Haripur Upto Date

Haripur Upto Date We are here to hear to your Voice

Fallow Us on Twitter

ہمارا ٹویٹر اکاونٹ (): https://twitter.com/AndHaripur?s=09

This page is dedicated to the brave people of Haripur, their culture, politics, social and economic issues etc. ہری پور اپ ٹو ڈیٹ کا مقصد ہری پور کے عوام کے مسائل کو اجاگر کرنا ، ان کا حل تلاش کرنے ۔ ان کے مسائل کو حکام بالا تک پہنچانا اور ان سے فوری جواب طلب کرنا ہے ۔ اس کے علاوہ آپ اپنی کوئی ویڈیو ، تصو

یر یہاں اپلوڈ کروا سکتے ہیں ۔ اگر آپ کے علاقے میں کوئی ترقیاتی کام ہو رہا ہے ، یا کوئی مسئلہ ہے ، تو آپ ہمیں اس کی ویڈیو ، تصاویر مکمل تفصیل کے ساتھ ارسال کر سکتے ہیں ۔ ہم آپ کے مسائل کو اپنا مسئلہ سمجھتے ہوئے حل کرانے کی پوری کوشش کریں گے

یہ سکہ کسی کو یاد ہے ؟؟
05/09/2025

یہ سکہ کسی کو یاد ہے ؟؟

04/09/2025

میں لوٹ آؤں گا شاخوں کی خوشبو لے کر
پت جھڑ کی ضد میں ہوں، ذرا موسم بدلنے دو

04/09/2025
03/09/2025

جس پر جائیز تنقید بھی کرو وہ دو چار لوگوں سے پیج رپورٹ کروا دیتا ہے کوی بھی اپنی اصلاح کا نہیں سوچتا

02/09/2025

میرے پیارے دوستو
سیلاب زدگان کی اپنی حیثیت کے مطابق بڑھ چڑھ کر مدد کریں اگلے سال آپکا نمبر بھی آ سکتا یے کیونکہ ہم نے اپنی حرکتوں سے باز نہیں آنا

 از: سیّد جواد شاہسیلاب کو ہرگز ہلکا نہ لیں۔ پانی اترنے کے بعد جو منظر نامہ سامنے آئے گا، وہ عام شہری کے لیے کسی آزمائش ...
02/09/2025



از: سیّد جواد شاہ

سیلاب کو ہرگز ہلکا نہ لیں۔ پانی اترنے کے بعد جو منظر نامہ سامنے آئے گا، وہ عام شہری کے لیے کسی آزمائش سے کم نہیں ہوگا۔

فصلیں تباہ، کھیت اجڑ، مویشی مرے، اجناس اور خوراک کے ذخیرے ضائع… اس سب کا براہِ راست اثر ہماری روزمرہ زندگی پر پڑے گا۔ مرغی، گوشت، مچھلی، گندم، سبزیاں، چارہ— سب آسمان کو چھوئیں گے۔ پروڈکشن کاسٹ بڑھے گی، سپلائی اور ڈیمانڈ کا توازن بگڑے گا، اور آخرکار مہنگائی کا سب سے بڑا بوجھ عوام کے کندھوں پر آ گرے گا۔

ہم جو دور بیٹھے ہیں، ابھی سے اس سیلاب کی تپش محسوس کر رہے ہیں۔ مگر اصل کرب تو ان علاقوں میں ہے جو پانی میں ڈوب گئے۔ وہاں کی زندگی برسوں تک معمول پر نہیں آ سکے گی۔

جہاں تک حکمران طبقے کا تعلق ہے، وہ ہمیشہ ہی عوامی دکھ سکھ سے بے نیاز رہا ہے۔ قوم خوش حال ہو یا بدحال— ان کے لیے ہمیشہ "چاندی" ہی رہی ہے۔

اللہ کرے یہ اندیشے غلط ثابت ہوں، لیکن زمینی حقائق کچھ اور ہی کہانی سنا رہے ہیں۔

آپ خود سیکس کے لیے مرے جاتے ہیں لیکن آپ عورت کو سیکس کی بنیاد پر جج کرتے ہیں۔ خود تو پورن دیکھنے کے لیے تڑپ رہے ہیں مگر ...
01/09/2025

آپ خود سیکس کے لیے مرے جاتے ہیں لیکن آپ عورت کو سیکس کی بنیاد پر جج کرتے ہیں۔ خود تو پورن دیکھنے کے لیے تڑپ رہے ہیں مگر پورن سٹارز کو آپ غلیظ انسان سمجھتے ہیں۔ خود تو ہر دوسری خاتون سے تعلق بنانے کے چکر میں ہیں لیکن عورت آپ کو ہر حال میں وفادار اور پاکیزہ ہی چاہیے۔ لڑکیوں کی فوٹوز والی پروفائل کو فالو کرتے ہیں، اس کی ساری فوٹوز جا کر دیکھتے ہیں مگر انہیں قابل احترام سمجھنے سے انکاری ہیں۔ اگر آپ ایسا ہی کرتے ہیں اور آپ خود کو عزت دار سمجھتے ہیں، دوسروں سے بہتر سمجھتے ہیں تو آپ کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ آپ اعلیٰ پائے کے منافق ہیں۔

ہزارہ ڈویژن کی بدبختی یہاں بڑے بڑے نام بڑے بڑے سیاستدان صحت کا کوی نظام نہیں لا سکے ہسپتال کے نام پر اربوں کے فنڈز تو من...
27/08/2025

ہزارہ ڈویژن کی بدبختی یہاں بڑے بڑے نام بڑے بڑے سیاستدان صحت کا کوی نظام نہیں لا سکے
ہسپتال کے نام پر اربوں کے فنڈز تو منظور ہوے شاہد خرچ بھی ہوے ہونگے پر حقیقت یہ ہے کہ بنیادی سہولیات سے محروم ہے پورا ہزارہ

یہ بچہ نسیم ٹاؤن سیکٹر اے جہاز چوک عائشہ صدیقہ مسجد میں موجود ہے جس کسی کا ہے یہاں سے لے جائے اسکو لوکل گروپس میں بھی شئ...
27/08/2025

یہ بچہ نسیم ٹاؤن سیکٹر اے جہاز چوک عائشہ صدیقہ مسجد میں موجود ہے جس کسی کا ہے یہاں سے لے جائے اسکو لوکل گروپس میں بھی شئیر کریں شکریہ

26/08/2025

ہزارہ ڈویژن کی واحد ہسپتال ایوب میڈیکل کمپلیکس میں گندگی اور بدبو کے ڈھیر اور سہولیات کا فقدان ناقص سیکورٹی انتظامات کی وجہ سے تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے کرپشن کے خلاف اقدامات کی ضرورت ہے

Address

Gabol Abad Road Karachi
Karachi

Telephone

03490977933

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Haripur Upto Date posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Haripur Upto Date:

Share

Our Story

منقول جوڑوں کے درد کی دوا

میری والدہ کو ایک مسئلہ در پیش ہوا۔ گھٹنوں میں درد شروع ہوا وہ بہت تکلیف میں تھی تمام ڈاکٹرز سے مشورہ کے بعد ان کو صرف pain killer دیئے گئے اور جب میں نے مختلف ڈاکٹرز سے اس سلسلے میں گفتگو کی تو پتہ چلا کہ یہ arthritis ہے اور اس کا سوائے درد ختم کرنے والے کیپسولز کے کوئی علاج نہیں ہے بہت پریشانی ہوٸی اور ایک موقع ایسا آیا کہ درد کی گولیوں کا اثر ختم ہو گیا۔ میں والدہ صاحبہ کے درد کی وجہ سے بہت پریشان تھا کہ ایک دن والدہ صاحبہ نے مجھے کہا کہ اب میں اٹھ کر کھڑی بھی نہیں ہو سکتی اور زیادہ پریشانی ہوئی اور میں اسی پریشانی میں کچہری جا رہا تھا کہ مجھے راستے میں ریلوے کا ایک ملازم ملا جو ہمارے گھر سے تھوڑے فاصلے پر رہتا تھا۔ علیک سلیک ہوئی تو مجھے کہنے لگا آپ مجھے پریشان لگ رہے ہیں۔ میں نے اسے والدہ کے گھٹنوں کے درد کے بارے بتایا۔ اس نے مجھے کہا کہ یہ مرض مجھے بھی ہے مگر میں نے اس پر قابو پا لیا ہے اور یہ کہا کہ شام کو وہ ایک فروٹ لا کر دے گا اور طریقہ بھی بتائے گا۔ اس روز شام کو وہ مالٹے سے تھوڑے بڑے سائز کے چھ سات دانے ایک پھل کے لے آیا جو میں نے کبھی نہیں دیکھا تھا۔ اس نے اس کا نام بیل پتھر بتایا اور استعمال کا طریقہ یہ بتایا کہ اس کو دھوپ میں رکھ دیں اور جب یہ سوکھ کر ہلکے ہو جائیں تو ان کو گراٸنڈ کرکے سوجی اور گھی ملا کر ان کا حلوا بنانا ہے اور رات کو صرف ایک چمچ کھا کر سو جانا ہے۔ ہم نے اس کی ہدایات پر عمل کیا اور والدہ صاحبہ نے رات کو ایک چمچ حلوہ پانی کے ساتھ لیا اور جب صبح اٹھی تو بڑے آرام سے چل پھر رہی تھی اور درد بھی غائب تھا اس کے بعد ہمارے گھر سے کبھی وہ حلوہ ختم نہیں ہوا۔ جب تک والدہ صاحبہ زندہ رہیں ان کو درد بھی نہیں ہوا۔ جوڈیشل سروس کے دوران میری پوسٹنگ سرگودھا ہوئی تو میرے ایک دوست جو کہ محکمہ زراعت میں ڈپٹی ڈائریکٹر تھے، کی والدہ کا یہی مسئلہ پتہ چلا تو میں نے اسے فروٹ کا بتایا۔ اس کی فرمائش پر میں نے اپنے شہر سے وہ فروٹ منگوایا کیونکہ ہمارے شہر بھکر میں وہ صرف دو جگہ درخت لگا ہوا ہے۔ اس کا حلوہ بنا کر اس دوست کی والدہ کو دیا تو وہ جو ہر روز درد کا ٹیکا لگواتی تھی ٹھیک ہو گئی صرف اس دوائی سے جو میں نے گھر سے بنوا کر دی تھی۔ اس کے بعد اس دوست نے بتایا کہ اس فروٹ کو بل پتھر کہتے ہیں۔ یہ پرانے ریسٹ ہاؤسز میں کوئی نہ کوئی درخت مل جاتا ہے۔ خان پور تبادلہ ہوا تو ایک سرکاری وکیل کے والد صاحب کا علاج بھی اسی حلوے والی دوائی سے کیا تو وہ بھی ٹھیک ہو گیا حالانکہ انہوں نے آغا خان ہسپتال سے گھٹنے تبدیل کرانے کیلئے وقت بھی لے لیا تھا مگر اس دوا سے وہ بالکل ٹھیک ہو گئے۔

تو دوستو اس فروٹ کا نام بل پتھر ہے۔ گھٹنوں کے درد کی بیماری بھی عام ہو گئی ہے شائد اس پوسٹ سے کئی لوگوں کا بھلا ہو جائے۔ یہ فروٹ مالٹے یعنی اورنج سے تھوڑا سا بڑا اور بھاری ہوتا ہے مگر Arthritis یعنی گھٹنوں کے درد کا شافی علاج ہے۔ *********************************************************************** یہ بل گیری فروٹ ہے۔ اسے "پتھر بھیل" پھل بھی کہتے ہیں۔ یہ پتھر جتنا سخت اور بھاری ھوتا ھے۔ اسکا زائقہ دسہری آم جیسا میٹھا ھوتا ھے۔ سخت ھونے کی وجہ سے اسکو چھری سے نہیں کاٹا جا سکتا۔ اسکو زور سے دیوار پر مار کر توڑا جاتا ھے۔ کچے پھل کا رنگ سبز جبکہ پکنے پر پیلا رنگ ھوتا ھے۔ بل گیری کا باٹنک نام Aegle Marmelos ہے. یہ برصغیر کا علاقائی پھل دار اور سایہ دار درخت ہے اسکا قد تقریباٍ 13 میٹر تک ہو جاتا ہے اور یہ پودا ہر طرح کی آب و ہوا میں زندہ رہنے کی صلاحیت رکھتا ہے یہ درخت میدانوں , پہاڑوں نیز ہر جگہ پر لگایا جا سکتا ہے یعنی جہاں کچھ نہ ہو وہاں بھی ہو جاتا ہے یہ پودا منفی 7 سے مثبت 48 سینٹی گریڈ تک کا ٹمپریچر برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے. اس پر چھوٹے خربوزے کے سائز کا میٹھا بہت زیادہ لیس دار اور خوشبودار پھل لگتا ہے کراچی میں اسکا پھل مارچ جبکہ پنجاب میں اپریل میں پک کر تیار ہو جاتا ہے. حکیم حضرات کے نزدیک بلگیری کے پھل کی بہت زیادہ اہمیت ہے. اسکے پھل کا جوس بھی بنایا جاتا ہے. یہ پودا بیج سے تیار کیا جاتا ہے.