10/06/2026
بحریہ ٹاؤن کے بانی ملک ریاض کے ذاتی ڈرائیور کو والدہ کے انتقال پر پاکستان آنا مہنگا پڑ گیا۔ ذرائع کے مطابق وہ اپنی والدہ کے جنازے میں شرکت کے لیے دبئی سے پاکستان آیا تھا، تاہم واپسی پر اسے متحدہ عرب امارات کا ویزا دوبارہ نہ مل سکا۔
اطلاعات کے مطابق ڈرائیور کئی برسوں سے ملک ریاض کے ساتھ کام کر رہا تھا اور قانونی طور پر دبئی میں مقیم تھا۔ والدہ کے انتقال کے باعث ہنگامی طور پر پاکستان آنے کے بعد اس نے دوبارہ یو اے ای جانے کے لیے ویزا درخواست دی، لیکن درخواست منظور نہ ہو سکی۔
ویزا نہ ملنے کے باعث ڈرائیور کی ملازمت اور مستقبل کے حوالے سے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔ تاہم حکام کی جانب سے ویزا مسترد کیے جانے کی باضابطہ وجہ سامنے نہیں آئی۔