28/08/2025
ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ آفس پاکستان ریلوے لاہور
ٹکرز: 28 اگست 2025
لاہور: لاہور سے کراچی, کوئٹہ اور راولپنڈی سمیت دیگر شہروں کو جانے والی ٹرینوں کا شیڈول.
لاہور: قراقرم 42-ڈاؤن کراچی کیلئے سہ پہر 3 بجے کی بجائے 30 منٹ تاخیر سے سہ پہر 3 بجکر 30 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوگی۔
لاہور: کراچی ایکسپریس 16-ڈاؤن کے مسافروں کو آج پاک بزنس ایکسپریس 34-ڈاؤن میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔
لاہور: کراچی ایکسپریس 16-ڈاون کے مسافروں سے درخواست ہے کہ سہ پہر/شام 5 بجے تک اسٹیشن پر پہنچ جائیں تاکہ انہیں باآسانی ایڈجسٹ کیا جا سکے۔
لاہور: پاک بزنس ایکسپریس 34-ڈاون کراچی کیلئے سہ پہر 4 بجکر 30 منٹ کی بجائے 1 گھنٹہ 30 منٹ تاخیر سے شام 6 بجے لاہور سے روانہ ہوگی۔
لاہور: شاہ حسین ایکسپریس 44-ڈاؤن کے مسافروں کو آج گرین لائن 6-ڈاؤن میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔
لاہور: گرین لائن 6-ڈاؤن کراچی کیلئے اپنے مقررہ وقت رات 8 بجکر 50 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوگی۔
لاہور: شاہ حسین ایکسپریس 44-ڈاون کے مسافروں سے درخواست ہے کہ گرین لائن 6-ڈاؤن کی روانگی سے ایک گھنٹہ قبل تشریف لائیں تاکہ انہیں باآسانی ایڈجسٹ کیا جا سکے۔
لاہور: کراچی اور راولپنڈی سمیت دیگر شہروں کو جانے والی باقی تمام ٹرینیں اپنے مقررہ اوقات کار کے مطابق رواں دواں ہیں۔
لاہور: ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور انعام اللہ کی ہدایت پر مسافروں کی سہولت کیلئے پسنجر فیسیلی ٹیشن عملہ ہمہ وقت اسٹیشن پر موجود رہے گا۔
لاہور: مسافروں سے درخواست ہے کہ مزید رہنمائی اور اپڈیٹ کیلئے ریلوے انکوائری نمبر 117-042 اور 99070011-042 پر رابطہ قائم کریں۔