26/07/2026
سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خانم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے 5 اگست کو فیصلہ کن معرکہ ہوگا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اس بار احتجاج کا مقام ڈی چوک نہیں بلکہ براہ راست اڈیالہ جیل ہوگا۔ علیمہ خانم نے الزام عائد کیا کہ حکومت عمران خان سے منسوب بیانات میڈیا کو جاری کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی رہائی کیلئے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے عوام کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔