16/10/2025
پشاور: پولیس اہلکار نے فلمی انداز میں ایکشن کرتے ہوئے لوڈر میں سمگلنگ کا سامان پکڑا۔ جی ٹی روڈ پر عینی شاہدین نے ایک ایکشن فلم کا منظر دیکھا، جہاں پولیس اہلکار نے لوڈر رکشہ میں سمگلنگ کے سامان پر اچانک چھاپہ مارا اور برق رفتاری سے اس پر چھلانگ لگا دی۔ عینی شاہدین کے مطابق، لوڈر حاجی کیمپ اڈے کے قریب پہنچا ہی تھا کہ پولیس اہلکار نے فلمی انداز میں کارروائی کرتے ہوئے اسے دھر لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لوڈر کو سامان سمیت تحویل میں لے لیا گیا ہے، جبکہ تحقیقات جاری ہیں۔