حویلی کہوٹہ نیوز

حویلی کہوٹہ نیوز This page is created for the purpose of sharing news.

14/08/2025

باغ آزادکشمیر نالا مال میں طغیانی۔

14/08/2025

حویلی کہوٹہ: محکمہ موسمیات کی پیشگوئی اور مزید بارش و لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے کے پیش نظر، ضلع حویلی میں 15 اگست بروز جمعہ تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
بحکم انچارج ڈپٹی کمشنر حویلی کہوٹہ۔





14/08/2025

گنگا چوٹی باغ آزاد جموں وکشمیر اور سدھن گلی میں کلاؤڈ برسٹ ہوا ہے جسکی وجہ سے سدھن گلی نالے میں مٹی پتھر کا طوفان چل رہا ہےباغ نالہ ماہل میں بھی شدید تغیانی ہے اللّٰہ پاک رحم فرمائے آمین #

21/07/2025
21/07/2025

آزادکشمیر کی تاریخ میں پولیس کی پہلی ہڑتال۔۔
آزادکشمیر پولیس کے جوانوں کے تمام مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔
آزادکشمیر کے امن، اور حفاظت کے لیے اپنی بساط سے بڑھ کر خدمات سرانجام دینے میں مصروف عمل ہیں۔ ۔

20/07/2025

ڈیڑھ سال قبل پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو قبیلے والوں نے دعوت پر بلایا ، مگر وہ کھانے کی نہیں ,, غیرت دکھانے ،، کی دعوت تھی ۔ دونوں کو لے جا کر ایک چٹیل میدان میں کھڑا کردیا جاتا ہے ، وہاں 19 غیرت مند بلوچی مرد کھڑے ہیں جن میں سے پانچ کے پاس لوڈڈ اسلحہ ہے ، بڑی سی چادر میں لپٹی 24 سالہ شیتل اور 32 سالہ زرک کو گاڑیوں کے قافلے میں ق ت ل گاہ پر لاکر اتارا جاتا ہے ۔۔۔ شیتل جس کے ہاتھ میں قرآن تھا ، قبیلے کے مردوں کے سامنے یہ کہتے ہوئے سکون سے آگے بڑھتی ہے ,, صرف گ و ل ی مارنے کی اجازت ہے ،، جبکہ اس کی اجازت کسی نے طلب ہی کب کی تھی ۔۔۔ وہ ق ت ل گاہ کی جانب خود بڑھی ، اسے معلوم تھا اپنا انجام ، اس لیے نہ اس کے پاؤں کانپے، نہ آنکھوں میں التجا تھی، نہ لبوں پر چیخ، نہ دامن میں رحم کی بھیک۔۔۔ اس کی خاموشی میں وہ شور تھا، جو ان سب چیخوں پر بھاری تھا جو ظلم کے خلاف کبھی نہ نکل سکیں۔۔۔پھر گولی نہیں ، 9 گولیاں ماری گئیں۔۔۔ پھر اس کے بعد زرک کی باری آئی ، اسے دو گنا ماری گئیں ۔

مزید لکھنے کو کچھ بھی نہیں ہے ، وہاں لکھا بھی کیا جا سکتا ہے جہاں اس ق ت ل کو جسٹیفائی کرنے والے موجود ہوں ، جہاں کورٹ میں ، گھر میں ، سسرال میں جاکر ۔۔ راضی نامے کے بہانے اپنی ہی بچی کو چاہے نوبیاہتا ہو ، حاملہ ہو یا بچوں والی ہو ۔۔۔ بھون دیا جاتا ہے ۔ صرف اس ایک جرم پر کہ اس نے من پسند انسان سے نکاح کیا ۔۔۔۔ اور موت سے کم سزا پر تو غیرت کو چین نہیں آتا ۔ اس بلوچ قبیلے کی غیرت کو بھی سلام ، جو غیرت کے نام پر اپنی ہی بیٹی کو بے غیرت مردوں کے مجمعے کے سامنے لائے اور میدان میں کھڑا کرکے غیرت کی پگ پر ایک اور کلغی سجا لی ۔ ایک اور ۔بیٹی ہار گئی ، پگڑیاں جیت گئیں ۔

14/07/2025


🎙️ "یہ ہے حویلی کا بِلا G!"😁
ادارے سوئے ہوئے ہیں...
حویلی کا بِلا G جاگ چکا ہے!


#بلاجی

14/04/2025

قاری نصیر صاحب کا پیغام /طلحہ شبیر کے حوالے سے۔

حویلی کہوٹہ آزاد کشمیر کے سابق سنیر وزیر سابق قائم مقام وزیراعظم ازاد کشمیر چوہدری محمد عزیز کی وفات پر اظہار تعزیت کرنے...
31/08/2024

حویلی کہوٹہ
آزاد کشمیر کے سابق سنیر وزیر سابق قائم مقام وزیراعظم ازاد کشمیر چوہدری محمد عزیز کی وفات پر اظہار تعزیت کرنے والوں کا سلسلہ جاری سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں کی امد کا سلسلہ جاری چوہدری محمد عزیز کے مزار پر حاضری کر تعزیت کرنے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے وزراء حکومت
اکبر ابراہیم وزیر خوراک محمد اکمل سرگلہ وزیر جنگلات وزیر حکومت ناصر بٹ چوہدری ریاض احمد ڈپٹی سپیکرسردار میر اکبر خان اور دیگر نے مرحوم کی قبر پر حاضری دی اور محسن عزیز احسن عزیز چوہدری علی طالب سے اظہار افسوس کیا اور ان کے درجات بلندی کے لے خصوصی دعائیں کی وزرائے کرام کا کہنا تھا کہ چوہدری محمد عزیز ہم سب کا سرمایہ تھے یہ صرف ایک حویلی والوں کا نقصان نہیں ہوا بلکہ پوری ریاست کا نقصان ہوا ہے ان کے جانے سے ریاست کی ایک مضبوط اور طاقتور اواز سے ہم سب محروم ہو گئے ہیں چوہدری محمد عزیز کی موت نہ صرف حویلی بلکہ ریاست ایک جاندار قیادت سے محروم ھو گی انہوں نے کہا کہ اس طرح کے لوگ کسی برادری یا کسی علاقے میں مدتوں بعد پیدا ہوتے ہیں چوھدری محمد عزیز کی وفات سے خلا پیدا ہوا ہے یہ صدیوں بعد پورا ہوگا چوہدری محمد عزیز نے ریاست کے اندر عوام کی خدمت کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اللہ پاک ان کے درجات بلند فرمائے اور بخشش و مغفرت فرمائے .

31/08/2024

حویلی آزاد کشمیر کی دھرتی ایک بڑے سیاسی خلاء کا شکار ہوگی سیاست میں فہم وفراست دانشمندادی شعور برداشت تحمل مزاجی کی علامت ڈسٹرکٹ حویلی کے بانی تعمیر وترقی کے ہیرو چوہدری محمد عزیز صاحب کی وفات سانحہ سے کم نہیں

Address

Kahuta
12210

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when حویلی کہوٹہ نیوز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to حویلی کہوٹہ نیوز:

Share