھی محترمہ کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔ نمازِ جنازہ پیر آف بگہار شریف، پیرِ طریقت، رہبرِ شریعت حضرت پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ محمد ساجد الرحمٰن صاحب نے پڑھائی۔
نمازِ جنازہ میں اعلیٰ عسکری، عدالتی، صحافتی، سیاسی و سماجی حلقوں سے وابستہ شخصیات اور معززین علاقہ نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء میں جنرل محمد شفیق ستی، بریگیڈیئر جاوید ستی، ائیر کموڈور ایم طفیل ستی، کرنل ساجد الرحمن ستی، بیرسٹر راجہ احمد صغیر، سابق چیئرمین راجہ ظفر بگہاروئ، سابق چیئرمین سجاد ستی عرف منا، ماسٹر محمد یونس، آصف ربانی قریشی (صدر پیپلز پارٹی تحصیل کہوٹہ)، راجہ عمران ضمیر جنجوعہ (صدر پریس کلب کہوٹہ)، اصغر حسین کیانی (جنرل سیکریٹری پریس کلب کہوٹہ)، سعید افضل چوہان (سرپرست اعلیٰ)، عاصم نذیر جنجوعہ، راجہ رفاقت جنجوعہ، سلیم سپل، حاجی انور ستی، زوہیب ستی (کونسلر)، خان طاہر خان، راجہ افتخار محمود چوہان، راجہ عباس پپو، راجہ خضر حیات ستی (ڈائریکٹر سی ڈی اے)، کیپٹن میرینر محمد وقار ستی، سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے وکلاء، پریس کلب کہوٹہ کے تمام ممبران، ایجوکیشن باڈی، نجی و سرکاری اسکولز و کالجز کے اساتذہ، یونینز کے نمائندگان اور مختلف سیاسی و سماجی شخصیات شامل تھیں۔ اس موقع پر مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعائیں کی گئیں۔
09/07/2025
کہوٹہ میں کچے مکان کی چھت گر گئی، کچی چھت کے گرنے سے تین افراد زخمی جبکہ ایک تین سالہ بچی جاںبق ہو گئی جاںبق بچی اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کہوٹہ منتقل کر دیا گیا
حالیہ مون سون بارشوں کے باعث کہوٹہ محلہ چاہات میں واقع ایک کچے مکان کی چھت کرنے سے تین افراد شدید زخمی ہو گئے جبکہ ایک بچی موقع پر جانبحق ہو گئی جاںبق بچی کی شناخت تین سالہ پلوشہ کے نام سے ہوئی زخمیوں میں جاںبق بچی کی والدہ ایک آٹھ سالہ بہن اور دس سالہ بھائی شامل ہیں واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122، سیول ڈیفنس مقامی انتظامیہ اور اہل محلہ نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائی کرتے ہوئے جاںبق بچی اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کہوٹہ منتقل کیا گیا جہاں پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا
07/07/2025
کہوٹہ (ندیم آزاد) کہوٹہ میں مون سون کی طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
مون سون سیزن کی حالیہ شدید بارشوں کے باعث کہوٹہ کی سڑکیں اور گلیاں ندی نالوں کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ بارش کا پانی گھروں، دکانوں اور مساجد میں داخل ہونے کے خطرے کے پیش نظر اسسٹنٹ کمشنر اور چیف آفیسر کہوٹہ کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور میونسپل کمیٹی کا عملہ متحرک ہو گیا۔
عملے نے ہنگامی بنیادوں پر شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور بند نالوں کی صفائی ستھرائی کا عمل مؤثر انداز میں مکمل کیا، تاکہ نکاسی آب کا نظام بہتر بنایا جا سکے اور شہریوں کو مزید پریشانی سے بچایا جا سکے۔
06/07/2025
06/07/2025
کہوٹہ
06/07/2025
کہوٹہ (ندیم آزاد) — 9 محرم الحرام کی مناسبت سے مجلسِ عزاء کا انعقاد
کہوٹہ کے علاقے چھنی بازار میں واقع حیدری ہاؤس پر ضلعی صدر شیعہ علماء کونسل ضلع راولپنڈی علامہ عمران علی حیدری اور معروف قانون دان دبیر الحسن ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ پر 9 محرم الحرام کی مجلسِ عزا منعقد ہوئی۔
مجلس سے خطاب کرنے والے علماء میں علامہ جواد احمد، علامہ طارق حسین ساجد، علامہ سید عاصم عباس نقوی (کہوٹہ)، اور فرمان علی حیدری شامل تھے۔ مقررین نے حضرت امام حسین علیہ السلام کی عظیم قربانی اور فلسفۂ شہادت پر روشنی ڈالی اور امتِ مسلمہ کو وحدت و یکجہتی کا پیغام دیا۔
مجلس کے اختتام پر نیاز تقسیم کی گئی، عزاداری امام حسین علیہ السلام انجام دی گئی اور وطنِ عزیز پاکستان کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
06/07/2025
کہوٹہ (ندیم آزاد) گزشتہ روز شدید بارش سے کہوٹہ کے نشیبی علاقے زیرآب آ گئے جس سے اہلیان علاقہ کا بہت نقصان بھی ہوا اس شدءد بارش میں کہوٹہ کی سیاسی و سماجی شخصیت سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ ن ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے مختلف علاقوں کا وزٹ کیا زیرآب آنے والے متاثرہ افراد سے ملاقات کی اور بارشوں کے باعث نکاسی آب میں رکاوٹ آنے والے عناصر کا جائزہ لیا اور اہلیان علاقہ سے ان کا فوری حل کرانے کی یقین دہانی کرائی
06/07/2025
اہلیان علاقہ کا درد دل رکھنے والی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی رات کے پچھلے پہر بارشوں سے متاثر ہونے والے افراد کے گھر پہچ گئے
06/07/2025
گزشتہ روز بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی جس میں تین افراد شدید زخمی جبکہ ایک چار سالہ بچی جان کی بازی ہار گئی.. کہوٹہ کی سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے ان کے گھر جا کر حالات کا جائزہ لیا اور لواحقین سے اظہار افسوس اور اظہار ہمدردی کی اور ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کرائی
06/07/2025
کہوٹہ (ندیم آزاد) کہوٹہ میں کچے مکان کی چھت گر گئی، کچی چھت کے گرنے سے تین افراد زخمی جبکہ ایک تین سالہ بچی جاںبق ہو گئی جاںبق بچی اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کہوٹہ منتقل کر دیا گیا
تفصیلات کے مطابق حالیہ مون سون بارشوں کے باعث کہوٹہ محلہ چاہات میں واقع ایک کچے مکان کی چھت کرنے سے تین افراد شدید زخمی ہو گئے جبکہ ایک بچی موقع پر جانبحق ہو گئی جاںبق بچی کی شناخت تین سالہ پلوشہ کے نام سے ہوئی زخمیوں میں جاںبق بچی کی والدہ ایک آٹھ سالہ بہن اور دس سالہ بھائی شامل ہیں واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122، سیول ڈیفنس مقامی انتظامیہ اور اہل محلہ نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائی کرتے ہوئے جاںبق بچی اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کہوٹہ منتقل کیا گیا جہاں پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا
Be the first to know and let us send you an email when Punjab 365 News HD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.