Kahuta Press Club Reg

Kahuta Press Club Reg "Stay informed with the latest headlines, trending stories, and breaking news from around the world. Our page delivers real-time updates on politics

30/10/2025

یہ پرائمری سکول U C پنجاڑ کے گاؤں سنگیاں میں ہے۔ یہاں 3 کلومیٹر پیدل چل کر جانا پڑتا ہے یہاں کوئی پختہ سڑک نہیں ہے یہاں آج تک کوئی M P A. یا ایم این اے نہیں گیا ہے

30/10/2025
انسانیت کی خدمت اسلام کی بنیادی تعلیم ھے۔ راجہ حسنین ظہورامیدوار برائے جنرل کونسلر بیور کھلول راجہ حسنین ظہور نےمیڈیا گف...
30/10/2025

انسانیت کی خدمت اسلام کی بنیادی
تعلیم ھے۔ راجہ حسنین ظہور
امیدوار برائے جنرل کونسلر بیور کھلول راجہ حسنین ظہور نےمیڈیا گفتگو کرتے ہوئے کہ عوام کے بے حد اصرار پر ایک بار پھر الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا جس پر اپنی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا انشاء اللہ پہلے کی طرح اب بھی عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھو گا،عوامی خدمت صرف ایک فرض نہیں بلکہ ایسا جذبہ ھے جو معاشرے کو بہتر اور مستحکم بناتا ہے،انشاءاللہ یونین کونسل کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گئے اور اپنے عوام کو کبھی مایوس نہ ہونے دیں گے،زندگی کا اصل مقصد ہی دوسروں کے کام آنا ھے اس سے ہی دلوں کو اطمینان و سکون ملتا ھے

30/10/2025

کہوٹہ لیاری گینگ وار کی شکل اختیار کر رہا ہے۔ موٹر سائیکل سوار ڈاکو کہوٹہ ترکھیاں میں ڈکیتی کرنے کے بعد راستے میں ایک اور موبائل ریپیئرنگ شاپ پر واردات نقدی رقم موبائل فون لے کر فرار
پولیس تھانہ کہوٹہ کے لیے سوالیہ نشان

30/10/2025

کہوٹہ میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ، عوام خوفزدہ

کہوٹہ (نامہ نگار) — کہوٹہ اور گردونواح میں چوری، ڈکیتی اور منشیات فروشی کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس سے عوام شدید خوف و ہراس میں مبتلا ہیں۔

حالیہ واقعے میں آثارِ قدیمہ کے قریب واقع ایک تاریخی مندر کے اوپر لگے لاکھوں روپے مالیت کے پیتل (دھات) کو چوری کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم چوکیدار نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اس واردات کو ناکام بنا دیا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں آئے روز چوری، ڈکیتی، منشیات فروشی اور دیگر جرائم میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، لیکن پولیس تھانہ کہوٹہ کی جانب سے کوئی مؤثر کارروائی دیکھنے میں نہیں آ رہی۔

عوام نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں گشت کا نظام بہتر کیا جائے اور مجرموں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ شہریوں کو تحفظ کا احساس ہو سکے۔

30/10/2025

کسی بھی شہر کی ترقی اور خوبصورتی میں انتظامیہ کا اہم کردار ہوتا ہے ا اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر اور سی او میونسپل کمیٹی کہوٹہ عمیر سلطان کہوٹہ شہر کو خوبصورت بنانے کی جانب گامزن۔۔ کہوٹہ کے شہریوں نے کہوٹہ کلب میں لگائے گے well come to Kahuta tree کو سہراہا۔۔

30/10/2025

کہوٹہ سٹی ون کی لائٹ اج صبح نو بجے سے دو بجے تک بند رہے گی

29/10/2025

گرین پرل صابن فیکٹری کے سیل آفس واقعہ ترکھیاں کہوٹہ میں آج دن کے چار بجے ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے جس میں موٹر سائیکل پر سوار دو ڈاکو گن پوائنٹ پر مزمل بشیر کا موبائل، پرس، کیش، کچھ درہم و یوروز، پرس میں موجود موٹر سائیکل و گاڑیوں کے کاغذات، ڈرائیونگ لائسنس، اور اے ٹی ایم کارڈز لوٹ کر فرار ہو گئے ہیں۔

ضلع راولپنڈی کی تحصیل کہوٹہ کے تھانے میں درخواست، بشمول سی سی ٹی وی ریکارڈنگ جمع کروا دی گئی ہے ۔

Address

Kahuta
47330

Telephone

+923215060706

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kahuta Press Club Reg posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Kahuta Press Club Reg:

Share