
12/07/2025
*گزشتہ رات علامہ فیض محمد عباسی پر بے بنیاد ایف آئی آر درج کر کے سندھ کے پُرامن ماحول کو شدید نقصان پہنچایا گیا۔ ہم اس ناانصافی پر سخت احتجاج کرتے ہیں۔ یہ افسوسناک عمل چند شرپسند عناصر کے دباؤ پر کیا گیا، جو نہ صرف پُرامن مومنین بلکہ معتدل علمائے کرام اور خطباء کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں۔*
*اگر کوئی ذاکر قرآن مجید یا مستند تاریخی حوالوں سے حقائق بیان کرے تو اُسے بھی مجرم ٹھہرا دیا جاتا ہے۔ اگر وہ اہل سنت کتب سے کوئی روایت بیان کرے، تو وہ بھی قابلِ گرفت؟*
*سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آخر ریاست کو کس سمت لے جایا جا رہا ہے؟ کیا اب قانون اور انصاف کی جگہ فتنہ پرست عناصر کے مطالبات پر فیصلے ہوں گے؟ کیا محبِ وطن افراد کی آواز دبانا ہی نیا دستور بن چکا ہے؟*
*ہم پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسی کارروائیوں کو فوری طور پر بند کیا جائے اور پُرامن
اور معتدل شخصیات کے احترام کو بحال رکھا جائے۔*