
08/09/2025
دریائے چناب میں پانچ لاکھ کیوسک سے زائد کا دوسرا بڑا سیلابی ریلا ہیڈ تریموں سے گزرنے کے بعد تیزی سے ملتان کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اگلے دو سے تین روز میں یہ ریلا بیٹ کے علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔
📍 بیٹ قیصر اور بیٹ مغل کی صورتحال:
لوگ چاروں طرف سے پانی میں محصور ہیں۔
آدھا گاؤں تباہ ہو چکا، باقی کو بچانے کی کوشش جاری ہے۔
مال مویشی پھنسے ہوئے ہیں، کشتیوں کی شدید کمی ہے۔
سرکاری کشتیاں جو پہلے آئی تھیں اب واپس جا چکی ہیں۔
📍 جلالپور پیر والا:
سیلابی پانی بستیوں میں داخل ہو چکا ہے۔
کئی گھروں کو نقصان پہنچا، لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔
ایک افسوسناک واقعے میں کشتی الٹنے سے جان کا ضیاع بھی ہوا۔
🌧️ ملتان میں بارش کی صورتحال:
کل سے مسلسل بارش جاری ہے۔
رات بھر تیز بارش کے بعد آج دن بھر ہلکی اور درمیانی بارش رہی۔
اب رات کے 12 ایک بجے بھی مسلسل بارش ہو رہی ہے اور تیز ترین بارش ہے
محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے جس سے سیلابی خطرہ مزید بڑھ سکتا ہے۔
⚠️ انتہائی تشویشناک صورتحال:
شیر شاہ اور اکبر فلڈ بند پر پانی کا دباؤ حد سے زیادہ ہے۔
انتظامیہ نے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
4 لاکھ سے زائد افراد کو اب تک ریلیف کیمپوں میں منتقل کیا جا چکا ہے۔
🙏 اللہ حال پر رحم کرے۔
یہ پیغام آگے پھیلائیں تاکہ انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں
مزید تیزی سے ایکشن لے سکیں۔
゚viralシ @