15/07/2026
فرخ کھوکھر کے مظالم کی خوفناک داستان : کھوکھر ہاؤس میں فرخ کھوکھر کی اہلیہ رمشا کی پراسرار موت کی کہانی کیا تھی؟اکتوبر 2023 میں رمشا کھوکھر اپنے گھر میں مردہ پائی گئیں انکے گلے میں دوپٹہ تھا اوروہ پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی ۔پولیس نے رمشا کے بھائی عمر کھوکھر کی مدعیت میں تاجی کھوکھر کے بیٹے فرخ امتیازکھوکھر اور اس کے بھائی ثمر امتیازکھوکھر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، تھانہ ائرپورٹ کو علی رضاکھوکھر نے بتایا تھا کہ میری بہن رمشا کو شوہر فرخ امیتازکھوکھر ق۔ت۔ل کرنے کی د۔ھمکیاں دیتاتھا ،پانچ دن پہلے مجھے اور میرے والد کو رمشہ نے بتایاکہ فرخ نے کہاہے کہ میں آپ کوجان سے ماردوں گا،جس سے میری ہمشیرہ بہت خوف زدہ تھی ،تین دن قبل ہمیں چچی سلمیٰ نے بتایا کہ فرخ نے رات کے وقت رمشا کوبرابھلا کہا اور گا۔لیاں دیں ،مجھے اتوارکی صبح 7بج کر 9منٹ پر کال آئی کہ رمشا پنکھے کے ساتھ لٹکی ہوئی ہے میں اور عمر امتیاز دوڑ کر فرخ امتیازکے گھرپہنچے تومیری بہن پنکھے کے لٹکی ہوئی تھی جس کے گلے میں دوپٹے کاپھندہ تھا ، میری بہن رمشا کو میرے بہنوئی فرخ امتیازنے گلے میں پھنداڈال کرق۔ت۔ل کیا اور پنکھے کے ساتھ لٹکاکر ڈرامہ رچایاہے ،پھر کچھ دیر بعد آج 7 بج کر 47منٹ پر فرخ امتیاز نے اپنے نمبر سے وٹس ایپ پرکال کی اور مجھے کہااب آپ کی باری ہے ،دعویدار ہوں قانونی کارروائی کی جائے ،پولیس نے مق۔تولہ کی لا۔ش ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال میں پوسٹ ۔مار۔ٹم کرانے کے بعد ورثاکے حوالے کردی ۔رمشا کی ماں اور ایک بہن اپنے خاوند اور بیٹی سمیت بھی قبل ازیں ق۔ت۔ل ہوچکے ہیں ،کھوکھر ہاؤس میں جان کی بازی ہارنے والی رمشا دختر محمدرضاکھوکھر کی والدہ اور فرخ کھوکھر کی ساس اور چچی زاہدہ پروین کھوکھرکو9مئی 2010کو کھوکھر ہاؤس میں فا۔ئیرنگ کرکے موت کے گھات اتار دیا گیا تھا، 16سال قبل اس بہیمانہ ق۔ت۔ل کی ایف آئی آر فرخ کھوکھر کے خلاف تھانہ ائرپورٹ میں مق۔تولہ کے بیٹے علی رضاکی مدعیت میں درج کی گئی تھی ،بعدازاں میبنہ طور پر مدعی اور اس کے والدپردباؤڈال کر راضی نامہ کرکے کیس ختم کرادیاگیا، اس سے قبل رمشا کی ایک بہن نے اپنے سکول فیلوعثمان کے ساتھ پسند کی شادی کرلی تھی جن کوجنوری 2010 میں اغ۔واکرکے ان کی ایک شیرخواربچی کے ہمراہ موت کے گھاٹ اتاردیاگیا،لڑکے کی ماں مقصودہ بی بی نے سپریم کورٹ میں انصاف کی فراہمی کے لئے درخواست دی لیکن بعدازاں وہ بھی لاپتہ ہوگئی۔