City tv

City tv This page will provide you with authentic news of your city and entertainment moreover we will help

یومِ آزادی پر پیاراپاکستان ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ کے زیراہتمام شجرکاری اور کیک کٹنگ تقریبکمالیہ: سرکاری شیڈول کے مطابق 1...
10/08/2026

یومِ آزادی پر پیاراپاکستان ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ کے زیراہتمام شجرکاری اور کیک کٹنگ تقریب

کمالیہ: سرکاری شیڈول کے مطابق 14 اگست یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر پیاراپاکستان ویلفئیر سوسائٹی رجسٹرڈ اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ کمالیہ کے باہمی تعاون سے خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔
جاری کردہ سرکاری شیڈول سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ٹوبہ ٹیک سنگھ کے مطابق 14 اگست کو پیاراپاکستان کی جانب سے 100 پودے لگائے جائیں گے، جس کا مقصد جشنِ آزادی کے موقع پر شجرکاری کو فروغ دینا اور سرسبز و صاف پاکستان کے پیغام کو عام کرنا ہے۔
اسی روز شام 4 بجے THQ ہسپتال کمالیہ میں کیک کٹنگ کی خصوصی تقریب منعقد ہوگی، جس میں ہسپتال میں زیرِ علاج مریضوں اور ان کے لواحقین کے ساتھ یومِ آزادی کی خوشیاں بانٹی جائیں گی۔
پیارا پاکستان کی جانب سے اس اقدام کو جشنِ آزادی کو خدمتِ خلق، شجرکاری اور قومی یکجہتی کے جذبے کے ساتھ منانے کی خوبصورت مثال قرار دیا گیا ہے۔

کمالیہ میں ان پڑھ خواتین کیلئے پیاراپاکستان ویلفئیر سوسائٹی رجسٹرڈ اور نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ کے اشتراک سے لٹریس...
10/08/2026

کمالیہ میں ان پڑھ خواتین کیلئے پیاراپاکستان ویلفئیر سوسائٹی رجسٹرڈ اور نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ کے اشتراک سے لٹریسی سنٹر کا افتتاح

وزیراعظم پاکستان اور وفاقی وزارتِ تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کی جانب سے شروع کی گئی ’’روشن پاکستان قومی خواندگی مہم‘‘ کے سلسلے میں وفاقی وزارتِ تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے ذیلی ادارے قومی کمیشن برائے انسانی ترقی (این سی ایچ ڈی) اور پیاراپاکستان ویلفئیر سوسائٹی رجسٹرڈ کے باہمی تعاون سے تحصیل کمالیہ میں ان پڑھ خواتین کیلئے قائم کیے گئے تعلیمِ بالغاں لٹریسی سنٹر کے افتتاح کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لٹریسی ساجد حسین نے فیلڈ آفیسر وسیم ثقلین کے ہمراہ شرکت کی۔
تقریب میں پیاراپاکستان کے بانی و منتظم ساجدکمبوہ, مہر محسن علی وہنیوال صدر پیاراپاکستان مامونکانجن، فوجی اظہر سیال اور انچارج پیاراپاکستان وومن ونگ عاصمہ کوثر سمیت خواتین و مردوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر بانی و منتظم پیاراپاکستان ساجدکمبوہ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لٹریسی ساجد حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمِ بالغاں کے اس مرکز کا مقصد ان خواتین کو خواندہ بنانا ہے جو زندگی کے کسی مرحلے پر تعلیم حاصل کرنے سے محروم رہ گئیں۔ یہاں خواتین کو صرف پڑھنے لکھنے کی بنیادی تعلیم ہی نہیں دی جا رہی بلکہ انہیں تعلیم، تربیت اور ہنرمندی کے مواقع بھی فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ وہ اپنے خاندان اور معاشرے میں زیادہ مؤثر کردار ادا کر سکیں۔
تقریب کے شرکاء نے این سی ایچ ڈی اور پیاراپاکستان کے اس مشترکہ اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ایسے مراکز کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ خواتین زیورِ تعلیم سے آراستہ ہو کر باعزت اور خودمختار زندگی کی طرف بڑھ سکیں۔۔

02/08/2026

ٹریفک پولیس کمالیہ کا قابلِ تحسین کردار، نوجوانوں کیلئے مثبت پیغام

ٹریفک پولیس کمالیہ کے افسران اور جوان دن رات پوری ذمہ داری، محنت اور مستعدی کے ساتھ شہر کی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے میں مصروفِ عمل ہیں۔ ان کی انتھک خدمات قابلِ ستائش ہیں۔

اسی سلسلے میں پیاراپاکستان کرکٹ کلب کے زیرِ اہتمام 7، 8 اور 9 اگست کو 713 گراؤنڈ، کمالیہ میں منعقد ہونے والے گرینڈ کرکٹ ایونٹ کے حوالے سے ٹریفک پولیس کمالیہ کے افسران نے خصوصی پیغام ریکارڈ کرواتے ہوئے نوجوانوں اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کھیلوں اور دیگر مثبت سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کریں، کیونکہ صحت مند معاشرے کی تعمیر میں کھیل، نظم و ضبط اور باہمی احترام بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔

پیاراپاکستان کرکٹ کلب ٹریفک پولیس کمالیہ کی اس مثبت سوچ، تعاون اور نوجوان نسل کی حوصلہ افزائی پر دلی شکریہ ادا کرتا ہے اور اس عزم کا اظہار کرتا ہے کہ ایسی تعمیری سرگرمیوں کے ذریعے معاشرے میں امن، اتحاد، صحت مند تفریح اور مثبت اقدار کے فروغ کا سفر جاری رکھا جائے گا۔

پیاراپاکستان آفس مامونکانجن کی ٹیم کا قابلِ فخر کارنامہاللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پیاراپاکستان ویلفئیر سوسائٹی رجسٹرڈ ک...
02/08/2026

پیاراپاکستان آفس مامونکانجن کی ٹیم کا قابلِ فخر کارنامہ

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پیاراپاکستان ویلفئیر سوسائٹی رجسٹرڈ کی مامونکانجن ٹیم نے دو فریقین کے درمیان دیرینہ تنازع خوش اسلوبی، حکمت اور باہمی افہام و تفہیم کے ذریعے ختم کروا کر صلح کروا دی۔ اس کامیاب مصالحت سے نہ صرف ایک پرانا مسئلہ حل ہوا بلکہ محبت، بھائی چارے اور سماجی ہم آہنگی کو بھی فروغ ملا۔

ٹیم پیاراپاکستان ہمیشہ کسی ذاتی مفاد کے بغیر، صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کی رضا اور خدمتِ انسانیت کے جذبے کے تحت لوگوں کے درمیان امن، محبت اور بھائی چارہ قائم کرنے کے لیے کوشاں رہے گی۔

"جو دلوں کو جوڑ دے، وہی حقیقی خدمت ہے، اور یہی پیاراپاکستان کا مشن ہے۔"

مہر محسن علی وہنیوال
صدر پیاراپاکستان مامونکانجن

ایک اور بیٹی کی باعزت رخصتیخدمتِ انسانیت کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے ٹیم پیاراپاکستان ویلفئیر سوسائٹی رجسٹرڈ نے ایک مستحق ...
02/08/2026

ایک اور بیٹی کی باعزت رخصتی

خدمتِ انسانیت کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے ٹیم پیاراپاکستان ویلفئیر سوسائٹی رجسٹرڈ نے ایک مستحق بچی کی شادی کیلئے ضروری گھریلو سامان کی خریداری کی غرض سے پیاراپاکستان ووکیشنل ٹریننگ سنٹر، محلہ فتح پور کمالیہ میں ڈیڑھ لاکھ روپے کا چیک فراہم کیا، تاکہ اس کی باعزت رخصتی ممکن بنائی جا سکے۔

ہمارا یقین ہے کہ کسی مستحق بیٹی کے چہرے کی مسکراہٹ ہی خدمتِ انسانیت کا سب سے قیمتی انعام ہے۔

ٹیم پیاراپاکستان

30/07/2026

ہر کامیاب صبح کے پیچھے ایک پُرسکون رات ہوتی ہے
نیند پوری کریں، صحت کو نئی زندگی دیں۔

پٹرولنگ پولیس کمالیہ کا مثبت پیغام، پیاراپاکستان کرکٹ کلب کے گرینڈ ایونٹ کی بھرپور حمایت*انچارج پٹرولنگ پولیس کمالیہ ثاق...
30/07/2026

پٹرولنگ پولیس کمالیہ کا مثبت پیغام، پیاراپاکستان کرکٹ کلب کے گرینڈ ایونٹ کی بھرپور حمایت

*انچارج پٹرولنگ پولیس کمالیہ ثاقب رسول* نے پیاراپاکستان کرکٹ کلب کے زیراہتمام 7، 8 اور 9 اگست کو منعقد ہونے والے گرینڈ کرکٹ ایونٹ کے حوالے سے خصوصی ویڈیو پیغام ریکارڈ کروایا، جس میں انہوں نے نوجوانوں اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کھیلوں اور دیگر مثبت سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کرکے صحت مند، پُرامن اور باصلاحیت معاشرے کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں۔

پیاراپاکستان ویلفئیر سوسائٹی رجسٹرڈ تمام سرکاری اداروں، معزز شخصیات اور شہریوں کی محبت، تعاون اور حوصلہ افزائی پر تہہ دل سے شکر گزار ہے۔

ریسکیو 1122 کمالیہ کی جانب سے پیاراپاکستان کرکٹ کلب کے عظیم الشان ٹورنامنٹ میں شرکت کی دعوتپیاراپاکستان کرکٹ کلب کمالیہ ...
30/07/2026

ریسکیو 1122 کمالیہ کی جانب سے پیاراپاکستان کرکٹ کلب کے عظیم الشان ٹورنامنٹ میں شرکت کی دعوت

پیاراپاکستان کرکٹ کلب کمالیہ کے زیرانتظام گرینڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں آفیسرز ریسکیو 1122 کمالیہ نے 7، 8 اور 9 اگست کو 713 گراؤنڈ، کمالیہ میں شرکت کی دعوت۔۔۔۔

ریسکیو 1122 عوامی خدمت، انسانی جانوں کے تحفظ اور ہنگامی حالات میں بروقت امداد فراہم کرنے والا ایک قابلِ فخر ادارہ ہے۔ آپ کا پیغام نوجوانوں کی حوصلہ افزائی، صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ، کھیلوں کے کلچر کو مضبوط بنانے اور معاشرے میں خدمتِ خلق کے جذبے کو مزید تقویت دیتا ہے۔۔۔ کھلاڑی

ادارہ ریسکیو 1122 کا پیغام اس گرینڈ کرکٹ میلہ کی رونق میں اضافہ اور نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے اس مشن میں ہمارا ساتھ دے گا۔۔۔

منجانب:
پیاراپاکستان سوشل میڈیا ٹیم

سابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی سوشل میڈیا ٹیم کے ساتھ چار سال تک اپنی پیشہ ورانہ خدمات انجام دینے والے کمالیہ کے معروف...
30/07/2026

سابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی سوشل میڈیا ٹیم کے ساتھ چار سال تک اپنی پیشہ ورانہ خدمات انجام دینے والے کمالیہ کے معروف آئی ٹی ایکسپرٹ عدیل ذوالفقار سے بانی و منتظم پیاراپاکستان ساجدکمبوہ کی خوشگوار ملاقات

ملاقات میں کمالیہ کے نوجوانوں کو جدید آئی ٹی، فری لانسنگ، آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI)، ڈیجیٹل اسکلز اور آن لائن روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پیاراپاکستان ویلفئیر سوسائٹی رجسٹرڈ کے پلیٹ فارم سے کمالیہ میں آئی ٹی کے فروغ، نوجوانوں کی تربیت اور انہیں جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے کیلئے مشترکہ طور پر عملی اقدامات کیے جائیں گے۔

ان شاءاللہ، ہمارا مقصد صرف باتیں کرنا نہیں بلکہ نوجوانوں کے لیے ایسے مواقع پیدا کرنا ہے جو انہیں اپنے شہر میں رہتے ہوئے عالمی سطح پر کامیابی حاصل کرنے کے قابل بنائیں۔

آئیں، مل کر کمالیہ کو تعلیم، ہنر اور ٹیکنالوجی کا مضبوط مرکز بنائیں۔ 🇵🇰❤️

Address

Kamalia

Telephone

+923004532609

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when City tv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to City tv:

Shortcuts

Share