10/09/2026
کیا واقعی یہ دو قومی نظریہ ہے؟
ایک طرف KPT والوں کے الیکشن، حقوق اور سہولیات کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ دوسری طرف KDLB کے مزدوروں کے ساتھ مسلسل ناانصافیاں کی جا رہی ہیں۔
ایک ہی بندرگاہ، ایک ہی نظام اور محنت کرنے والے مزدور، پھر حقوق اور سہولیات میں یہ تفریق کیوں؟
ہمارا واضح اور دوٹوک مطالبہ ہے کہ KDLB کے مزدوروں کے ساتھ فوری انصاف کیا جائے، ان کے جائز حقوق تسلیم کیے جائیں، روزگار کا تحفظ یقینی بنایا جائے اور KDLB کے ادارے کے مستقبل کو محفوظ بنایا جائے۔
ہم کسی کے حق کے خلاف نہیں، لیکن اپنے حق سے دستبردار بھی نہیں ہوں گے۔
برابری، انصاف اور روزگار ہمارا حق ہے—اور ہم اپنا حق لے کر رہیں گے، ان شاء اللہ۔