21/05/2026
گولی چلانے سے پہلے یہ ضرور سوچو کہ جس انسان کو تم مارنے جا رہے ہو، اس کے بچوں، ماں باپ، بہن بھائیوں اور پورے خاندان پر کیا گزرے گی۔
ایک لمحے کا غصہ کسی کی پوری زندگی اجاڑ سکتا ہے۔
مرنے والے کے بچے ساری عمر باپ کی محبت کو ترستے ہیں، ماں باپ اپنے جوان بیٹے کا غم کبھی نہیں بھولتے، اور بہن بھائی اندر سے ٹوٹ جاتے ہیں۔
اگر ہم تھوڑا سا غصہ برداشت کر لیں، صبر سے کام لیں، اور معاف کرنا سیکھ لیں، تو کئی گھر برباد ہونے سے بچ سکتے ہیں۔
یاد رکھو، طاقت بدلہ لینے میں نہیں بلکہ اپنے غصے پر قابو پانے میں ہے۔
اپنے غصے کو انسانیت، رحم اور عقل سے شکست دو تاکہ لوگ عبرت حاصل کریں اور معاشرہ امن کا گہوارہ بنے۔