Pak Alerts

Pak Alerts Your go-to digital hub for breaking news, analysis and stories from Pakistan and around the world. Stay informed, stay connected.

05/09/2026

نئے انتظامی یونٹس کا فیصلہ سیاسی جماعت یا ایک شخص کی مرضی سے نہیں ہونا چاہیے، نئے انتظامی یونٹس کے قیام کا فیصلہ پاکستان کی عوام کی مرضی سے ہونا چاہیے،


05/09/2026

ڈیفنس میں نوجوان علی جعفری پر تشدد کرنے والے دو ملزمان عدالت میں پیش۔

عدالت نے تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا


پولیس چالان میں کہا گیا ہےکہ کے ایم سی، فائربریگیڈ اور سول ڈیفنس کے خلاف کوئی غفلت نہیں پائی گئی، تفتیش کے دوران سی سی ٹ...
05/09/2026

پولیس چالان میں کہا گیا ہےکہ کے ایم سی، فائربریگیڈ اور سول ڈیفنس کے خلاف کوئی غفلت نہیں پائی گئی، تفتیش کے دوران سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت مختلف شواہد حاصل کیے گئے،

فارنزک رپورٹ کے مطابق اشیاء میں کوئی دھماکا خیز مواد نہیں ملا، فارنزک رپورٹ میں کسی قابلِ اشتعال مائع کے آثار بھی نہیں ملے، رپورٹ میں بعض اشیاء میں جلنے کے بعد باقی رہ جانے والے ذرات کی موجودگی کی نشاندہی کی گئی ہے۔


وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں نئے انتظامی یونٹس بنانے یا نہ بنانے کا فیصلہ کسی ایک شخص، حکومت یا س...
05/09/2026

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں نئے انتظامی یونٹس بنانے یا نہ بنانے کا فیصلہ کسی ایک شخص، حکومت یا سیاسی جماعت کی مرضی سے نہیں بلکہ عوام کی خواہش کے مطابق ہونا چاہیے،

انہوں نے کہا کہ انتظامی ڈھانچے میں اصلاحات آئین کے اندر رہتے ہوئے، جمہوری طریقے اور سیاسی اتفاق رائے سے کی جانی چاہئیں۔

لاہور میں قومی پالیسی مکالمے سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ حکومت آخر میں عوام کو کتنا ڈیلیور کر پاتی ہے، تعلیم، صحت، صاف پانی اور انصاف جیسی بنیادی سہولتوں کی فراہمی آج بھی ایک بڑا چیلنج ہے۔


کراچی میں ایل پی جی گیس کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوگیا، جہاں مارکیٹ میں ایل پی جی گیس 410 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی...
05/09/2026

کراچی میں ایل پی جی گیس کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوگیا، جہاں مارکیٹ میں ایل پی جی گیس 410 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔

ایل پی جی گیس کی قیمت میں اضافے سے گھریلو صارفین سمیت رکشہ اور دیگر صارفین کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ زائد قیمت پر ایل پی جی گیس کی فروخت کا نوٹس لیا جائے اور سرکاری نرخ پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔


احسن اقبال کا کہنا تھاکہ  جتنی بڑی آبادی ہے بدین سے گھوٹکی تک پورا صوبہ کراچی سے نہیں چلایا جاسکتا، رحیم یارخان سے اٹک ت...
05/09/2026

احسن اقبال کا کہنا تھاکہ جتنی بڑی آبادی ہے بدین سے گھوٹکی تک پورا صوبہ کراچی سے نہیں چلایا جاسکتا، رحیم یارخان سے اٹک تک پنجاب کو لاہورسے نہیں چلایا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کو ڈی آئی خان سےچترال تک پشاورسے چلائیں، بلوچستان کو پسنی سےژوب،قلعہ سیف اللہ تک کوئٹہ سیکرٹریٹ سے چلائیں۔


05/09/2026

کراچی ڈیفنس: نوجوان پر لڑکوں کا حملہ
ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد، واقعہ سامنے آگیا

05/09/2026

سندھ میں پی ٹی آئی کی اسٹریٹ موومنٹ
سہیل آفریدی کا پرتپاک استقبال

خواجہ محمد آصف نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی کی دو رخی پالیسی کے پیچھےکچھ اور دیکھتا ہوں، اختیارات کی ...
05/09/2026

خواجہ محمد آصف نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی کی دو رخی پالیسی کے پیچھےکچھ اور دیکھتا ہوں، اختیارات کی منتقلی 18ویں ترمیم کے ذریعے طے ہوئی مگر عمل نہیں ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ نظام کو اختیارات کے ارتکاز نے متروک بنادیا ہے، صوبے یا انتظامی یونٹ جو مرضی لیبل لگالیں، اختیارات کی منتقلی ناگزیر ہے۔

سرائیکی صوبےکی بات ہو توپیپلز پارٹی نرم گوشہ ظاہر کرتی ہے اورمزیدانتظامی یونٹوں کی بات ہو تو سندھو دیش کا ذکرشروع ہوجاتا ہے۔


خانیوال میں جے یو آئی (ف) کے رہنما علامہ اکرام القادری کی عیادت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان ن...
05/09/2026

خانیوال میں جے یو آئی (ف) کے رہنما علامہ اکرام القادری کی عیادت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان کے آئین کا مذاق بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2 صوبے جل رہے ہیں، حکومت نئے صوبوں کی بات کر رہی ہے جب کہ حکومت عوامی اعتماد مکمل طور پر کھو چکی ہے، 15صوبے بنانے کا حکومتی فیصلہ غلط ہے قبل ازیں فاٹا انضمام کا فیصلہ بھی بدترین ثابت ہو چکا ہے۔


Address

Shahra-e-Faisal
Karachi
74400

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pak Alerts posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Pak Alerts:

Shortcuts

Share