Hazoor Bux Mangi Aaj News

Hazoor Bux Mangi Aaj News Kandhkot News ,Braking News And Crime ,Politecal, PPF Fellowship For Investigation Beach 10 I have Journalist
(6)

🔴 ایکسکلوزو رپورٹ: نوجوان وقاص باجکانی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شدید زخمی 🔴📍 کراچی کے نجی اسپتال میں زندگی اور موت کی جنگ جار...
24/07/2025

🔴 ایکسکلوزو رپورٹ: نوجوان وقاص باجکانی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شدید زخمی 🔴
📍 کراچی کے نجی اسپتال میں زندگی اور موت کی جنگ جاری

سندھ ترقی پسند پارٹی کشمور کے صدر میر اکرم خان باجکانی کے بھتیجے وقاص باجکانی کو بیس روز قبل کندھ کوٹ میں ڈاکوؤں نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔
اب وہ کراچی کے اسپتال میں زیرِ علاج ہے، حالت تشویشناک ہے۔

📢 واقعہ کے تمام پہلو، عوامی ردعمل اور اپڈیٹس دیکھیں اس خصوصی رپورٹ میں۔

👇 مکمل ویڈیو دیکھنے کے لیے لنک پر کلک کریں:
🔗 https://youtu.be/1e9p4-tfIpo?si=Sgvm2XWcFi3GpCkZ

Waqas Bajakani, nephew of Sindh Taraqi Pasand Party's Kashmore district president Mir Akram Khan Bajakani, is fighting for his life at a private hospital in ...

https://youtu.be/I-jOMDEpd_I?si=5QWYnDcRdFJCFPOb⚠️ صرف حق مانگنے پر گولی!یہ ویڈیو آخر تک دیکھیں اور سچ جانیں۔ہماری آواز ...
10/07/2025

https://youtu.be/I-jOMDEpd_I?si=5QWYnDcRdFJCFPOb

⚠️ صرف حق مانگنے پر گولی!
یہ ویڈیو آخر تک دیکھیں اور سچ جانیں۔
ہماری آواز بنیں اور وائس آف پیپل نیوز کو سبسکرائب کریں! 🔔✨

⚠️ Breaking News from Karachi:A tragic incident unfolded at the Qasim Denim Textile Mill near National Highway, Malir. Anwar Shah, who had been working as a ...

"قلم کا سپاہی: ایک خاموش جنگ"رات کے تین بجے، جب شہر سو رہا ہوتا ہے…ایک صحافی جاگ رہا ہوتا ہے۔نہ چھت کی فکر، نہ نیند کی پ...
12/04/2025

"قلم کا سپاہی: ایک خاموش جنگ"

رات کے تین بجے، جب شہر سو رہا ہوتا ہے…
ایک صحافی جاگ رہا ہوتا ہے۔

نہ چھت کی فکر، نہ نیند کی پرواہ…
بس ایک ہی دھن:
"کہیں کچھ ہو رہا ہے، تو دنیا کو خبر ملنی چاہیے۔"

ایک دن کندھ کوٹ کے کچے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ ہو رہی تھی،
تو وہ اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر کیمرہ اٹھائے پہنچ گیا۔
کسی نے کہا: "پاگل ہو کیا؟ یہ جنگل ہے!"
وہ ہنسا اور بولا:
"میری ماں کہتی ہے، سچ دیکھانے والے کو ڈر نہیں ہوتا۔"

اس کے بچے اکثر پوچھتے ہیں:
"ابو آپ ہر وقت فون، کیمرہ اور فائلوں میں کیوں رہتے ہیں؟"
وہ جواب نہیں دیتا… صرف مسکرا کر ان کا ماتھا چوم لیتا ہے۔

کیونکہ وہ جانتا ہے…
اس کی جدوجہد، صرف ایک نوکری نہیں
بلکہ ایک مشن ہے… سچ کی تلاش کا مشن۔

یہ کہانی ہر اس صحافی کی ہے
جو خبر کے لیے قربانی دیتا ہے…
نیند، گھر، رشتے، یہاں تک کہ اپنی جان تک۔

اگر آپ کو بھی کسی صحافی کی محنت نظر آئی ہو…
تو یہ کہانی ضرور شیئر کریں۔
شاید وہ اسے پڑھ کر تھوڑی سی ہمت اور حوصلہ پا جائے۔

08/04/2025

Shaded garmi ki laher

07/04/2025

Hi everyone! 🌟 You can support me by sending Stars – they help me earn money to keep making content that you love.

Whenever you see the Stars icon, you can send me Stars.

23/02/2025

پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے کے لیے کندھ کوٹ میں جوش و خروش عروج پر! کرکٹ کے دیوانے بڑے اسکرینز کے سامنے جمع، مقامی کھلاڑی بھی پرجوش۔ مزید جانتے ہیں آج نیوز کے نمائندہ حضور بخش منگی سے۔

23/02/2025

کندھ کوٹ: پولیس نے تین مغویوں کو بازیاب کرالیا

پولیس کی کامیاب کارروائی، دو ہفتے اور تین ماہ قبل اغوا کیے گئے تین مغوی بازیاب۔ ایس ایس پی زبیر نظیر شیخ کے مطابق ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن مزید تیز کیا جائے گا۔

11/02/2025

کندھ کوٹ: بدامنی کے باعث کاروباری افراد پریشان

کندھ کوٹ میں ڈاکو راج برقرار، بیوپاری عدم تحفظ کا شکار ہوکر نقل مکانی پر مجبور۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ بھتہ خوری اور لوٹ مار نے کاروبار کرنا مشکل بنادیا ہے۔ پولیس کے مطابق جرائم کے خاتمے کے لیے آپریشنز جاری ہیں۔

07/02/2025

کندھ کوٹ کے جمال تھانے کی حدود میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ، ڈاکوؤں کی گولی لگنے سے ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ شہید اہلکار کی شناخت مظہر مشوری کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جبکہ شہید اہلکار کی لاش سول اسپتال منتقل کر دی گئی۔ علاقے میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ جاری ہے۔

03/02/2025

https://www.facebook.com/share/v/1AEbJngUs3/

سندھ حکومت کے زرعی ٹیکسز کے خلاف کسانوں کا احتجاج

کندھ کوٹ کے کسان اور زمینداروں نے سندھ حکومت کی جانب سے زرعی شعبے پر عائد ٹیکسز کو مسترد کردیا۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ یہ ٹیکس ان کے معاشی استحصال کے مترادف ہیں اور پہلے سے مشکلات میں گھری زراعت مزید بحران کا شکار ہو جائے گی۔

02/02/2025

https://youtu.be/70sUdF7-mV4?si=38EtoWlLOaYx8yyj
سندھ کی ثقافت کا خوبصورت حصہ – کھسہ

سندھ کی ثقافت میں کھسہ محض جوتا نہیں بلکہ روایت کی علامت ہے۔ ہاتھ سے تیار کردہ یہ خوبصورت جوتے ہر خاص موقع پر پہنے جاتے ہیں اور نسل در نسل اپنی پہچان برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

Address

Kandhkot

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hazoor Bux Mangi Aaj News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Hazoor Bux Mangi Aaj News:

Share