jui Digital media cell toba tek singh

jui Digital media cell toba tek singh Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from jui Digital media cell toba tek singh, Social Media Agency, kamalia, Kamalia.

25/08/2025
مخدوم زادہ جناب سید زکریا شاہ صاحب جب ضلع فیصل آباد کے امیر تھے تو آپ نے بڑی جدوجہد کی جمعیتہ عُلماء اسلام کا پیغام پورے...
25/08/2025

مخدوم زادہ جناب سید زکریا شاہ صاحب جب ضلع فیصل آباد کے امیر تھے تو آپ نے بڑی جدوجہد کی جمعیتہ عُلماء اسلام کا پیغام پورے فیصل آباد میں پہنچایا اور مُفکر اسلام جناب مولانا مفتی محمود کانفرنس دھوبی گھاٹ گرونڈ میں کروائی

25/08/2025
24/08/2025
لاہور _________||| فرزند قائد مِلت اسلامیہ سابق وفاقی وزیر جناب مولانا اسعد محمود صاحب اور فرزند قائد مِلت سلفیہ علامہ ا...
24/08/2025

لاہور _________||| فرزند قائد مِلت اسلامیہ سابق وفاقی وزیر جناب مولانا اسعد محمود صاحب

اور فرزند قائد مِلت سلفیہ علامہ احسان الہی ظہیر شہید جناب مولانا ہشام الہی ظہیر خوشگوار مُوڈ میں

مہر ساجدنواز نمبردار

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ قائد ملت اسلامیہ جناب حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب کے درینہ ساتھی جمعیتہ عُلما...
22/08/2025

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ

قائد ملت اسلامیہ جناب حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب کے درینہ ساتھی

جمعیتہ عُلماء اسلام ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے لیڈر سابق امیدوار حلقہ پی پی 87
مُخلص نظریاتی قافلہ حضرت شیخ الہند کے کارکُن جناب حاجی شیخ عبدالعزیز صاحب انتقال کر گئے ہے

حاجی شیخ عبدالعزیز نے ضلع ٹوبہ کے اندر پیغام جمعیتہ کو گھر گھر قریہ قریہ گلی کوچوں تک پہنچایا حاجی صاحب ہمیشہ اپنے کارکنان کے ساتھ طاقت ور چٹان کی طرح کندھے کے ساتھ کندھا ملا کر کھڑے رہے

حاجی صاحب نے بغیر کسی لالچ بغیر کسی مطلب شُہرت
کے جمعیتہ کی دعوت جمعیتہ کا پیغام لوگوں تک پہنچایا

حاجی شیخ عبدالعزیز کا راستہ روکنے والے راستہ میں کانٹے بچھانے والے سستی شُہرت کے پیاسے کچھ اپنے ہی تھے

میری درخواست پر حاجی شیخ عبدالعزیز نے کئی مرتبہ فری میڈیکل کیمپ میرے گاؤں میں لگوائے ایک مرتبہ جمعیتہ کے کارکنان پر مخالفین نے جھوٹی ایف آئی آر کروا دی جس پر حاجی صاحب اور قاری محمد عمر فاروق نے خود تھانے جا کر اپنے کارکنان و ووٹرز کا بھرپور ساتھ دیا اور خوب تعاون بھی کیا

جب 2013 کے الیکشن میں حاجی شیخ عبدالعزیز میدان میں اترے تو خوب محنت لگن جوش ولولہ پورے حلقہ میں دن رات پیغام جمعیتہ پہنچایا گیا مجھے وہ دن اب بھی یاد ہیں جب مولانا محمد سہیل انور مولانا محمد یوسف ربانی اور دیگر عُلماء کرام نے حاجی صاحب کو ساتھ لیکر دن رات الیکشن کمپین کی اور رجانہ چوک میں بہت بڑا جلسہ کیا جس کے اندر حاجی صحب نے بڑی اچھی جوشیلی تقریر کی اور حلقہ کے لوگوں کو بتایا کہ میں آپ کی خدمت کا عزم رکھتا ہوں

مجھے وہ دن بھی یاد ہے جب 2018 کا الیکشن آیا تو مولانا محمد یوسف ربانی اپنی آلٹو کار میں حاجی صاحب کو بیٹھا کر رات کو الیکشن کمپین کیا کرتے تھے مجھے حُکم ہوا کہ آپ آ جائیں تو میں نوکری چھوڑ کر مولانا محمد یوسف ربانی کے حکم پر واپس گھر آیا اور بھائی اصغر کو ساتھ لیکر پیدل موٹر سائیکل پر الیکشن کمپین کرنے لگ گیا الیکشن سے ایک رات قبل مولانا محمد یوسف ربانی اور حاجی شیخ صاحب رات کوئی 10 بجے کے قریب ہمارے گاؤں تشریف لائے چہرے پر مُسکراہٹ بلند حوصلہ تھا

الحمداللہ میرے گاؤں سے 2013 کے الیکشن میں 81 ووٹ ملے اور اس کے پیچھے حضرت مولانا مفتی خضر حیات کی محنت جدوجہد تھی

پھر 2018 کے الیکشن میں بھی خوب ووٹ ملے

اللہ کریم حاجی شیخ عبدالعزیز صاحب کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے

ساجدنواز نمبردار بھوجیہ

03/07/2025

Address

Kamalia
Kamalia

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when jui Digital media cell toba tek singh posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share