23/07/2025
ہم محلہ کامونکی کے رہائشی آپ کی توجہ ایک نہایت سنجیدہ اور دیرینہ مسئلے کی جانب مبذول کروانا چاہتے ہیں۔ ہمارے علاقے میں گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، جگہ جگہ گڑھے پڑے ہیں، اور بارش کے علاوہ بھی ہر وقت پانی کھڑا رہتا ہے، جس سے گزرنے میں شدید دشواری ہوتی ہے۔
یہ امر قابل افسوس ہے کہ ہمارا یہ علاقہ جی ٹی روڈ سے صرف 5 منٹ کے پیدل فاصلے پر ہے، مگر حالت ایسی ہے جیسے کسی دور دراز گاؤں کا ہو۔ نہ یہاں کبھی کوئی خاکروب آیا، نہ کوئی صفائی کرنے والا،
دروازوں کے آگے گندگی کے انبار لگے ہیں، تعفن پھیلا ہوا ہے، اور بیماریوں کا خدشہ بڑھتا جا رہا ہے۔ بچوں، خواتین، اور بزرگوں کو گزرنے میں شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
لہٰذا ہم حکام بالا سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ:
1. فوری طور پر گلیوں کا معائنہ کیا جائے۔
2. گلیوں کی تعمیر و مرمت کا کام جلد از جلد شروع کیا جائے۔
3. صفائی کا مستقل نظام نافذ کیا جائے اور خاکروب مقرر کیے جائیں۔
ہمیں امید ہے کہ ہمارے علاقے کو مزید نظرانداز نہیں کیا جائے گا، اور جلد از جلد عملی اقدامات کیے جائیں گے۔
شکریہ
خیراندیش
رہائشیان محلہ، کامونکی