15/11/2025
(دوبیرن کلاں) صدر پریس کلب کلر سیداں ملک یاسر یاسین کی ماس کیمنوکیشن ڈگری حاصل کرنے پر— پریس کلب چوآخالصہ کے ممبران کی جانب سے پرتکلف دعوت
صدر پریس کلب کلر سیداں یاسر یاسین نے ماس کمیونیکیشن میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کر لی۔ اس کامیابی کی خوشی میں پریس کلب چوآخالصہ کے ممبران کی جانب سے دوبیرن کلاں میں سنئیر نائب صدر محمد منیر چشتی کی رہائش گاہ پر دوبیرن کلاں میں ایک پرتکلف دعوت کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب میں پریس کلب صدر محمد مقصود بھٹی جنرل سیکرٹری ظفر اقبال مغل راجہ انوار الحق، سید مبارک شاہ، راجہ ساجد محمود، توقیر احمد، طاہر مغل سمیت دیگر احباب راجہ شیراز اور ذیشان انوار الحق راجہ نے خصوصی شرکت کی۔
شرکاء نے یاسر یاسین کو گریجویشن کی ڈگری حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی اور کہا کہ:
یاسر یاسین کی یہ کامیابی نہ صرف ان کی محنت کا نتیجہ ہے بلکہ صحافتی میدان میں ان کے روشن مستقبل کا ثبوت بھی ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ وہ اسی لگن اور ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیتے رہیں گے (نیوز پریس کلب چوآخالصہ)