Kalabagh Ki Awaz

Kalabagh Ki Awaz Hum Bane Gay AP Ki Awaz

22/04/2025
فاطمۃُالزّہراء  رضیَ اللہُ تعالٰی عنہَا کے گلشن کے مہکتے پھول،اپنے نانا جان ،رحمتِ عالمیان  صلَّی اللہُ تعالٰی علیہِ واٰ...
15/03/2025

فاطمۃُالزّہراء رضیَ اللہُ تعالٰی عنہَا کے گلشن کے مہکتے پھول،اپنے نانا جان ،رحمتِ عالمیان صلَّی اللہُ تعالٰی علیہِ واٰلہٖ وسلَّم کی آنکھوں کے نور ، راکبِ دوشِ مصطفےٰ (مصطفےٰ جانِ رحمت صلَّی اللہُ تعالٰی علیہِ واٰلہٖ وسلَّم کے مبارک کندھوں پر سواری کرنے والے)، سردارِ امّت، حضرت سیّدُنا امام حَسَن مجتبیٰ رضیَ اللہُ تعالٰی عنہُ کی ولادتِ باسعادت 15رمضان المبارک 3ہجری کو مدینہ طیبہ میں ہوئی۔
(البدايۃوالنہایہ، 5/519)

آپ رضیَ اللہُ تعالٰی عنہُ کا نام حسن کنیت ”ابو محمد“ اور لقب ”سبطِ رسول اللہ“(رَسُوۡلُ اللہ صلَّی اللہُ تعالٰی علیہِ واٰلہٖ وسلَّم کے نَواسے)اور”رَیْحَانَۃُ الرَّسُوْل“(رَسُوۡلُ اللہ صلَّی اللہُ تعالٰی علیہِ واٰلہٖ وسلَّم کے پھول)ہے۔(تاریخ الخلفاء، ص149)

نبیِ اکرم صلَّی اللہُ تعالٰی علیہِ واٰلہٖ وسلَّم نے آپ رضیَ اللہُ تعالٰی عنہُ کے کان میں اذان کہی۔ (معجم کبیر، 1/313، حدیث:926)
اور اپنے لعابِ دہن سے گھٹی دی۔
(البدايۃ والنہایہ، 5/51)

نبیِّ کریم صلَّی اللہُ تعالٰی علیہِ واٰلہٖ وسلَّم نے آپ رضیَ اللہُ تعالٰی عنہُ کے عقىقے میں دو دنبے ذبح فرمائے.
(سنن نسائی،ص 688، حدیث: 4225)

حضورِ اکرم صلَّی اللہُ تعالٰی علیہِ واٰلہٖ وسلَّم کوآپ رضیَ اللہُ تعالٰی عنہُ سے بے پناہ محبت تھی۔ پیارے آقا صلَّی اللہُ تعالٰی علیہِ واٰلہٖ وسلَّم آپ رضیَ اللہُ تعالٰی عنہُ کو کبھی اپنی آغوشِ شفقت میں لیتے تو کبھی مبارک کندھے پر سوار کئے ہوئے گھر سے باہر تشریف لاتے،آپ رضیَ اللہُ تعالٰی عنہُ کی معمولی سی تکلیف پر بےقرار ہوجاتے، آپ کو دیکھنےاور پیار کرنے کے لئے سیّدتنا فاطمہ رضیَ اللہُ تعالٰی عنہَا کے گھر تشریف لے جاتے۔ آپ رضیَ اللہُ تعالٰی عنہُ بھی اپنے پیارے نانا جان صلَّی اللہُ تعالٰی علیہِ واٰلہٖ وسلَّم سے بے حد مانوس تھے، نماز کی حالت میں پشت مبارک پر سوار ہو جاتے تو کبھی داڑھی مبارک سے کھیلتے۔

حضرت سیّدناانس رضیَ اللہُ تعالٰی عنہُ فرماتے ہیں: ( امام) حسن رضیَ اللہُ تعالٰی عنہُ سے بڑھ کرکوئی بھی حضور اکرم صلَّی اللہُ تعالٰی علیہِ واٰلہٖ وسلَّم سے مُشابہت رکھنے والا نہ تھا۔
(بخاری، 2/547، حدیث :3752)

اگر رابطہ نہ رہے تو واپسی کا راستہ قدرتی طور پر بند ہو جاتا ہے!یہ زندگی بھی ایک سفر کی مانند ہے، اور راستے تب تک کھلے رہ...
13/03/2025

اگر رابطہ نہ رہے تو واپسی کا راستہ قدرتی طور پر بند ہو جاتا ہے!
یہ زندگی بھی ایک سفر کی مانند ہے، اور راستے تب تک کھلے رہتے ہیں جب تک ان پر آمد و رفت جاری رہے۔ مگر جیسے ہی خاموشی اور بے اعتنائی چھا جاتی ہے، فاصلوں کی دھند راستوں کو دھندلا دیتی ہے، اور وقت کی آندھی انہیں ہمیشہ کے لیے بند کر دیتی ہے۔
مثال کیلئے ریلوے ٹریک کو دیکھا جا سکتا ہے۔۔! کبھی یہاں ٹرینوں کی گونج سنائی دیتی ہو گی، قافلے گزرتے ہوں گے، منزلیں قریب آتی ہوں گی۔ مگر جیسے ہی سفر رک گیا، درخت اُگ آئے، جھاڑیاں پھیل گئیں، اور راستہ قدرتی طور پر بند ہو گیا۔

تعلقات اور رابطے بھی ایسے ہی ہوتے ہیں، اگر ان میں بات چیت ختم ہو جائے، تو واپسی کا راستہ خود بخود مٹنے لگتا ہے۔ کچھ عرصہ بعد، پھر چاہ کر بھی وہ دروازہ نہیں کھلتا، وہ راہ نہیں ملتی، وہ رشتہ دوبارہ جوڑا نہیں جا سکتا۔

رابطے ختم نہ کریں، بصورتِ دیگر راستے خود ہی بند ہو جائیں گے!

10 رمضان المبارک  یومِ وصال  مادرِ بتول رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہا، زوجہِ رسولﷺ، رفیقہِ حیاتِ مصطفیﷺ، غمگسارِ رسولﷺ، ام المو...
11/03/2025

10 رمضان المبارک
یومِ وصال
مادرِ بتول رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہا، زوجہِ رسولﷺ، رفیقہِ حیاتِ مصطفیﷺ، غمگسارِ رسولﷺ، ام المومنین حضرت سیّدہ خدیجہ الکبریٰ رضی اللّٰه تعالٰی عنہا❤️

*اہلِ ایمان کی مادر شفیق بانوئے طہارت پہ لاکھوں کروڑوں سلام* 🌹

یوم یکجہتی کشمیر.پانچ فروری، یومِ یکجہتی کشمیر ہم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے صبر، قربانی اور جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں...
05/02/2025

یوم یکجہتی کشمیر.
پانچ فروری، یومِ یکجہتی کشمیر ہم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے صبر، قربانی اور جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ظلم کی سیاہ رات زیادہ دیر تک قائم نہیں رہ سکتی، اور آزادی کی روشنی ضرور طلوع ہوگی۔ کشمیر کل بھی ہمارا تھا، آج بھی ہمارا ہے، اور ہمیشہ ہمارا رہے گا۔ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے تھے، کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے! ان شاء اللہ۔"
اللہ تعالیٰ کشمیری عوام کو صبر، استقامت اور کامیابی عطا فرمائے۔ آمین!

🤲🏼🤲🏻🌿🌳🪴🌱🌷❣️❣️🌹🇵🇰🍀🌸💮🏵️

Address

Kalabagh

Telephone

+923003760663

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kalabagh Ki Awaz posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share