
01/06/2025
کمالیہ کے باسیوں کی ایک ہی فریاد
ون وے روڈ ہمارا حق۔۔۔۔۔۔۔۔ہماری زندگی ہمارا مطالبہ
اپیل بنام: تمام سیاستدان کمالیہ خصوصی_رمدے فیملی_فتیانہ فیملی_گجر فیملی و بیوروکریٹس۔۔۔
آئے روز بڑھتے ہوئے حادثات نوجوان ،بچے،بوڑھے جو اس خونی روڈ کی نظر ہو چکے کتنی ماؤں کے بیٹے کتنی بہنوں کے بھائی معصوم بچے بچیاں اس اس روڈ کی نظر ہو چکے ہیں اپنی جانے گنوا چکے ہیں اور ہم سب اپنی آنکھوں سے یہ روز مرہ کے حادثات دیکھتے ہیں اور خاموش ہو جاتے ہیں محض ایک روڈ حادثہ سمجھ کر لیکن خاموش وہ نہیں ہو سکتے ساری زندگی کا دکھ جو اپنے سینوں میں چھپا لیتے ہیں جنکے اپنے اس خونی روڈ کا شکار ہو چکے ہیں اور یاد رکھے ہم سب کا آنا جانا یہی سے ہے اسی روڈ پر اللہ پاک ہر ایک کو اپنی حفظ و امان میں رکھے لیکن اگر ہم خاموش رہے تو وہ دن دور نہیں جب ہم سب میں سے کوئی اس دکھ کا شکار ہوگا اور اب وقت آ گیا ہے ہم سب یک زبان ہو کر ارباب اختیار سے اپنا حق مانگے اپنے بچوں کی زندگیاں مانگے اور ان سے کہے کہ ہمارا یہی مطالبہ ہے کہ رجانہ سے کمالیہ چیچہ وطنی اس روڈ کو ڈبل کیا جائے اور ہمارے نمائندے ہونے کا ثبوت دے ہم آپکو منتخب کرکے ایوانوں میں بٹھاتے ہیں کہ آپ ہماری آواز بنے ہماری تکلیف کو سمجھے ہمارے مسئلہ حل کروائے اور اب یہ میرے علاقہ کے سب نمائندوں کی زمہ داری ہے کہ اپنے اندر کھاتے کے مسائل کو سائیڈ پہ رکھتے ہوئے اس بجٹ میں ہمارے روڈ کو منظور کروائے اور جلد از جلد اہل کمالیہ کو بچائے بے شمار جانے جا چکی ہیں خدارا اب اس مسئلہ کو سیریس لیں وہ میرے کمالیہ کے بیوروکریٹس ہو،سیاستدان ہو خواہ کوئی بھی ہو جس کی جہاں پہنچ ہو اسکی پہنچ تب ہماری پہنچ ہے کہ وہ ہماری تکلیف کو سمجھے کمالیہ میں پائے کے سیاستدان ہے جنکے لیے یہ مسئلہ نہیں اگر بات کی جائے ہماری رمدے فیمیلی کی تو اس مسئلہ کے لیے وہی کافی ہیں کیونکہ ہمارا وزیر خزانہ اورنگزیب رمدے صاحب ہمارے لیے فخر کی بات ہے وہ کمالیہ سے،میاں اسدالرحمان ،مصطفی رمدے صاحب،زید الرحمان رمدے صاحب،فتیانہ فیملی سے مہر ریاض فتیانہ صاحب جنکا کمالیہ کی ترقی میں اہم مقام ہے انکو بھی چاہیے کہ سب مسئلوں کو سائیڈ پہ کرتے ہوئے اس مسئلہ پہ بات کریں،موجودہ حکومت پاکستان مسلم لیگ نواز کی ہے اور کمالیہ میں ہماری مضبوط قیادت موجود ہے،چوہدری شاہد اقبال گجر،محترمہ نازیہ راحیل صاحبہ آپ سبکو اس مسئلہ پہ اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اگر آپ سب مل کر کمالیہ کے لیے اتنا کچھ نہیں کر پائے تو سمجھ لینا کمالیہ سے مسلم لیگ نواز خود کو نہایت ہی کمزور کرے گی اگر اتنے عہدوں اور لیول پر رہ کر بھی وہ اس شہر کے باسیوں کا یہ دکھ درد نہیں سمجھ پا رہے اور اس مسئلہ کو حل نہیں کروا رہے تو پھر وہ سمجھے انکی یہ سب سے بڑی نکامی ہے اور ہم سب امید کرتے ہیں کہ آپ سب اہل کمالیہ کو مایوس نہیں کریں گے اور آنے والے دنوں میں آپ اس مسئلہ کو حل کروائے گے۔۔۔۔
از قلم۔۔۔۔۔۔۔۔۔
احسان اللہ میر
ٹی وی ٹوڈے نیوز کمالیہ۔۔
03007664861
#ون وے روڈ — ہمارا حق--- ہماری زندگی ہمارا مطالبہ!!!