18/09/2025
ڈھورونارو کے نزدیک گوٹھ تین میل موری کے رہائشی گوپی چند اوڈ بیماری کی وجہ سے سخت پریشان ، غربت کی وجہ سے کاروبار زندگی چلانا مشکل ،چھوٹے چھوٹے معصوم بچے مسیحا کے انتطار میں ، گوپی چند کی حکومت سندھ ،محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام اور مخیر حضرات سے علاج اور مدد کی اپیل ، تفصیل کے مطابق ڈھورونارو کے نزدیک گوٹھ تین میل موری کے رہائشی غریب کسان گوپی چند اوڈ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاؤں میں معمولی چوٹ آئی تھی ۔ جس کا بروقت صحیح علاج نہ کرانے کی وجہ سے اور شوگر کی بیماری میں مبتلا ہونے کی وجہ سے زخم خراب ہوگیا ہے ۔ اور پیروں کی انگلیاں گل کر خراب ہوکر ختم ہوگئیں ۔ گوپی چند اوڈ نے کہاکہ بیماری کی وجہ سے کام وغیرہ بھی نہیں کرسکتا ہوں ۔ چھوٹے چھوٹے معصوم بچے ہیں ۔غربت کی وجہ سے زندگی گذارنا مشکل ہورہاہے ۔ انہوں نے حکومت سندھ اور محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سمیت مخیر حضرات سے علاج کرانے اور مالی امداد کی اپیل کی