Kalat news network

Kalat news network news and cultural

09/09/2026

قلات: کرکٹ میں میرٹ کی پامالی ناقابلِ قبول ہے، ندیم دہوار

قلات: چیئرمین پینل کے رہنما ندیم دہوار نے اپنے ساتھیوں سمیت خان میراحمد یار خان پریس کلب قلات میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قلات میں کرکٹ کے معاملات میں میرٹ کی پامالی کی جا رہی ہے، جس سے مقامی کھلاڑیوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انٹر پروفیشنل چیلنج کپ کے لیے قلات ڈسٹرکٹ ٹیم میں من پسند افراد کو منتخب کیا جا رہا ہے، جبکہ باصلاحیت اور مستحق کھلاڑیوں کو نظرانداز کیا جا رہا ہے۔ من پسند افراد کا انتخاب کرکے انہیں قلات ڈسٹرکٹ ٹیم میں شامل کرنا میرٹ اور باصلاحیت کھلاڑیوں کے حق کے ساتھ ناانصافی ہے۔

ندیم دہوار نے کہا کہ کرکٹ میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے تاکہ قلات کے حقیقی اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو آگے آنے کا موقع مل سکے۔

انہوں نے ڈپٹی کمشنر قلات، سیکریٹری چ اسپورٹس، ڈی جی اسپورٹس اور ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر قلات سے مطالبہ کیا کہ معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے اور قلات ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹیم کے انتخاب کے عمل کا جائزہ لے کر میرٹ کو یقینی بنایا جائے۔

مزید پریس کانفرنس اس ویڈیو میں

09/09/2026

قلات: کرکٹ میں میرٹ کی پامالی ناقابلِ قبول ہے، ندیم دہوار

قلات: چیئرمین پینل کے رہنما ندیم دہوار نے اپنے ساتھیوں سمیت خان میراحمد یار خان پریس کلب قلات میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قلات میں کرکٹ کے معاملات میں میرٹ کی پامالی کی جا رہی ہے، جس سے مقامی کھلاڑیوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انٹر پروفیشنل چیلنج کپ کے لیے قلات ڈسٹرکٹ ٹیم میں من پسند افراد کو منتخب کیا جا رہا ہے، جبکہ باصلاحیت اور مستحق کھلاڑیوں کو نظرانداز کیا جا رہا ہے۔ من پسند افراد کا انتخاب کرکے انہیں قلات ڈسٹرکٹ ٹیم میں شامل کرنا میرٹ اور باصلاحیت کھلاڑیوں کے حق کے ساتھ ناانصافی ہے۔

ندیم دہوار نے کہا کہ کرکٹ میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے تاکہ قلات کے حقیقی اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو آگے آنے کا موقع مل سکے۔

انہوں نے ڈپٹی کمشنر قلات، سیکریٹری چ اسپورٹس، ڈی جی اسپورٹس اور ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر قلات سے مطالبہ کیا کہ معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے اور قلات ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹیم کے انتخاب کے عمل کا جائزہ لے کر میرٹ کو یقینی بنائے

09/09/2026
09/09/2026

قلات، سوراب اور مستونگ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر اب خاموش نہیں رہیں گے، مولانا عبدالغفور حیدری

قلات: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکریٹری و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ قلات، سوراب اور مستونگ میں واپڈا کی جانب سے جاری طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور عوام کے ساتھ ہونے والی زیادتی پر اب خاموش نہیں رہیں گے
خان میر احمد یار خان پریس کلب قلات کے صحافیوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ کیسکو اپنا رویہ درست کرے، بصورت دیگر عوامی غیظ و غضب کا سامنا کرنا پڑے گا انہوں نے کہا کہ حکومت پہلے ہی عوام سے جینے کا حق چھین چکی ہے، جبکہ بجلی اور گیس جیسی بنیادی ضروریات کی عدم فراہمی کے ذریعے عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ گزشتہ کئی ماہ سے قلات، مستونگ اور سوراب میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 20 گھنٹے سے زائد ہوچکا ہے، جس کے باعث شہریوں کی زندگی اجیرن بن گئی ہے انہوں نے کہا کہ وہ اس مسئلے پر قومی اسمبلی کے فلور پر سخت احتجاج کریں گے اور کیسکو چیف سے بھی بات کریں گے۔ اگر اس کے باوجود مسئلہ حل نہ ہوا تو حکومت اور کیسکو حکام کو عوامی غیظ و غضب کا سامنا کرنا ہوگا۔

08/09/2026

آل قلات مطلب جان فٹبال ٹورنامنٹ میں ایک شاندار میچ سپر لانگو کلب اور بلوچ کلب کے درمیان کھیلا گیا میچ آخری لمحے تک سنسنی خیز رہا۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کے گول پر تابڑ توڑ حملے کیے، تاہم بہترین گول کیپنگ کے باعث کوئی بھی ٹیم مقررہ وقت میں گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔
مقابلے کے آغاز ہی سے دونوں جانب سے کانٹے دار کھیل دیکھنے کو ملا۔ بلوچ کلب کے محمد حنیف جبکہ سپر لانگو کلب کے محمد اقبال نے شاندار گول کیپنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی یقینی گول بچائے اور شائقینِ فٹبال سے بھرپور داد وصول کی۔
بلوچ کلب کی جانب سے سینئر، مامو عزیز، بشیر نیشنل، نوروز، نیمار، حاجی عطاءالرحمن اور سراج احمد نے عمدہ کھیل پیش کیا، جبکہ سپر لانگو کلب کی طرف سے سینئر ظہور احمد، حافظ جاوید، خلیل احمد، سمیر احمد اور جمیل احمد نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔
مقررہ وقت کے اختتام تک دونوں ٹیموں کی جانب سے کوئی گول نہ ہوسکا اور مقابلہ 0-0 سے برابر رہا۔ میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا، جہاں سپر لانگو کلب نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کرتے ہوئے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
میچ میں کمنٹری کے فرائض کوچ یوسف مینگل نے سرانجام دیئے، جبکہ زاہد اقبال، محمد رفیق اور غلام جیلانی نے ریفری کے فرائض انجام دیے۔

Address

Kalat
88300

Telephone

+923334622476

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kalat news network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Kalat news network:

Shortcuts

Share