
06/09/2025
https://www.facebook.com/share/19rGExUA7J/
سننے میں آ رہا ہے کہ چکدرہ چیک پوسٹ پر سیاحوں کو یہ کہہ کر کمراٹ آنے سے روکا جا رہا ہے کہ کمراٹ ویلی میں سیلاب آیا ہے روڈ خراب ہے۔
سیاح دوستوں کو معلوم ہونا چاہئے کہ اس سال نہ تو کمراٹ ویلی میں کہیں سیلاب آیا ہے اور نہ روڈ وغیرہ بند ہوا ہے۔ اس وقت مین روڈ سمیت تمام لنک روڈ بھی کھلے ہیں مؤسم صاف ہے گرمیوں کے آخری دن چل رہے ہیں گھومنے پھرنے کے یہی دن ہیں۔
جہاں تک ان جھوٹی خبروں کی بات ہے تو سیاح دوستوں کو معلوم ہونا چاہئے کہ اس سال سازش کے تحت پورے سیزن کے دوران کمراٹ ویلی اور کالام بحرین کے بارے میں جھوٹی خبریں پھیلا کر سیاح روکیں گئے۔ جس سے اس علاقے میں بیس فیصد بزنس بھی نہیں ہوا سیاحت سے منسلک لوگوں کو لاکھوں کروڑوں روپوں کا نقصان پہنچا۔
باقی دُنیا میں حکومت ماں ہوگی یہاں تو سوتیلی ماں سے بھی تو ہاتھ آگے ہیں۔ خیر یہ سب اپنی جگہ لیکن آگر آپ میں سے کوئی کمراٹ ویلی آنا چاہتا ہے تو وہ بے فکر ہو کر آ سکتے ہیں۔ یہ گرمیوں کے آخری دن ہیں آخروٹ، سیب، شلتالو سمیت آنگور وغیرہ کے پھل بھی پک گیے ہیں۔ گھومنے پھرنے کے بس یہی چند دن ہیں بعد میں پھر سردی بڑھ جاتی ہے۔ آئے گھومیں پھریں اور اپنے ساتھ مقامی پھل لے کر جائیں ۔۔
گمنام کوہستانی