My City Kamoke

Directions

My City Kamoke All Kamoke news first on this Page

14/03/2026

مورخہ 14 مارچ 2026ء

*گوجرانوالہ پولیس اور سی سی ڈی کا رات گئے خطرناک مجرمان سے بڑا پولیس مقابلہ*

*پولیس کانسٹیبل کو شہید کرنے والے 4 خطرناک مجرمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک*

*شدید فائرنگ کے تبادلہ میں گوجرانوالہ پولیس کانسٹیبل بھی زخمی*

*علاقہ تھانہ ایمن آباد ضلعی پولیس سے مقابلہ میں ملزم قیوم اور احتشام عرف شامو ہلاک*

*سی سی ڈی گوجرانوالہ سے مقابلہ میں خطرناک ملزمان عمر عرف عمری گجر اور اویس گجر ہلاک*

*ہلاک مجرمان دہشتگردی، قتل، اقدام قتل اور پولیس مقابلہ جیسے سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور دہشت کی علامت بنے ہوئے تھے*

گوجرانوالہ: سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کا فوری نوٹس، ایس پی صدر سے رپورٹ طلب۔

گوجرانوالہ: صدر کامونکی پولیس کانسٹیبل شہید مقدمہ میں گرفتار ملزمان قیوم اور احتشام عرف شامو کو برآمدگی کے لیے لے جا رہی تھی۔

گوجرانوالہ: ملزمان کے ساتھیوں عمر گجر، اویس گجر 6 کس نے انہیں چھڑوانے کے لیے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر کے ملزمان کو پولیس حراست سے چھڑوا کر فرار ہو گئے۔

گوجرانوالہ: تھانہ ایمن آباد کے علاقہ میں فرار ملزمان کا پولیس سے سامنا ہوا، ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔

گوجرانوالہ: شدید فائرنگ کا سلسلہ رکنے پر دوران سرچ آپریشن پولیس حراست سے فرار دونوں ملزمان زخمی حالت میں ملے جو ہسپتال منتقلی کے دوران ہلاک ہو گئے

گوجرانوالہ: سی سی ڈی سے مقابلہ میں شدید فائرنگ کے تبادلہ میں 2 خطرناک مجرمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک، جن کی عمر عرف عمری گجر اور اویس گجر کے نام سے ہوئی۔

گوجرانوالہ: ہلاک مجرمان نے 6 مارچ 2026 کو علاقہ تھانہ صدر کامونکی کانسٹیبل محمد اکرام کو شہید اور کانسٹیبل اکرام الحق کو شدید زخمی کیا تھا۔

گوجرانوالہ: پرامن اور محفوظ معاشرے کی تشکیل کے لیے جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی ناگزیر ہے۔
سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان

ترجمان ضلعی پولیس گوجرانوالہ

06/02/2026

کامونکی کی عوام میں لاہور بسنت کا جنون — مگر یہ جان لیوا ہو سکتا ہے

پنجاب حکومت کی جانب سے فوتگی پر کھانے پکانے کی پابندی کے حوالے سے کوئی ہدایات جاری نہیں کی گئیں، سوشل میڈیا پر گردش کرنے...
16/12/2025

پنجاب حکومت کی جانب سے فوتگی پر کھانے پکانے کی پابندی کے حوالے سے کوئی ہدایات جاری نہیں کی گئیں، سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں جعلی ہیں، یہ دعویٰ پنجاب حکومت کی پریس ریلیز میں کیا گیا ہے۔

محسن نقوی صاحب نے ایشیا کپ کے فائنل میں دنیا کو یہ پیغام دیا کہ پاکستان کے وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں ...
28/09/2025

محسن نقوی صاحب نے ایشیا کپ کے فائنل میں دنیا کو یہ پیغام دیا کہ پاکستان کے وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے ثابت کیا کہ ٹرافی سے بڑھ کر ہماری عزت اور خودداری ہے۔ یہ جرات مندانہ قدم ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے۔
ہم ان کی قیادت اور اصول پسندی کو سلام پیش کرتے ہیں اور انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا۔ 🇵🇰

اہم اطلاع برائے اہلِ کامونکی 📢شہر کامونکی میں حال ہی میں ایک نیا یوٹرن بنایا گیا ہے، جس کی وجہ سے سروس روڈ مکمل طور پر ب...
05/09/2025

اہم اطلاع برائے اہلِ کامونکی 📢

شہر کامونکی میں حال ہی میں ایک نیا یوٹرن بنایا گیا ہے، جس کی وجہ سے سروس روڈ مکمل طور پر بند ہو گیا ہے۔
یہ بندش شہریوں کے لیے سخت مشکلات پیدا کر رہی ہے 🚧 — روزمرہ سفر، کاروبار اور ٹریفک کا بہاؤ متاثر ہو رہا ہے۔

ہم تمام ذمہ دار اداروں اور اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ اس مسئلے کو فوری طور پر حل کیا جائے اور سروس روڈ کو دوبارہ بحال (Reopen) کیا جائے تاکہ شہری سکون سے اپنی نقل و حرکت جاری رکھ سکیں۔

🙏 آپ سب شہری بھی اس آواز میں آواز ملائیں تاکہ ہماری یہ اپیل متعلقہ اداروں تک پہنچ سکے۔

16/07/2025

🌧️ بارش، رحمت یا ضیاع؟ 🌧️

پنجاب سمیت پاکستان بھر میں مسلسل شدید بارشیں ہو رہی ہیں۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ یہ قیمتی پانی صرف نالیوں، سڑکوں اور گلیوں میں ضائع ہو رہا ہے۔

کیا ہم نے کبھی سوچا ہے کہ اگر ہم اس پانی کو ذخیرہ کرنے کے مؤثر طریقے اختیار کریں، تو یہ آنے والے وقت میں ہمیں پانی کی قلت سے بچا سکتا ہے؟

🌿 ہمیں چاہیے کہ حکومت سے مطالبہ کریں کہ بارش کے پانی کو سیپ کرنے (Rainwater Harvesting) کے منصوبے شروع کیے جائیں، تاکہ یہ پانی زمین میں جذب ہو کر زیر زمین پانی کی سطح کو بہتر بنائے۔

🤝 میں آپ سب سے درخواست کرتا ہوں کہ اس مہم کا حصہ بنیں، اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں، اور حکومت تک یہ آواز پہنچائیں:

بارش کا پانی ضائع نہیں، خزانہ ہے!




اِنَّا لِلّٰہِ وَإِنَّا إِلَیْهِ رَاجِعُوْنَوقاص رضا – ایک خاموش جنگ کا سپاہی30 سالہ وقاص رضا، جو ماڈل ٹاؤن چوک پر ایک ر...
21/06/2025

اِنَّا لِلّٰہِ وَإِنَّا إِلَیْهِ رَاجِعُوْنَ
وقاص رضا – ایک خاموش جنگ کا سپاہی

30 سالہ وقاص رضا، جو ماڈل ٹاؤن چوک پر ایک رئیل اسٹیٹ آفس چلا رہا تھا، زندگی کی ایک ایسی جنگ سے ہار گیا… جس کا شور صرف اُس کے دل کے اندر تھا۔

دفتر میں کام کی فائلیں، کتابیں، اور ایک بورڈ جس پر کچھ خواب لکھے تھے… مگر شاید وہ جنگ بہت خاموش، بہت تنہا اور بہت گہری تھی۔

اُس نے اپنا آخری پیغام فیملی گروپ میں لکھا:
“میری ڈیڈ باڈی آفس سے آکر لے جائیں۔”
اور جب کزنز پہنچے… تو سانسیں بند ہو چکی تھیں۔

کسی کو نہیں پتا وہ کس کرب، کس درد، کس تنہائی سے گزر رہا تھا۔

یہ واقعہ ہمیں جھنجھوڑ کر یاد دلاتا ہے کہ:
زندگی کی چمک دمک کے پیچھے بہت سے لوگ اندر سے ٹوٹے ہوئے ہوتے ہیں۔

اگر آپ کے آس پاس کوئی چپ ہے، تھکا ہوا ہے، الگ تھلگ ہے…
تو اُسے صرف وقت نہیں —
بلکہ توجہ، محبت، اور ایک سننے والا دل چاہیے۔

براہِ کرم… کسی کی خاموشی کو معمولی مت سمجھیں۔
کبھی کبھی خاموشی… آخری چیخ ہوتی ہے۔

13/06/2025

“آپ کی نظر میں پاکستان کا سب سے خوبصورت علاقہ کون سا ہے؟

13/06/2025

کامونکی میں کون سا سکول سب سے اچھا ہے؟

10/06/2025

کامونکی کی پہچان ایک لفظ میں بتائیں؟

Address

Main GT Road Kamoke
Kamoke
50661

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when My City Kamoke posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share