12/07/2025
محلہ سلیم نگر میں گیس پائپ لائن متاثر، گیس کی فراہمی میں تاخیر متوقع
کمالیہ (نامہ نگار) – محلہ سلیم نگر میں جاری کھدائی کے دوران گیس پائپ لائن کو نقصان پہنچنے کے باعث علاقے میں گیس کی فراہمی متاثر ہو گئی ہے۔ ترجمان سوئی گیس کے مطابق مرمت کا کام فوری طور پر شروع کر دیا گیا ہے، تاہم گیس کی مکمل بحالی میں دوپہر تک تاخیر کا امکان ہے۔ترجمان کے مطابق سوئی گیس کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور مرمتی کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے۔