19/09/2025
🌹 قائد کورنگی آفیشل🌹
پریس ریلیز
جمعیت علماء اسلام ضلع کورنگی
الحمدللہ!
ضلع کورنگی کی سرزمین نے ایک بار پھر تاریخ رقم کی۔
آج کا دن ضلع کورنگی کے لیے عظمت، وقار اور اخلاص کا دن ثابت ہوا۔ ضلع کورنگی کی تمام ٹاؤنز اور یوسیز نے اپنی پوری توانائیاں بروئے کار لا کر سندھ امن مارچ کے عظیم الشان اور تاریخ ساز قافلے کا شاندار استقبال کیا۔
یہ استقبال دراصل جمعیت علماء اسلام کی اس پُرعزم اور پُرشوکت تحریک کا مظہر تھا جس کی قیادت امیر ضلع کورنگی حضرت مولانا مفتی عبدالحق عثمانی صاحب کر رہے ہیں، اور جس کی نگرانی نہایت اخلاص و محنت کے ساتھ سیکرٹری جنرل ضلع کورنگی قاری فیض الرحمٰن عابد صاحب فرما رہے ہیں۔
اس موقع پر ضلع کورنگی کے تمام ٹاؤنز اور ذیلی شعبہ جات نے اپنی شاندار نمائندگی پیش کی:
شاہ فیصل ٹاؤن کی نمائندگی کرتے ہوئے امیر ٹاؤن حضرت مولانا فاروق خلیل صاحب نے جلوس کی قیادت فرمائی۔
کورنگی ٹاؤن کی نمائندگی امیر ٹاؤن حافظ ظہیر احمد رحمانی صاحب نے کی، جنہوں نے کارکنان کو متحرک اور منظم انداز میں شریک کیا۔
لانڈھی ٹاؤن کی نمائندگی قائم مقام امیر مولانا محمد سلیم صاحب نے کی، جنہوں نے پُرجوش جلوس کے ساتھ مارچ کا حصہ بن کر قوتِ ایمانی کا ثبوت دیا۔
ماڈل ٹاؤن کی نمائندگی امیر ٹاؤن قاری غلام یاسین صاحب نے کی، جنہوں نے ایک بڑی تعداد میں کارکنان کے ساتھ جلوس کو رونق بخشی۔
اسی طرح جمعیت کے مختلف ونگز اور ذیلی شعبہ جات نے بھی اپنی شاندار نمائندگی کی:
نوجوان فورم ضلع کورنگی کی نمائندگی مفتی محمد صدیق عاشق صاحب نے کی، جنہوں نے نوجوانوں کے قافلے کو قیادت فراہم کی اور ان کا والہانہ جوش دیدنی تھا۔
جے ٹی آئی کی نمائندگی حافظ سیف اللہ عتیق صاحب نے کی، جن کے ساتھ طلبہ نے پُرجوش نعرے لگائے اور استقامت کا مظاہرہ کیا۔
ڈاکٹر فورم کی نمائندگی ڈاکٹر محمد رضوان صاحب نے کی، جنہوں نے علم و صحت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے کارکنان کو شریک کرکے جلوس میں ایک نمایاں رنگ بھرا۔
شعبہ ڈیجیٹل میڈیا کی نمائندگی عبید قمر صاحب نے کی جنہوں نے اپنی رپورٹس کو متحرک رکھا
یہ قافلہ اپنی وسعت، شاندار انتظام اور عوامی شرکت کے اعتبار سے ایک منفرد اور یادگار منظر پیش کر رہا تھا۔ جلوس کی نگرانی ضلع کورنگی کے تمام ٹاؤنز کے نظماء کرام کے ہاتھوں میں تھی، جنہوں نے اپنے اپنے قافلوں کو منظم اور پُرامن انداز میں استقبالیہ مقام پر پہنچایا۔
جمعیت علماء اسلام ضلع کورنگی اپنے تمام ٹاؤنز، یوسیز، ونگز اور کارکنان کو اس کامیاب اور شاندار استقبال پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہے۔ یہ تاریخی اجتماع دراصل اس بات کی علامت ہے کہ جمعیت کے کارکنان قیادت کے اشارے پر لبیک کہنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، اور یہ کہ سندھ امن مارچ کی یہ گونج پورے ملک میں ایک نئے باب کا آغاز کرے گی۔
جاری کردہ:
مولانا محمد تقی عثمان رشید
سیکرٹری اطلاعات ونشریات
جمعیت علماء اسلام ضلع کورنگی