Kahuta news network

Kahuta news network Serving the nation
(1)

08/07/2025

اسلام آباد کے سائبر کرائم ونگ نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ 27 یوٹیوب چینلز کو بلاک کیا جائے
‏ان پر الزام ہے کہ وہ
‏ریاستی اداروں اور افسران کے خلاف
‏جھوٹی، گمراہ کن اور نفرت انگیز معلومات
‏عوام میں خوف، انتشار اور بداعتمادی
‏پھیلا رہے ہیں

08/07/2025
احسن محمود ستی ایڈووکیٹ کی زوجہ محترمہ ذوالفقار علی ستی کی بھابھی قضائے الٰہی سے وفات پا گئی ہیں مرحومہ کی نماز جنازہ کل...
08/07/2025

احسن محمود ستی ایڈووکیٹ کی زوجہ محترمہ ذوالفقار علی ستی کی بھابھی قضائے الٰہی سے وفات پا گئی ہیں مرحومہ کی نماز جنازہ کل بروز منگل دن 11:30بجے کھتیل ہون میں ادا کی جائے گی اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین

‏15 جولائی سے 15 ستمبر ، اِن مہینوں میں سانپ اپنے سامنے آنے والی کسی بھی انسان جانور پر حملہ کر دیتی ہیں ان دو ماہ میں ش...
07/07/2025

‏15 جولائی سے 15 ستمبر ، اِن مہینوں میں سانپ اپنے سامنے آنے والی کسی بھی انسان جانور پر حملہ کر دیتی ہیں ان دو ماہ میں شام سے لیکر اگلے روز صبح تک سانپ باہر نکلتے ہیں سانپ زیادہ تر نمی والی جگہ یا ایسی جگہ جہاں پانی کھڑا ہو اُسکے کنارے پر موجود ہوتے ہیں گاؤں کے لوگ ان دو ماہ میں خاص احتیاط کریں رات کے وقت ٹارچ اپنے ہاتھ میں رکھیں اور نظریں زمین پر رکھیں یاد رکھیں ان دو ماہ میں سانپ انسانوں پر باقاعدہ حملہ آور ہوتے ہیں لہٰذا خود بھی احتیاط کریں اور اپنے بچوں کا خاص خیال رکھیں رات کو ہر صورت بچوں کو زمین پر نہ کھیلنے دیں یہ معلومات تمام لوگوں تک پہنچائیں...شکریہ

افسوس ناک خبر ""لوئر دیر گل آباد جی ٹی روڈ پر فروٹ کی ریڑھی لگانے والا محنت کش بصیر اللّٰہ 11 ہزار وولٹ لائن کی زد میں آ...
06/07/2025

افسوس ناک خبر ""
لوئر دیر گل آباد جی ٹی روڈ پر فروٹ کی ریڑھی لگانے والا محنت کش بصیر اللّٰہ 11 ہزار وولٹ لائن کی زد میں آکر جان کی بازی ہار گیا, حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ اپنی ریڑھی پر سایہ ڈالنے کے لیے چھتری لگا رہا تھا, جو بجلی کی لائن سے ٹکرا گئی, بصیر اللّٰہ کی شادی کو صرف تین ہفتے ہی گزرے تھے ۔۔۔ مقامی ذرائع

افسوسناک حادثہ ۔۔کوٹلی منیل پل کے ساتھ سے چوکی مونگ جانے والی روڈ پر کرش سے بھرا ٹرک پلی سمیت گر گیا۔۔۔۔
06/07/2025

افسوسناک حادثہ ۔۔کوٹلی منیل پل کے ساتھ سے چوکی مونگ جانے والی روڈ پر کرش سے بھرا ٹرک پلی سمیت گر گیا۔۔۔۔

بھاگوال/ ہیڈ مرالہ موٹر سائیکلوں میں تصادم دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق ایک شدید زخمی بھاگوال ہیڈ مرالہ روڈ پر دو موٹر سا...
06/07/2025

بھاگوال/ ہیڈ مرالہ
موٹر سائیکلوں میں تصادم دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق ایک شدید زخمی بھاگوال ہیڈ مرالہ روڈ پر دو موٹر سائیکلوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ایک شدید زخمی، جاں بحق ہونے والوں میں شکیل ولد پرویز عمر 13؛سال سکنہ بھاگوال کلاں، احسان ولد اعجاز عمر 30 سال گجگراں ہیڈ انجری
جبکہ عدیل ولد جاوید عمر 15 سال بھاگوال کلاں شدید زخمی حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا
ریسکیو 1122 ذرائع

ایک اور المناک حادثہ خدا راہ اللہ نے آپ کو اولاد سے نوازا ہے تو اس نعمت کی قدر کیجیے کوٹلی گھنیر نالے میں نہاتے ہوئے دو ...
06/07/2025

ایک اور المناک حادثہ خدا راہ اللہ نے آپ کو اولاد سے نوازا ہے
تو اس نعمت کی قدر کیجیے کوٹلی گھنیر نالے میں نہاتے ہوئے دو بھائی جاں بحق
عبدالخالق گھنیر والوں کے پوتے اور اللہ دتہ کے بیٹے تھے
دونوں بھائی نہاتے ہوئے نالے میں ڈوب گئے، موقع پر جاں بحق واقعہ گھنیر کے قریب پیش آیا، علاقہ غم کی لپیٹ میں آ گیا
والدین سے گزارش ہے اپنے بچوں کی نگرانی کریں

06/07/2025

Kahuta

تونسہ، ڈیرہ غازی خان: سی ٹی ڈی کے آپریشن میں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 5 دہشتگرد ہلاک، جن میں غازی گروپ کا اہم رکن...
06/07/2025

تونسہ، ڈیرہ غازی خان: سی ٹی ڈی کے آپریشن میں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 5 دہشتگرد ہلاک، جن میں غازی گروپ کا اہم رکن اشفاق احمد بھی شامل ہے۔ اشفاق احمد سیکیورٹی فورسز کو کئی سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا۔

بنوں تھانہ میریان پولیس اور بدنام زمانہ منشیات فروش کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ،منشیات فروش ملزم زخمی حالت میں گرفتار،من...
06/07/2025

بنوں تھانہ میریان پولیس اور بدنام زمانہ منشیات فروش کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ،
منشیات فروش ملزم زخمی حالت میں گرفتار،
منشیات ، پستول برآمد ،

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ میریان انور خٹک کو مخبر نے خفیہ اطلاع دی کہ نامی گرامی منشیات فروش مغل بادشاہ ولد غلام بادشاہ سکنہ نورڑ نے مائنل روڈ نزد نیاز بھٹہ خشت منشیات کا مکروہ دھندہ جاری کررکھا ۔
جس کی گرفتاری کی خاطر ایس ایچ او تھانہ میریان انور خٹک اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ ملزم کی گرفتاری کیلئے روانہ ہوئے ۔جائے وقوعہ پہنچنے پر ملزم نے پولیس پارٹی سے جان چھڑانے اور جائز گرفتاری سے بچنے کیلئے پولیس پر فائرنگ کیں۔
جس سے پولیس پارٹی محفوظ رہی جبکہ منشیات فروش
ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ۔جس کے قبضے سے برموقع 2280 گرام چرس اور پستول برآمد ہوئی ۔
منشیات فروش ملزم مغل بادشاہ ولد غلام بادشاہ پہلے بھی تھانہ میریان کے منشیات فروشی کے 23 مقدمات میں ملوث رہا ہے۔
جس کو بغرض ابتدائی طبی امداد کی خاطر ہسپتال منتقل کیاجاکر مزید تفتیش جاری ہے ۔

ڈی پی او بنوں سلیم عباس کلاچی کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں بدستور جاری رہیگی تاکہ ضلع بنوں کو منشیات کی لعنت سے پاک کیا جاسکے ۔عوام پولیس کیساتھ تعاؤن یقینی بناکر قانون پسند شہری ہونے کا ثبوت دیں ۔

Address

Kahuta

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kahuta news network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share