Wanhar News Kallar Kahar

Wanhar News Kallar Kahar Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Wanhar News Kallar Kahar, Media, Kallar Kahar.

ونہار میڈیا گروپ کے زیر اہتمام تحصیل کلرکہار کا سب سے بڑا "ونہار نیوز کلرکہار" آفیشل پیج۔۔
* پیج پر اپلوڈ ہونے تمام اشتہارات نیک نیتی کے تحت شائع کیے جاتے ہیں،ادارہ کسی اشتہار کے غیر حقیقی ہونے یا دیگر مالی ودیگر طے گئے معاملات کا ذمہ دار نہ ہوگا۔
ایڈمن

تازہ ترین ۔۔پولیس تھانہ ونہار نے جھامرہ سے 4 غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو حراست میں لے کر کیمپ بھجوا دیا، جن اسماعیل...
04/11/2025

تازہ ترین ۔۔
پولیس تھانہ ونہار نے جھامرہ سے 4 غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو حراست میں لے کر کیمپ بھجوا دیا، جن اسماعیل، علی اعظم، سردار اعظم اور بہادر خان شامل ہیں،
رپورٹ: عثمان اعوان
ونہار میڈیا گروپ کلرکہار

03/11/2025
خبر غم (رنسیال) ملک ظہور احمد لاپھی  ملک منیر احمد لاپھی  (مرحوم)، حاجی علی احمد کے بھائی  ملک منظور لاپھی کے والد، ملک ...
01/11/2025

خبر غم (رنسیال)
ملک ظہور احمد لاپھی
ملک منیر احمد لاپھی (مرحوم)، حاجی علی احمد کے بھائی
ملک منظور لاپھی کے والد، ملک نذیر احمد (پاک دیدارن آئرن سٹور میانی) ڈاکٹر ارشد محمود (ڈینٹل سرجن) کے چچا بقضائے الہی وفات پا گئے ہیں جن کی نماز جنازہ آج بروز ہفتہ شام پانچ بجے ان کی رہائش گاہ سے ملحقہ قبرستان رنسیال میں ادا کی جائے گی

ہر دلعزیز شخصیت ماسٹر ملک محمد فاروق فاروقی کی ریٹائرمنٹ پر پروقار تقریب و ظہرانے کا اہتمام۔۔کلرکہار(ونہار نیوز) علاقہ و...
31/10/2025

ہر دلعزیز شخصیت ماسٹر ملک محمد فاروق فاروقی کی ریٹائرمنٹ پر پروقار تقریب و ظہرانے کا اہتمام۔۔

کلرکہار(ونہار نیوز) علاقہ ونہار کی معروف علمی و ادبی شخصیت ماسٹر ملک محمد فاروق فاروقی بوچھال کلاں نے اپنی ریٹائرمنٹ کی خوشی میں دوست احباب کے اعزاز میں زبردست ظہرانے کا اہتمام کیا، اس موقع پر ایک مختصر مگر پروقار تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی سابق صوبائی وزیر ایم پی اے ملک تنویر اسلم سیتھی تھے، جب مہمان خصوصی ونہار مارکی پہنچے تو ان کا فقید المثال استقبال کیا گیا، ڈھول کی تھاپ، پھولوں اور نوٹوں کی برسات میں ان کو اسٹیج تک لے جایا گیا، تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، تلاوت کلام پاک کا شرف زین افتخار کو حاصل ہوا جبکہ ہدیہ نعت و عارفانہ کلام معروف نوجوان شخصیت ملک حامد وزیر اعوان بوچھال کلاں نے پیش کیا جس پر حاضرین مجلس جھوم اٹھے، معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور پرنسپل جناح اکیڈمی ملک ضیاء الرحمن نے شاندار استقبالیہ پیش کیا اور ماسٹر ملک محمد فاروق فاروقی کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا، اپنے خطاب میں ماسٹر ملک محمد فاروق فاروقی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 40 سالہ تعلیمی خدمات میں ان کو عوام کی جانب سے جو محبت ملی اس کی مثال نہیں ملتی انہوں نے ایم پی اے ملک تنویر اسلم سیتھی کے کارناموں کا ذکر کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا، اپنے خطاب میں ایم پی اے ملک تنویر اسلم سیتھی نے ماسٹر ملک فاروق فاروقی کی 40 سالہ خدمات کو سراہتے ہوئے ان کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ان کا کہنا تھا کہ تمام اساتذہ کو ایسے ہی محنت و لگن سے اپنا فرض انجام دینا چاہیے تاکہ نوجوان نسل کی بہترین تربیت کی جا سکے، انہوں نے ماسٹر ملک محمد فاروق کی علمی و سماجی خدمات کو خوب سراہا، اختتامی دعا پیر سید افتخار حسین نقوی نے کرائی جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ممبر نیشنل پریس کلب افتخار احمد سیماب نے سرانجام دیئے، تقریب میں پیر سید سجاد حسین شاہ کہوٹ، ماسٹر نذر عاصم، ماسٹر شفقت حسین، ماسٹر ملک محمد صفدر، ماسٹر شاہد وسنال، ماسٹر عطا حسین حیدری بوچھال خورد، راجہ نثار احمد کلرکہار، ملک عبدالغفار کھرلی، ملک سعادت جھامرہ، ملک حنیف بھال، حاجی ملک جاوید رنسیال، ملک صابر حسین بوچھال کلاں، عابد حسین عابد فوٹو اسٹیٹ، سید آصف نقوی، ملک صدام بہار گفانوالہ، ملک شوکت وسنال، ملک ابرار دوالمیال، ملک شعیب پٹواری، ملک شاہد نجمی، ملک ارشاد دھرکنہ، جنرل کونسلر ملک ممتاز میانی، ایس ایچ او مرزا محمد آصف سمیت تھانہ ونہار کا عملہ، صدر تحصیل پریس کلب کلرکہار محمد عثمان اعوان، سیکرٹری انفارمیشن خلیل احمد شاکر، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک محمد عرفان، جوائنٹ سیکرٹری ملک اسرار چلہ سمیت علاقہ ونہار سے تعلق رکھنے والے اساتذہ کرام، سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی، تمام تر انتظامات ماسٹر ملک محمد فاروق فاروقی کے صاحبزادوں نے سرانجام دیئے، اس کے بعد مہمانوں کے اعزاز میں پروقار ظہرانہ بھی دیا گیا

رپورٹ: ونہار نیوز ٹیم کلرکہار

30/10/2025

جی فور بچت مال میانی اڈہ کی نئی پیشکش، گارمنٹس زون کا شاندار افتتاح 01 نومبر 2025 کو ہورہا ہے۔۔

درد مندانہ اپیلموسم سرما کی آمد آمد ہے اور ہر گورنمنٹ سکول میں تقریباً ایسے بچے بھی موجود ہوتے ہیں جن کے والدین ان کے لئ...
30/10/2025

درد مندانہ اپیل
موسم سرما کی آمد آمد ہے اور ہر گورنمنٹ سکول میں تقریباً ایسے بچے بھی موجود ہوتے ہیں جن کے والدین ان کے لئے پلاسٹک کی چپل یا بوٹ تک نہیں خرید سکتے، مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ اس موسم سرما میں ان بچوں کی مدد کریں اور ڈھیر ساری دعائیں سمیٹیں،
جزاک اللّہ خیر

مبارکباد۔۔۔علاقہ ونہار کی معروف علمی، ادبی و سماجی شخصیت ماسٹر ملک محمد فاروق فاروقی صاحب نے مدت ملازمت پوری ہونے پر محک...
30/10/2025

مبارکباد۔۔۔
علاقہ ونہار کی معروف علمی، ادبی و سماجی شخصیت ماسٹر ملک محمد فاروق فاروقی صاحب نے مدت ملازمت پوری ہونے پر محکمہ تعلیم سے ریٹائرمنٹ لے لی،
ونہار میڈیا گروپ کی جانب سے زبردست الفاظ میں خراج تحسین و مبارکباد۔۔۔

29/10/2025

کلرکہار (ونہار نیوز)ٹراما سنٹر ہسپتال کلرکہار ایک اور قابل ڈاکٹر سے محروم ہو گیا گزشتہ روز میڈیکل سپیشلسٹ لیڈی ڈاکٹر طیبہ نے ٹراما سنٹر کو خیر باد کہہ دیا
یاد رہے پہلے ہی ٹراما سنٹر کلرکہار میں ڈاکٹرز کی کمی ہے
رپورٹ اسرار چلہ

*اطلاع براۓ عوام الناس**ایس ایچ او احسن رشید**تھانہ کلرکہار* *کوئی بھی شخص کسی غیر ملکی/ افغان مہاجرین کو غیر قانونی رہا...
28/10/2025

*اطلاع براۓ عوام الناس*
*ایس ایچ او احسن رشید*
*تھانہ کلرکہار*

*کوئی بھی شخص کسی غیر ملکی/ افغان مہاجرین کو غیر قانونی رہائش نہ دے گا اور نہ ہی کوئی مکان،دکان، گھر یا جگہ کرائے پر دیگا،

کوئی بھی شخص افغان مہاجرین کے ساتھ کسی قسم کی کاروباری شراکت داری نہیں کرے گا

مزید اگر کوئی افغان مہاجرین رہائش پذیر ہیں تو متعلقہ تھانہ کے دئیے گئے نمبر پر اطلاع دیں.

خلاف ورزی کرنے والے شخص کے خلاف باقاعدہ ایف آئی آر دی جائے گی، اطلاع دینے والے شخص کا نام صغیہ راز میں رکھا جاۓ گا*

*0543588003*

شادی خانہ آبادی پر مبارکباد۔۔علاقہ ونہار کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت ملک محمد ریاض  (مرحوم) وسنال کے صاحبزادے ڈاکٹر  مل...
26/10/2025

شادی خانہ آبادی پر مبارکباد۔۔

علاقہ ونہار کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت ملک محمد ریاض (مرحوم) وسنال کے صاحبزادے ڈاکٹر ملک عبدالقدیر اعوان وسنال کی شادی خانہ آبادی طے پا گئی، ونہار مارکی بوچھال کلاں پر ان کی منعقدہ دعوت ولیمہ میں ایم این اے میجر طاہر اقبال، سابق صوبائی وزیر ایم پی اے ملک تنویر اسلم سیتھی، بزرگ مسلم لیگی رہنما ملک محمد اسلم سیتھی سمیت علاقہ بھر سے عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، ملک محمد ریاض مرحوم کے صاحبزادے ملک محمد سفیر اور ان کے رفقاء نے مہمانوں کا پرتپاک انداز سے استقبال کیا، خوشی کے اس موقع پر ونہار میڈیا گروپ کلرکہار کی طرف سے دولہا ملک عبدالقدیر اعوان وسنال کو مبارکباد پیش کی گئی ہے

24/10/2025

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر بانی پی ٹی آئی سے وزیر اعلی کے پی کے سہیل خان آفریدی کی جیل میں ملاقات بارے اظہار خیال کرتے ہوئے۔۔
بشکریہ دنیا ڈیجیٹل۔۔۔۔

24/10/2025

آخر کار علاقہ ونہار میں بھی بچ گئے افغانیوں کی شامت آگئی۔۔

چک مصری کے اندر اور ملحقہ مقامات پر پولیس کی کاروائی، متعدد افغانیوں کو حراست میں لینے کی اطلاعات*

رپورٹ: ونہار میڈیا گروپ کلرکہار

Address

Kallar Kahar

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Wanhar News Kallar Kahar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Wanhar News Kallar Kahar:

Share

Category