28/05/2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن “ستھرا پنجاب” کے تحت کہوٹہ میں مثالی صفائی مہم
کہوٹہ (ندیم آزاد) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن “ستھرا پنجاب” کے تحت عیدالاضحیٰ کے موقع پر پہلے دن تحصیل کہوٹہ میں صفائی ستھرائی کی مثالی مہم کامیابی سے مکمل کر لی گئی۔
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شریں گل اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کہوٹہ عمیر سلطان کی خصوصی ہدایات پر جنرل منیجر CTDS JV شعیب رانا اور آپریشن منیجر CTDS JV وقار کیانی نے صفائی آپریشن کی بھرپور نگرانی کی۔ تحصیل بھر میں 453 ورکرز اور 83 مختلف گاڑیوں پر مشتمل عملے نے عیدالاضحیٰ کے دوران صفائی کے بہترین انتظامات یقینی بنائے۔
قربانی کے بعد شہر کہوٹہ میں قائم مرکزی کیمپ پر آلائشیں جمع کی گئیں جہاں سینئر سینیٹری سپروائزر طالب حسین بھٹی کی زیر نگرانی ہیوی مشینری کے ذریعے آلائشوں کو ڈمپنگ پوائنٹس تک منتقل کیا گیا۔ بعد ازاں عارضی طور پر قائم مرکزی کیمپ اور اطراف کے علاقوں کو صاف پانی سے دھو کر جراثیم کش ادویات کا اسپرے بھی کیا گیا تاکہ ماحول کو صاف اور صحت مند رکھا جا سکے۔
اہلِ علاقہ نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر بہترین صفائی انتظامات پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن “ستھرا پنجاب” کو سراہتے ہوئے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران اور ملازمین کو خراجِ تحسین پیش کیا۔