Kamalia Press Club Electronic Media

Kamalia Press Club Electronic Media Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Kamalia Press Club Electronic Media, Media/News Company, Kamalia.

کسانوں کے لۓ خوشخبری    حکومت نے یوریا کھاد کی قیمتوں میں 389 روپے کمی کر دی ۔ یوریا کھاد کی نٸ ریٹ 1768 روپے مقرر کر دی...
27/05/2022

کسانوں کے لۓ خوشخبری

حکومت نے یوریا کھاد کی قیمتوں میں 389 روپے کمی کر دی ۔ یوریا کھاد کی نٸ ریٹ 1768 روپے مقرر کر دی گٸ ۔ کسانوں کو ہر حال میں یوریا کھاد سرکاری ریٹ پر مہیا کیا جاۓ گا ۔ خلاف قانون کرنے والے ڈیلروں کے خلاف سخت قانونی کارواٸ کی جاۓ گی ۔۔۔۔ وزارت صنعت و زراعت ۔۔

JUMMAH MUBARAK !یا اللہ ! یہ جمۃ المبارک کا دن ہم سب کے لیے باعث رحمت اور مغفرت بنادے ! آمین ❤️💞اَلّٰلھُمَّ صَلِّی عَلٰی...
27/05/2022

JUMMAH MUBARAK !
یا اللہ ! یہ جمۃ المبارک کا دن ہم سب کے لیے باعث رحمت اور مغفرت بنادے ! آمین ❤️

💞اَلّٰلھُمَّ صَلِّی عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰی ابْرَاھِیْمَ وَ عَلٰی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ۔ ♡🌹
اَلّٰلھُمَّ بَارِک عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰی اِبْرَاھِیْمَ وَ عَلٰی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ. 🌹♡

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاریپٹرول کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 179.86 روپے...
27/05/2022

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

پٹرول کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 179.86 روپے فی لیٹر مقرر، نوٹیفکیشن

ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 174.15 روپے فی لیٹر مقرر، نوٹیفکیشن

مٹی کے تیل کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 155.56 روپے فی لیٹر مقرر، نوٹیفکیشن

نئی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رات 12 بجے کا ہو گیا ہے نوٹیفیکیشن

26/05/2022

*حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا اعلان پٹرول، ڈیزل، مٹی، کے تیل کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر اضافہ جس کا اطلاق آج رات بارہ بجے کے بعد سے ہوگا*

میانوالی کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیاپائلٹ پیراشوٹ کے ذریعے زمین پر اترنے میں کامیاب تاہم کسی جان...
26/05/2022

میانوالی کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا
پائلٹ پیراشوٹ کے ذریعے زمین پر اترنے میں کامیاب تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں

25/05/2022

*منڈی بہاوالدین/کارکنان،پوليس*

منڈی بہاوالدین:
آزادی لانگ مارچ،پولیس کا پی ٹی آٸی کارکنوں پر لاٹھی چارج،

منڈی بہاوالدین:
سابقہ ایم این اے حاجی امتیاز سمیت ضلع بھر درجنوں کارکنان گرفتار،

منڈی بہاوالدین:
پھالیہ روڈ پر پولیس اور پی ٹی آٸی کارکنان کا آمناسامنا،علاقہ میدان جنگ،

منڈی بہاوالدین:
ڈی پی او منڈی بہاوالدین سمیت پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی،

منڈی بہاوالدین:
پھالیہ روڈ ہرقسم کی ٹریفک کے لیے دونوں اطراف سے بند،

منڈی بہاوالدین:
لانگ مارچ کی اجازت نہیں ہے کسی صورت نہیں جانے دیں گے۔ڈی پی او سعید کنگرا

25/05/2022

اٹک پولیس وین حادثہ میں زخمی پولیس اہلکاروں تعداد 30 ہیں ۔ریسکیو

اٹک ریسکیو اہلکاروں نے تمام افراد کو ہسپتالوں میں منتقل کر دیا

پریس ریلیز
تھانہ بسال کی حدود میں پولیس ملازمین کو لے کر آنے والی پولیس وین حادثے کا شکار ہو کر الٹ گئی ،
02 پولیس اہلکار شہید اور 37 کے قریب زخمی،
شہیداہلکاران میں ضلع سیالکوٹ سے جاوید اور ضلع فیصل آباد سے مدثر عباس شامل،
تمام زخمی اہلکاران کو THQہسپتال جنڈ جبکہ 02 شدید زخمی اہلکاران کو DHQ ہسپتال اٹک متنقل کر دیا گیا ،
ڈی پی او اٹک عارف شہباز خان وزیرنے اٹک پولیس کے سینئر افسران کو موقع پر پہنچنے اور زخمیوں کی دیکھ بھال کرنے کے احکامات جاری کر دیئے،
اٹک پولیس شہدا کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتی ہے اور انکا ہر ممکن خیال رکھا جائے گا ،
ترجمان ا ٹک پولیس

25/05/2022

راوی پل کے تازہ مناظر آنسو گیس کی شیلنگ

*شاہدرہ پولیس کی پی ٹی آئی کارکنان پر شیلنگ کارکن بے ہوش ہوگئے*

شاہدرہ کارکنان اور پولیس میں پھتراو متعدد افراد زخمی۔۔

شاہدرہ: پولیس کی شیلنگ سے کارکنان کی دوڑے لگ گئیں۔۔

شاہدرہ: آنسوگیس شیلنگ سے رہائشی آبادی متاثر۔۔

شاہدرہ: رہائشی اپنے گھروں میں ہی آنسوگیس دھواں سے بے ہوش ہونے لگے۔۔

تلاش گمشدہ کمالیہ کے نواحی علاقہ 713 گ ب کے رہائشی منظور کمبوہ کا بیٹا محمد آصف کمبوہ کا بھائی 25 سالہ محمد قاسم کمبوہ گ...
24/05/2022

تلاش گمشدہ
کمالیہ کے نواحی علاقہ 713 گ ب کے رہائشی منظور کمبوہ کا بیٹا محمد آصف کمبوہ کا بھائی 25 سالہ محمد قاسم کمبوہ گذشتہ روز دوپہر 11 بجے سے لاپتہ اگر کسی کو محمد قاسم بارے علم ہو تو مہربانی فرما کر فون نمبر 03029344713 پر اطلاع دیں

کمالیہ. چیف آفیسر محمد زوہیر جنرل بس اسٹینڈ بنانے کے حوالہ سے میونسپل افسران سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں، میونسپ...
24/05/2022

کمالیہ. چیف آفیسر محمد زوہیر جنرل بس اسٹینڈ بنانے کے حوالہ سے میونسپل افسران سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں، میونسپل آفیسر انفراسٹرکچر اینڈ سروسز محمد صغیر چوہدری ،سب انجینیر احسان یوسف ،سب انجینیر انجینیر مدثر اقبال سمیت سینٹری انسپکٹر رب نواز خان کی شرکت...
تفصیلات کے مطابق کمالیہ شہر میں جدید طرز کا جنرل بس اسٹینڈ بنانے کے حوالہ سے ورلڈ بنک کے تعاون سے ٹیکنیکل کام جاری ہے. اس سلسلہ میں چیف آفیسر محمد زوہیر کی زیر صدارت میونسپل کمیٹی ایک اجلاس منعقد ہوا جس میونسپل آفیسر انفراسٹرکچر اینڈ سروسز محمد صغیر چوہدری ،سب انجینیر احسان یوسف ،سب انجینیر مدثر اقبال سمیت سینٹری انسپکٹر رب نواز خان نے شرکت کی. دوران اجلاس چیف آفیسر محمد زوہیر نے جنرل بس اسٹینڈ کے لیے پیش کردہ نقشہ میں مسافروں و ٹرانسپورٹرز کے لیے ویٹنگ روم و آفسز سمیت بیز کا بغور جائزہ لیا. اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیف آفیسر محمد زوہیر نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل ورلڈ بنک کی ٹیم نے جنرل بس اسٹینڈ بنانے کے لیے جگہ کا جائزہ لیا اور پنجاب سٹیز پروگرام کے تحت جنرل بس اسٹینڈ بنانے کی سکیم کو بھی شامل کیا. اس سلسلہ میں جنرل بس اسٹینڈ کا نقشہ ورلڈ بنک کے معیار کے تعاون سے تیار کرلیا گیا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ کمالیہ کہ عوام کے لیے ایک بہترین جنرل بس اسٹینڈ بنایا جارہا ہے جس میں تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں گی.

24/05/2022

کمالیہ پولیس تحریک انصاف کے کسی راہنما کو گرفتار نہ کرسکی
5 کارکن گرفتار نامعلوم مقام پر منتقل

کمالیہ کے متعدد علاقوں میں  گزشتہ کئی دنوں سے پانی کی سپلائی بند، علاقہ کربلا کا منظر پیش کرنے لگا شہر  میں واٹر سپلائی ...
24/05/2022

کمالیہ کے متعدد علاقوں میں گزشتہ کئی دنوں سے پانی کی سپلائی بند، علاقہ کربلا کا منظر پیش کرنے لگا شہر میں واٹر سپلائی کا پانی کئی روز سے بند ہے یہاں کی بیشتر محلوں میں شدید گرمی میں پانی کے بوند بوند کو ترس رہی ہیں پینے کے لئے صاف پانی دستیاب نہیں ہے لوگ دور دراز سے پانی بھرنے پر مجبور ہیں انتظامیہ کی نااہلی ہے کہ پانی کا مسلہ حل نہیں کیا جا رہا ہے شہریوں کا فوری طور پر واٹر سپلائی بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے

Address

Kamalia

Telephone

+923076561442

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kamalia Press Club Electronic Media posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Kamalia Press Club Electronic Media:

Share