Ausaf News

Ausaf News we care about you

اداکارہ و گلوکارہ فضا علی کو سینئر صحافی سہیل وڑائچ سے متعلق متنازع بات کرنے پر تنقید کا سامنا ہے۔فضا علی نے حال ہی میں ...
12/06/2025

اداکارہ و گلوکارہ فضا علی کو سینئر صحافی سہیل وڑائچ سے متعلق متنازع بات کرنے پر تنقید کا سامنا ہے۔فضا علی نے حال ہی میں دنیا نیوز کے پروگرام آن دا فرنٹ میں کی، جہاں میزبان کامران شاہد کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے پروگرام میں موجود شخصیات کے متبادل پیشے کا ’تفریحی انداز‘ میں ذکر کیا۔اداکارہ نے سینئر صحافی مجیب الرحمٰن شامی کے بارے میں کہا کہ اگر وہ صحافت میں نہ ہوتے تو شیف (باورچی) ہوتے کیونکہ وہ گفتگو میں نمک مرچ خوب ڈالتے ہیں۔اسی طرح انہوں نے تجزیہ کار ارشاد بھٹی کے بارے میں کہا کہ اگر وہ صحافی نہ ہوتے تو درزی ہوتے، کیونکہ نہ جانے کیوں پروگرام میں اتنی تنگ قمیض پہن کر آتے ہیں، لگتا ہے جیسے اپنے بچے کی قمیض پہن لی ہو۔تاہم، فضا علی کا صحافی سہیل وڑائچ سے متعلق بیان سب سے زیادہ متنازع ثابت ہوا۔انہوں نے کہا کہ اگر سہیل وڑائچ صحافی نہ ہوتے تو کسی مشہور ہوٹل یا ریسٹورنٹ میں واش روم صاف کر رہے ہوتے، کیونکہ وہ ہر عورت کے واش روم میں چلے جاتے ہیں۔فضا علی کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، جس کے بعد انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔ایک صارف نے ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ سہیل وڑائچ ایک اکیڈمی کی حیثیت رکھتے ہیں، خاتون ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ جو منہ میں آئے بولتی جائیں۔کئی صارفین نے نہ صرف فضا علی بلکہ پروگرام کے میزبان کامران شاہد کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ان کا کہنا تھا کہ ایسے سوالات صحافتی معیار کے خلاف ہیں اور ایسے سوالات کرکے مہمانوں کو غیر سنجیدہ گفتگو پر اکسایا جاتا ہے۔اس تمام معاملے پر سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر انتہائی باوقار اور عاجزانہ انداز میں ردعمل دیا۔انہوں نے لکھا کہ میری حیثیت بیت الخلا صاف کرنے والوں سے بھی کم تر ہے، میں تو گلیوں کی وہ خاک ہوں جسے میاں محمد بخش نے ’گلیاں دا روڑا ک±وڑا‘ کہا تھا۔سہیل وڑائچ نے مزید لکھا کہ میرے نزدیک بیت الخلا کی صفائی کوئی ذلت کی بات نہیں بلکہ دوسروں کی گندگی کو صاف کرنا ایک عظیم خدمت ہے۔

الحمداللہ   کی جانب سے کامونکے میں پہلی بار 100 کے قریب پرائیویٹ سکولز کو نیم پلیٹ گفٹ کی گئی۔۔اس پر ہم KAPS کے شکر گزار...
20/01/2025

الحمداللہ کی جانب سے کامونکے میں پہلی بار 100 کے قریب پرائیویٹ سکولز کو نیم پلیٹ گفٹ کی گئی۔۔

اس پر ہم KAPS کے شکر گزار ہیں۔
اراکین پرائیویٹ سکولز

21/11/2024

محترم اہلیان کامونکی، آپ کی توجہ کے لیے: آج ہی پولیس خدمت مرکز میں جائیں اور بغیر ٹرائی اور ٹیسٹ کے اپنا موٹر سائیکل لائسنس حاصل کریں اور چلان سے بچیں، کیونکہ آخری تاریخ 30نومبر ہے۔

07/02/2024

پولنگ کا سامان باخیر عافیت پولنگ سٹیشن تک پہنچ گیا ۔

24/01/2024

کامونکے میں تمام ممبران اپنا منشور عوام کے سامنے رکھیں۔تاکہ عوام کو ووٹ دینے کےعمل میں آسانی ہو۔۔۔؟

Address

Kamoke

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ausaf News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Ausaf News:

Share