
05/08/2025
کہوٹہ (ندیم آزاد) کہوٹہ میں مون سون بارشوں کے پیش نظر صفائی ستھرائی کی خصوصی مہم جاری ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن "ستھرا پنجاب" کے تحت راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی اور میونسپل کمیٹی کے اہلکار متحرک ہیں۔تفصیلات کے مطابق حالیہ مون سون بارشوں کے باعث کہوٹہ کے مختلف علاقوں میں نالوں کی صفائی کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔ ایریا انچارج ماجد ستی اور منیجر سی ٹی ڈی ایس وقار کیانی کی خصوصی ہدایات پر کلر چوک، چھنی بازار اور راولپنڈی روڈ سمیت متعدد مقامات پر صفائی کا کام جاری ہے۔
اس مہم کی نگرانی سینئر سینیٹری سپروائزر طالب حسین بھٹی کر رہے ہیں۔ منیجر وقار کیانی اور ایریا انسپکٹر نازک نے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور نالوں کی تعمیر و صفائی پر اطمینان کا اظہار کیا۔