RTN Balochistan

RTN Balochistan This page is about media and news in Balochistan. Pakistan we share news and media events

22/09/2026

*ساکران: مسلح افراد کی کارروائی، ڈمپر نذرِ آتش*

ساکران ندی کے قریب رات گئے مسلح افراد نے کریش پلانٹ مالک سلیم زہری کے ڈمپر کو آگ لگا دی اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق واقعے کے وقت علاقے میں پولیس گشت موجود نہیں تھا، جس کے باعث ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

خضدار باغبانہ پولیس تھانے پر نامعلوم مسلح افراد کا حملہ سٹی تھانے کے ایس ایچ او منیر عالم جتک معمولی زخمی ، تاحال باغبان...
22/09/2026

خضدار باغبانہ پولیس تھانے پر نامعلوم مسلح افراد کا حملہ
سٹی تھانے کے ایس ایچ او منیر عالم جتک معمولی زخمی ، تاحال باغبانہ میں حالات کشیدہ

22/09/2026

خضدار باغبانہ میں ناخوشگوار واقعہ ۔ پولیس تھانے کو نقصان ۔ حفاظتی تدابیر کے طور پر این 25 شاہراہ پر ٹریفک وقتی طور پر روک دیاگیا

22/09/2026

خضدار: باغبانہ تھانے پر نامعلوم مسلح افراد کا حملہ، ایس ایچ او زخمی

خضدار: باغبانہ تھانے پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں سٹی تھانے کے ایس ایچ او زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی اور ایس ایس پی خضدار بھاری نفری کے ہمراہ باغبانہ پہنچ گئے۔ پولیس کے مطابق علاقے میں صورتحال کشیدہ ہے، جبکہ مزید نفری تعینات کرکے صورتحال پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔

22/09/2026

نوشکی میں پولیو ٹیم پر فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید

نوشکی: پولیو ٹیم پر فائرنگ، دو پولیس اہلکار جاں بحقنوشکی: کلی جمال آباد کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے پولیو ٹیم کی سک...
22/09/2026

نوشکی: پولیو ٹیم پر فائرنگ، دو پولیس اہلکار جاں بحق

نوشکی: کلی جمال آباد کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار محمد یاسر اور عبدالراوف جاں بحق ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کے بعد مسلح افراد جاں بحق اہلکاروں کا سرکاری اسلحہ بھی اپنے ساتھ لے گئے اور فرار ہوگئے۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

کچھی: مشکاف کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحقتفصیلات کے مطابق مشکاف میں نامعلوم افراد کی فائرنگ س...
22/09/2026

کچھی: مشکاف کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق

تفصیلات کے مطابق مشکاف میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوروز خان ولد شاہل خان قوم بنگلزئی جاں بحق ہوگئے، جبکہ ایک اور شخص کے بھی جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے جس کا تعلق رند علی ڈھاڈر سے بتایا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں افراد بٹیر کے شکار کے لیے کشاری کی جانب گئے تھے، تاہم واقعے کی وجوہات اور دوسرے جاں بحق شخص کی شناخت تاحال سامنے نہیں آ سکی۔

22/09/2026

نوشکی کے علاقے جمال آباد میں پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر معمور اہلکاروں پر فائرنگ دو پولیس اہلکار شہید!!!

بلوچستان کو پانچ صوبوں میں تقسیم کرنے کی بحث: کیا واقعی عوام کو فائدہ ہوگا؟بلوچستان ایک بار پھر انتظامی اصلاحات کی بحث ک...
22/09/2026

بلوچستان کو پانچ صوبوں میں تقسیم کرنے کی بحث: کیا واقعی عوام کو فائدہ ہوگا؟

بلوچستان ایک بار پھر انتظامی اصلاحات کی بحث کے مرکز میں ہے۔ صوبے کو مزید انتظامی اکائیوں یا نئے صوبوں میں تقسیم کرنے کی تجاویز پر گفتگو تیز ہو رہی ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی بھی نئے صوبوں کی حمایت کر چکے ہیں اور ان کا مؤقف ہے کہ بلوچستان جیسے وسیع رقبے والے صوبے کو صرف کوئٹہ سے مؤثر انداز میں چلانا ممکن نہیں۔ تاہم ان کے مطابق نئی اکائیاں لسانی یا نسلی بنیاد کے بجائے انتظامی بنیاد پر بننی چاہئیں۔

یہ بحث صرف بلوچستان تک محدود نہیں۔ ملک کے دیگر حصوں میں بھی نئے صوبوں کی تشکیل کی بات ہو رہی ہے۔ لیکن بلوچستان کے معاملے میں بنیادی سوال یہ ہے کہ کیا پانچ صوبے بننے سے عام شہری کی زندگی میں واقعی بہتری آئے گی؟

میرے خیال میں اگر یہ تقسیم ایک مکمل انتظامی اصلاحات کے منصوبے کا حصہ ہو تو اس کے فوائد زیادہ ہوسکتے ہیں۔

بلوچستان کا سب سے بڑا مسئلہ اس کا وسیع رقبہ اور آبادی کا بکھرا ہوا ہونا ہے۔ صوبے کے کئی اضلاع سے کوئٹہ تک پہنچنے میں گھنٹے نہیں بلکہ بعض اوقات پورا دن لگ جاتا ہے۔ ایک عام شہری کو سرکاری کام، علاج، تعلیم یا کسی انتظامی مسئلے کے لیے طویل سفر کرنا پڑتا ہے۔

پانچ نسبتاً چھوٹی صوبائی اکائیاں بننے کی صورت میں حکومتی مراکز ان علاقوں کے قریب آسکتے ہیں جہاں لوگ رہتے ہیں۔ نئے دارالحکومت، سیکریٹریٹ اور صوبائی محکمے مقامی سطح پر فیصلے کرنے کے قابل ہوں تو صحت، تعلیم، سڑکوں، پانی، زراعت اور دیگر بنیادی سہولیات کی نگرانی زیادہ مؤثر ہوسکتی ہے۔

اس کا ایک بڑا فائدہ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں کو فیصلہ سازی میں زیادہ حصہ ملے۔ آج بھی یہ شکایت عام ہے کہ کوئٹہ مرکز بننے کی وجہ سے دور دراز اضلاع کی ضروریات اور مسائل صوبائی پالیسی میں وہ توجہ حاصل نہیں کر پاتے جس کے وہ مستحق ہیں۔

لیکن صرف صوبوں کی تعداد بڑھا دینا کافی نہیں ہوگا۔

پانچ صوبوں کا مطلب پانچ انتظامی ڈھانچے، نئی اسمبلیاں، سیکریٹریٹ، محکمے اور اضافی اخراجات بھی ہوں گے۔ اگر اختیارات وہیں مرکزی سطح پر رہیں، مقامی حکومتیں مضبوط نہ ہوں اور سرکاری اداروں میں جواب دہی پیدا نہ ہو تو نئے صوبے بھی پرانے مسائل کا شکار ہوسکتے ہیں۔

اس لیے میری رائے میں بلوچستان کی پانچ صوبوں میں تقسیم کا فائدہ اسی صورت میں زیادہ ہوگا جب اس کے ساتھ اختیارات کی حقیقی منتقلی، مناسب مالی وسائل، مضبوط بلدیاتی نظام، شفافیت اور مقامی سطح پر جواب دہی بھی یقینی بنائی جائے۔

اصل مقصد صوبوں کی تعداد بڑھانا نہیں بلکہ حکومت کو عوام کے قریب لانا ہونا چاہیے۔ اگر ایک شہری کو اپنے بنیادی مسائل کے حل کے لیے سیکڑوں کلومیٹر سفر نہ کرنا پڑے، سرکاری دفتر اس کے قریب ہو اور فیصلہ سازی بھی اسی علاقے میں ہو جہاں مسئلہ موجود ہے تو انتظامی تقسیم کا مقصد پورا ہوسکتا ہے۔

بلوچستان کے لیے پانچ صوبوں کا تصور اسی لیے ایک موقع بھی ہوسکتا ہے اور ایک بڑا انتظامی چیلنج بھی۔ کامیابی کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ نئی تقسیم صرف نقشے پر ہوتی ہے یا حکمرانی کے طریقہ کار میں بھی حقیقی تبدیلی لاتی ہے۔

اب فیصلہ بلوچستان کے عوام پر ہے۔

آپ کے خیال میں بلوچستان کو پانچ صوبوں میں تقسیم کرنے سے عام شہری کو واقعی فائدہ ہوگا یا نہیں؟ اپنی رائے کمنٹ کرے

پشاور کور ہیڈ کوارٹرز کا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ، سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ
22/09/2026

پشاور کور ہیڈ کوارٹرز کا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ، سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ

Address

Quetta
88300

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when RTN Balochistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to RTN Balochistan:

Shortcuts

Share