
15/06/2025
امانت اللہ خان شادی خیل کی کاوشیں رنگ لے لائیں
میانوالی تا داؤد خیل سی پیک انٹرچینج تک دو رویہ سڑک کی تعمیر کا منصوبہ سالانہ بجٹ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
یہ 36 کلومیٹر طویل ڈبل روڈ اربوں روپے کا منصوبہ ہے، جو ضلع میانوالی کی دیرینہ ضرورت تھا۔ بڑھتے ہوئے ٹریفک کے دباؤ کے باعث روزانہ پیش آنے والے حادثات میں قیمتی جانوں اور املاک کا نقصان ہو رہا تھا۔
دعا ہے کہ اس منصوبے کے لیے مختص رقم ایمانداری سے اسی منصوبے پر خرچ ہو اور عوام کو بہتر سفری سہولیات میسر آئیں۔
ہم امانت اللہ خان شادی خیل کے شکر گزار ہیں جن کی مسلسل جدوجہد سے یہ اہم پیشرفت ممکن ہوئی۔
#کالاباغ #داؤدخیل #میانوالی