Globe Alerts

Globe Alerts "Globe Alerts: Your go-to source for breaking news, trending stories, and insightful analysis from around the world. Join us now
(1)

Stay informed, engaged, and ahead of the curve with our timely updates on politics, technology, entertainment, and more.

28/01/2025

01/10/2024
پیٹرولیم مصنوعات میں بڑی کمی کردی گئی پیٹرول کی قیمت 15 روپے 39 پیسے کمی کے بعد نئی قیمت 273 روپے 10 پیسے ہوگئی جبکہ ہائ...
16/05/2024

پیٹرولیم مصنوعات میں بڑی کمی کردی گئی پیٹرول کی قیمت 15 روپے 39 پیسے کمی کے بعد نئی قیمت 273 روپے 10 پیسے ہوگئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل ڈیزل کی قیمت 7 روپے 88 پیسے کی کمی کا اعلان

نادرا نے اسلام آباد میں شہریوں کے لیے نئی سہولت فراہم کی ہے۔ اب ڈاک خانوں سے بھی شناختی کارڈ بنوانا ممکن ہوگیا ہے۔ اس سہ...
14/05/2024

نادرا نے اسلام آباد میں شہریوں کے لیے نئی سہولت فراہم کی ہے۔ اب ڈاک خانوں سے بھی شناختی کارڈ بنوانا ممکن ہوگیا ہے۔ اس سہولت کا آغاز ملک بھر کے 83 منتخب جی پی اوز اور ڈاکخانوں میں کیا گیا ہے۔

سوات اور مالا کنڈ میں ٹیکسز اور کسٹم ایکٹ کے خلاف مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ، تمام تجارتی مراکز اور تمام پرائیویٹ اسکول ب...
14/05/2024

سوات اور مالا کنڈ میں ٹیکسز اور کسٹم ایکٹ کے خلاف مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ، تمام تجارتی مراکز اور تمام پرائیویٹ اسکول بھی بند ہیں۔

درگئی، سخاکوٹ، بٹ خیلہ اور تھانہ میں میں بھی مکمل شٹر ڈائون ہے ، وکلاء نے بھی تاجربرادری سے یکجہتی کے لیے عدالتوں سے بائیکاٹ کیا ہے۔ جبکہ سیاسی جماعتوں نے بھی ہڑتال کی حمایت کر دی ہے۔

صدر تاجر برادری عبدالرحیم کا کہنا ہے کہ ہم دہشتگردی اور سیلاب سے متاثر ہیں۔ مالاکنڈ ڈویژن میں کسٹم ایکٹ اور ٹیکس کسی صورت قبول نہیں ، ٹیکسوں کیخلاف احتجاجی مظاہرے اور دھرنے دینگے۔

کراچی میں موسم کا تنازع ہمیشہ کی طرح ہوتا ہے! درجہ حرارت کی توقعات کے مطابق، آج بھی گرمی کا مقابلہ جاری رہے گا۔ 40 سے 43...
14/05/2024

کراچی میں موسم کا تنازع ہمیشہ کی طرح ہوتا ہے! درجہ حرارت کی توقعات کے مطابق، آج بھی گرمی کا مقابلہ جاری رہے گا۔ 40 سے 43 سینٹی گریڈ کی درجہ حرارت میں محسوس کیا جائے گا۔

کراچی اور حیدرآباد میں ٹائیفائیڈویکسینیشن مہم کا آغاز، ویکسین نہ لگوانے پرسزا ہوسکتی ہے، وزیرصحت سندھکراچی اور حیدرآباد ...
13/05/2024

کراچی اور حیدرآباد میں ٹائیفائیڈویکسینیشن مہم کا آغاز، ویکسین نہ لگوانے پرسزا ہوسکتی ہے، وزیرصحت سندھ

کراچی اور حیدرآباد میں ٹائیفائیڈ کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر محکمہ صحت سندھ کی جانب سے ویکسینیشن مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ وزیرصحت کا کہنا ہے کہ ویکسین نہ لگوانے والوں کو سزا بھی ہوسکتی ہے۔

نیوز رپورٹ کے مطابق کراچی اور حیدرآباد میں ویکسینیشن مہم 25 مئی تک جاری رہے گی جسکے دوران 9 ماہ سے 15 سال تک بچوں کو ویکسین لگائی جائے گی۔ وین سروسز کے ذریعے اسکولوں میں بھی جاکر بچوں کو ٹیکے لگائے جارہے ہیں۔

پروجیکٹ ڈائریکٹر ای پی آئی سندھ ڈاکٹر نعیم نے بتایا کہ مہم کے دوران 89 لاکھ بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کی ویکسین دینے کا ہدف مقرر ہے۔

وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹرعذرا فضل پیچوہو کا اس حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہنا ہے کہ بیماریاں تیزی سے پھیلتی ہیں، ان سے بچاؤ بہت ضروری ہے، آلودہ پانی اور کھانا ٹائیفائیڈ کے پھیلاؤ کا باعث ہے۔ ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے لیے پرانی ویکسین اور اینٹی بائیوٹک کام نہیں کر رہی تھیں، نئی ویکسین ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے لیے کام کرتی ہے۔

Address

Karachi Lines

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Globe Alerts posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share