JB Digital Urdu

JB Digital Urdu JB Digital Urdu is Most Authentic News and Current Affairs Digital Media Of Pakistan

پنجاب حکومت نے تمام سرکاری ہسپتالوں میں صحت کارڈ کی سہولت ختم کر دی.زرائع
28/06/2025

پنجاب حکومت نے تمام سرکاری ہسپتالوں میں صحت کارڈ کی سہولت ختم کر دی.زرائع

سوات: منگورہ بائی پاس کے مقام پر سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے افراد میں سے ریسکیو 1122 نے اب تک 7 افراد کی لاشیں دریائے...
27/06/2025

سوات: منگورہ بائی پاس کے مقام پر سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے افراد میں سے ریسکیو 1122 نے اب تک 7 افراد کی لاشیں دریائے سوات سے مختلف مقامات سے برآمد کر لی ہیں۔ریسکیو اپریشن تاحال جاری۔

ملک میں سینکڑوں ہیلی کاپٹروں کی موجودگی میں دریائے سوات میں ایک ہی خاندان کے 15 افراد ہزاروں لوگوں کے سامنے ڈوب گئے.3 زن...
27/06/2025

ملک میں سینکڑوں ہیلی کاپٹروں کی موجودگی میں دریائے سوات میں ایک ہی خاندان کے 15 افراد ہزاروں لوگوں کے سامنے ڈوب گئے.3 زندہ اور 7 لاشیں نکال لی گئیں

بھکر پولیس مقابلہ.بدنام زمانہ شاہ گینگ کا سرغنہ گلفام شاہ اپنے باقی تین بھائیوں سمیت تھانہ دلیوالہ تحصیل دریا خان کے علا...
26/06/2025

بھکر پولیس مقابلہ.بدنام زمانہ شاہ گینگ کا سرغنہ گلفام شاہ اپنے باقی تین بھائیوں سمیت تھانہ دلیوالہ تحصیل دریا خان کے علاقہ میں پولیس مقابلہ کےدوران ہلاک.کاروائی میں بھکر پولیس کے ساتھ سی سی ڈی فیصل آباد کی ٹیم نے بھی حصہ لیا.انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کی جانب سے مقابلہ میں حصہ لینے والے پولیس ملازمین کو ایک کروڑ روپے کی انعامی رقم دینے کا اعلان.مرنے والے چاروں بھائی کھڈیاں وڑائچاں فیصل آباد کے رہائشی اور درجنوں سنگین مقدمات میں مطلوب تھے

26/06/2025

محرم الحرام
خُود کو سُنّی یا شِیعہ کہلوا کر نہیں بلکہ حُسینی بَن کر اِس ماہِ مُقَدّس کا احترام کیجئے

05/06/2025

ٹوبہ ٹیک سنگھ ۔تھانہ رجانہ کی حدود نواحی چک 258 گ ب (نورمحل) میں قتل کی لرزہ خیز واردات۔15 سالہ مقتول عبداللہ کو دوستوں نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر گھر سے نکلا کر بہیمانہ تشدد کرنے کے بعد چھری کے وار کرتے ہوئے بے رحمی سے قتل کردیا۔مقتول عبداللہ غریب والدین کا اکلوتا سہارا تھا۔ورثا کے مطابق پولیس تفتیش میں سستی کررہی ہے۔۔جںکہ ملزمان کو بچانے کے لیے بااثر افراد ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔ورثا کا کہنا ہے کہ اعلی حکام و وزیراعلی پنجاب واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

ملک میں آج رات سے بارشوں کا نیا سلسلہ داخل محکمہ موسمیات نے 23 سے 24 مئی تک  اچھے موسم کی نوید سنا دی۔نم آلود ہوائیں ملک...
23/05/2025

ملک میں آج رات سے بارشوں کا نیا سلسلہ داخل
محکمہ موسمیات نے 23 سے 24 مئی تک اچھے موسم کی نوید سنا دی۔نم آلود ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل۔مغربی ہوائوں کا سلسلہ داخل ہونے سے اسلام آباد ، راولپنڈی ، مری ، گلیات ، چکوال ، میانوالی ، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان۔فیصل آباد ، ملتان ، جھنگ میں تیز بارش کے ساتھ ژالہ باری کا امکان

16/04/2025

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مردہ مرغیوں کی ترسیل ناکام، 40کلو مردہ مرغیاں تلف

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی گوجرہ میں سپلائر رکشہ کی چیکنگ

جعلسازی کا گھناؤنا دھندہ کرنے پر مقدمہ درج، ملزم گرفتار،، رکشہ ضبط

فیصل آباد: چیکنگ کے دوران سپلائر رکشہ سے مردہ مرغیاں برآمد ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

مردہ مرغیاں نیلے ڈرموں میں بند کر کے چھپا کر رکھی گئی تھی، ڈی جی فوڈ اتھارٹی

سپلائر کے پاس انتہائی لازم ریکارڈ اور ضروری دستاویزات عدم موجود پائی گئی، عاصم جاوید

موقع پر ویٹرنری سپیشلسٹ نے مرغیوں کو تفصیلی جائزے کے بعد مضر صحت قرار دیا، ڈی جی فوڈ اتھارٹی

مردہ مرغیوں کا گوشت تیار کر کےسپلائی کیا جانا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

خفیہ اطلاع ملنے پر ٹیم نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے مضر صحت مرغیوں کو تلف کر کے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

بیمار ناقص گوشت کا استعمال موذی امراض میں مبتلا کرسکتا ہے۔ محمد عاصم جاوید

جعل ساز مافیا زیادہ منافع کےلالچ میں خوراک نہیں بیماری فروخت کرتا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

شہری مرغی کو اپنی موجودگی میں ذبح کروائیں، پہلے سے تیار گوشت ہرگز مت خریدیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں معیاری خوراک کی یقینی فراہمی کے لیے مسلسل چیکنگ جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ محمد عاصم جاوید

صحت دشمن عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

شہری جعل ساز مافیا کی اطلاع پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن1223 پر دیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

16/04/2025

کمالیہ۔ریحان پبلک سکول کمالیہ کے مالک کے بیٹے نے سکول میں کام کرنے والی جواں سالہ یتیم بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، مقدمہ درج۔ملزمان کی جانب سے غریب خاندان کو دھمکیاں دی جانے لگی۔متاثرہ بچی اور اس کی والدہ کی جانب سے اعلی حکام سے تحفظ اور انصاف کا مطالبہ
***d

گکھڑ منڈی میں پولیس ملازم کی شرارتوں اور ظلم و ستم سے عاجز آ کر نرس کی مبینہ خود کشی والدین نے بیٹی کو دفنانے سے انکار ک...
16/04/2025

گکھڑ منڈی میں پولیس ملازم کی شرارتوں اور ظلم و ستم سے عاجز آ کر نرس کی مبینہ خود کشی والدین نے بیٹی کو دفنانے سے انکار کر دیا مقامی پولیس اور سینئر پولیس حکام کی مداخلت و ملزم پولیس ملازم کے خلاف کاروائی کی یقین دہانی کے بعد تدفین کا عمل جاری ملزم ہیڈ کانسٹیبل فرار

17/03/2025

جس دور میں لٹ جائے غریبوں کی کمائی
اس دور کے سلطان سے کوئی بھول ہوئی ہے

پیرمحل۔بستی کانجن موضع عنایت شاہ میں بااثر افراد نے غریب خاتون کے گھر پر قبضہ کرلیا۔متاثرہ خاتون کا الزام دیتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ اپنے گھر کو تالہ لگا کر معاش کی خاطر ساتھ والے گاؤں میں عارضی طور پر رہائش پذیر تھے کہ بستی کے بااثر مقامی افراد نے گھر کو خالی دیکھتے ہوئے گھر کے باہر لگے تالے توڑ ک گھر سے قیمتی سامان چرانے کے بعد گھر گرا کر پلاٹ پر بھی قبضہ کرلیا۔غریب خاتون کی دوہائیاں۔متاثرہ خاتون بچوں کے ہمراہ درد بدر ٹھوکریں کھانے پر مجبور۔یاد رہے کہ ملزمان کو سیاسی پشت پناہی حاصل ہے۔متاثرہ خاتون نے ایس ایچ او تھانہ پیرمحل ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار سے چوری شدہ قیمتی سامان برآمد کروائے جانے کے ساتھ پلاٹ کو واگزار کروا کر ملزمان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کر دیا۔

17/03/2025

ٹوبہ ٹیک سنگھ ۔چک نمبر 307 گ ب انتظامیہ کی جانب سے اہل دیہہ کے لیے عید کا تحفہ
اسسٹنٹ کمشنر و ڈپٹی کمشنر ٹوبہ کی جانب سے گاؤں کے مکینوں سے زیادتی نا کئے جانے کا وعدہ تو دوسری جانب ماتحت عملہ نے کمال ہوشیاری دیکھاتے ہوئے گاوں میں انکروچمنٹ کرڈالی۔اہل دیہہ کے مطابق ماتحت عملہ نے بااثر سیاسی شخصیات کی ایما پر ہمارے مکانات گرائے ۔ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں دیواروں کے گرائے جانے سے گھر میں بیٹھی مائیں بہنیں اور بیٹیاں بے پردہ ہونے لگیں۔سیورج کا نظام معطل۔تجاوازت کا مقصد مخصوص لوگوں اور مخصوص طبقہ کو پریشان کرنا ہے ۔اہل دیہہ کا مزید کہنا تھا کہ بغیر نوٹس دیئے ہمارے ساتھ سخت زیادتی کی گئی ہے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ نوٹس لیتے ہوئے تجاوزات کے خلاف آپریشن کو بلا تفریق مکمل کروائیں اور ساز باز کرنے والے عملہ کے خلاف محکمانہ کاروائی بھی عمل میں لائیں

Address

Toba Tek Singh Road
Kamalia
36350

Telephone

+923458889705

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JB Digital Urdu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share