31/08/2026
جمعیت علمائے اسلام تحصیل کالام، وی سی گبرال کا اہم اجلاس
جمعیت علمائے اسلام تحصیل کالام، وی سی گبرال کا اہم جماعتی اجلاس تحصیل امیر حاجی اختر گل صاحب کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔
اجلاس میں تحصیل جنرل سیکرٹری حافظ ابن روزی صاحب، سیکرٹری اطلاعات مولانا نور خان عابد صاحب، سیکرٹری مالیات نواز مرزاخیل صاحب، حاجی کمین گل صاحب، جے ٹی آئی تحصیل کالام کے صدر زمان سواتی صاحب اور وی سی گبرال کے امیر مولانا محمد فاروق حقانی صاحب، جنرل سیکرٹری جناب روخان صاحب سمیت دیگر ذمہ داران اور کارکنان نے شرکت کی۔
اجلاس میں 7 ستمبر یومِ الفتح کو بھرپور طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا گیا، جبکہ اس حوالے سے مختلف پروگراموں اور آگاہی سرگرمیوں کے انعقاد پر مشاورت کی گئی۔
اس کے علاوہ آئندہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بھی تفصیلی غور و خوض کیا گیا اور جماعتی سطح پر تیاریوں، کارکنان سے رابطوں اور تنظیم کو مزید فعال و مضبوط بنانے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔
شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جماعتی نظم و ضبط کو مزید مستحکم کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے پیغام کو ہر سطح تک پہنچانے کے لیے بھرپور جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔
جمعیت علمائے اسلام تحصیل کالام
شعبہ نشرو اشاعت