PRT URDU

PRT URDU اردو زبان کی مٹھاس

29/09/2025

پاکستان سے ریذیڈنسی کے لیے امریکا جانے والی 27 سالہ ڈاکٹر مریم شوکت جگر فیل ہونے کے باعث اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد آج جگر ٹرانسپلانٹ سے صرف آدھا گھنٹہ قبل انتقال کر گئیں۔

ڈاکٹر مریم انسانیت کی خدمت اور دوسروں کو شفا دینے کے خواب کے ساتھ امریکا آئیں تھیں، لیکن زندگی نے انہیں مہلت نہ دی۔

ڈاکٹر مریم رواں ماہ کے آغاز میں اچانک جگر کے فیل ہونے کے باعث نیویارک میں نیو جرسی کے روٹگرز یونیورسٹی اسپتال میں زیرِ علاج تھیں۔ ان کی حالت تیزی سے بگڑنے کے سبب ڈاکٹروں نے فوری جگر ٹرانسپلانٹ کا مشورہ دیا، جس پر ان کے شوہر ڈاکٹر حمزہ ظفر نے امریکا میں پاکستانی ڈاکٹروں کی نمائندہ تنظیم اپنا (APPNA) سے رابطہ کیا اور مدد کی اپیل کی۔

اپنا نے اس اپیل پر ہنگامی بنیادوں پر فنڈ ریزنگ مہم شروع کی اور تقریباً 4 لاکھ ڈالر علاج کے لیے جمع کئے۔ اس غیر معمولی تعاون کے نتیجے میں اسپتال نے ٹرانسپلانٹ کے اخراجات کو 9 لاکھ ڈالر سے کم کر کے 4 لاکھ 50 ہزار ڈالر کر دیا۔

ڈاکٹر مریم کا نام ٹرانسپلانٹ لسٹ میں شامل کر کے جگر کا موزوں میچ تلاش کیا گیا۔ تاہم آج جگر ٹرانسپلانٹ سرجری سے آدھا گھنٹہ قبل ڈاکٹر مریم کی طبیعت اچانک بگڑ گئی اور وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں۔

پاکستانی کمیونٹی اور اپنا کے ممبران نے ڈاکٹر مریم کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جدوجہد ہمیشہ یاد رکھی جائے گی اور ان کا خواب دوسروں کے دلوں میں زندہ رہے گا

27/09/2025
26/09/2025
25/09/2025
25/09/2025
24/09/2025
18/09/2025
18/09/2025
18/09/2025

Address

Kamalia

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PRT URDU posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to PRT URDU:

Share