10/01/2026
پنجابی زبان دی مٹھاس ہن بورڈز تے آویزاں…
اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقرا ناصر اور چیف آفیسر علی رضا کی جانب سے پنجابی زبان و ثقافت کے فروغ کے لیے شہر کی اہم شاہراہوں پر پنجابی زبان میں سائن بورڈز آویزاں کر دیے گئے ہیں۔
اس اقدام کا مقصد پنجابی زبان کی ترویج، ثقافتی شناخت کو اجاگر کرنا اور شہریوں میں اپنی مادری زبان پر فخر کے جذبے کو فروغ دینا ہے۔ پنجابی زبان میں نصب کیے گئے یہ بورڈز شہر کے حسن میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ پنجاب کی روایات اور ثقافت کی نمائندگی بھی کرتے ہیں۔
شہریوں اور مختلف حلقوں کی جانب سے اس اقدام کو سراہا جا رہا ہے اور اسے پنجابی زبان کے تحفظ اور فروغ کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا گیا ہے۔