Daily Qaumi Akhbar

Daily Qaumi Akhbar Daily Qaumi Akhbar is a leading Urdu-language newspaper in Pakistan, published from Karachi, with a wide readership across the country.

وزیردفاع خواجہ آصف نے طیارے گرانے کے بھارتی دعوے پر ردعمل میں دونوں ممالک کے طیاروں کے موجودہ ذخیرے کی آزادانہ تصدیق کا ...
09/08/2025

وزیردفاع خواجہ آصف نے طیارے گرانے کے بھارتی دعوے پر ردعمل میں دونوں ممالک کے طیاروں کے موجودہ ذخیرے کی آزادانہ تصدیق کا چیلنج دے دیا۔

اپنے بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ کسی ایک بھی پاکستانی طیارے کو بھارت نے نہ مار گرایا اور نہ ہی تباہ کیا، سربراہ بھارتی ائیرفورس کے تاخیری دعوے جتنے غیرمعقول اتنے ہی غیر موزوں وقت پرکیےگئے ہیں، تین ماہ تک اس نوعیت کا کوئی دعویٰ نہیں کیا گیا۔

مزید پڑھیں: https://qaumiakhbar.com/news/38708


پاکستان سے دُرگت بننے کے 3 ماہ بعد بھارتی ائیر چیف کا بوکھلایا ہوا بیان سامنے آگیا. بھارتی فضائیہ نے 3 ماہ بعد پاکستان ...
09/08/2025

پاکستان سے دُرگت بننے کے 3 ماہ بعد بھارتی ائیر چیف کا بوکھلایا ہوا بیان سامنے آگیا. بھارتی فضائیہ نے 3 ماہ بعد پاکستان کے 5 لڑاکا طیاروں سمیت 6 طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ کردیا۔

پاک فضائیہ کے شاہینوں سے 6 طیارے گروانے کے 3 ماہ بعد بھارتی ائیرچیف بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے

مزید پڑھیں: https://qaumiakhbar.com/news/38703


کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد آج معمولی کمی دیکھی گئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ای...
09/08/2025

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد آج معمولی کمی دیکھی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 300 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ62 ہزار 400 روپے ہوگئی۔

مزید پڑھیں: https://qaumiakhbar.com/news/38691


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے تاریخ ساز کاروباری ہفتہ رہا جہاں 100 انڈیکس نے ہر دن نئی بلند ترین سطح بنائ...
09/08/2025

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے تاریخ ساز کاروباری ہفتہ رہا جہاں 100 انڈیکس نے ہر دن نئی بلند ترین سطح بنائی۔

پی ایس ایکس 100 انڈیکس ہفتہ بھر میں 4347 پوائنٹس اضافے سے 145382 پر بند ہوا اور انڈیکس 5372 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

مزید پڑھیں: https://qaumiakhbar.com/news/38695


پاکستان فٹبال فیڈریشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کا ایجنڈا فائنل کرلیا گیا۔پی ایف ایف نے پندرہ نکاتی ایجنڈہ ایگزیکٹو کمی...
09/08/2025

پاکستان فٹبال فیڈریشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کا ایجنڈا فائنل کرلیا گیا۔

پی ایف ایف نے پندرہ نکاتی ایجنڈہ ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کو بھیج دیا، جس میں فرنچائز لیگ، نئے اکاؤنٹس کا کھولنا اور جنرل سیکرٹری کی تقرری بھی شامل ہے۔

مزید پڑھیں: https://qaumiakhbar.com/news/38699


سپرم کورٹ نے بحریہ ٹاؤن کی جائیداد نیلامی پر فوری حکم امتناع کی درخواست مسترد کردی ہے جبکہ عدالت نے بحریہ ٹاؤن کے خلاف ر...
09/08/2025

سپرم کورٹ نے بحریہ ٹاؤن کی جائیداد نیلامی پر فوری حکم امتناع کی درخواست مسترد کردی ہے جبکہ عدالت نے بحریہ ٹاؤن کے خلاف ریفرنسز کی نقول جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے بحریہ ٹاؤن پراپرٹیز نیلامی سے متعلق درخواست پر سماعت کی ہے۔

مزید پڑھیں: https://qaumiakhbar.com/news/38687


اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک نے اسرائیلی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ پر مکمل فوجی قبضے کے منصوبے ...
09/08/2025

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک نے اسرائیلی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ پر مکمل فوجی قبضے کے منصوبے کو فوری طور پر روک دے، کیونکہ یہ منصوبہ بین الاقوامی قوانین اور عالمی عدالتِ انصاف کے فیصلے کی صریح خلاف ورزی ہے۔

وولکر ترک نے بیان میں کہا کہ اسرائیل کا یہ منصوبہ نہ صرف 2 ریاستی حل کی راہ میں رکاوٹ ہے بلکہ فلسطینی عوام کے خود ارادیت کے حق کی بھی خلاف ورزی ہے۔

مزید پڑھیں: https://qaumiakhbar.com/news/38683


ٹرینیڈاڈ میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر ک...
09/08/2025

ٹرینیڈاڈ میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 280 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، جس میں شاہین شاہ آفریدی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ نسیم شاہ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

مزید پڑھیں: https://qaumiakhbar.com/news/38678


کربلا کے گورنر نے ہنگامی پریس کانفرنس میں بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کی اسپیشل یونٹ “شاہین” نے داعش سے وابستہ 22 رکنی گروہ ...
09/08/2025

کربلا کے گورنر نے ہنگامی پریس کانفرنس میں بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کی اسپیشل یونٹ “شاہین” نے داعش سے وابستہ 22 رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا ہے، جو زیارتِ اربعین کے موقع پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

تحقیقات کے مطابق دہشتگرد نجف تا کربلا شاہراہ پر ایک حسینیہ میں بم دھماکا کرنا چاہتے تھے۔ اس کے علاوہ مواکب اور سیکیورٹی اہلکار بھی ان کے اہداف میں شامل تھے۔ ان کے قبضے سے بارودی مواد، کیمیکل اسپرے اور دیگر مہلک ہتھیار برآمد ہوئے۔

مزید پڑھیں: https://qaumiakhbar.com/news/38673


گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ ہانیہ عامر کی حالیہ وائرل ویڈیوز نے سوشل میڈیا پرایک بار پھرہلچل مچا دی ہے۔ویڈیوز میں ہانیہ...
09/08/2025

گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ ہانیہ عامر کی حالیہ وائرل ویڈیوز نے سوشل میڈیا پرایک بار پھرہلچل مچا دی ہے۔

ویڈیوز میں ہانیہ کو ایک کنسرٹ کے دوران عاصم کے گانوں پر جھومتے اور محظوظ ہوتے دیکھا گیا، جس کے بعد قیاس آرائیاں زور پکڑ گئیں کہ شاید یہ دونوں فنکار ایک بار پھر ایک دوسرے کے قریب آ چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: https://qaumiakhbar.com/news/38661


آذربائیجان اور آرمینیا کے رہنماؤں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی میزبانی میں دہائیوں پرانے تنازع کے خاتمے کے لیے ’امن معاہد...
09/08/2025

آذربائیجان اور آرمینیا کے رہنماؤں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی میزبانی میں دہائیوں پرانے تنازع کے خاتمے کے لیے ’امن معاہدے‘ پر دستخط کردیے ہیں۔

خبر رساں ادارے ”رائٹرز“ کے مطابق، جمعے کو وائٹ ہاؤس میں ہونے والی اس تقریب میں آذربائیجان کے صدر الہام علییف اور آرمینیا کے وزیر اعظم نیکول پشینیان نے معاہدے کے بعد مصافحہ کیا، جبکہ صدر ٹرمپ نے اس موقع کو ’’تاریخی‘‘ قرار دیا۔

مزید پڑھیں: https://qaumiakhbar.com/news/38656


غزہ کی بگڑتی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اس اجلاس می...
09/08/2025

غزہ کی بگڑتی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اس اجلاس میں اسرائیل کے اُس منصوبے پر غور ہوگا جس کے تحت غزہ پر مکمل قبضہ کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

اجلاس بلانے کی درخواست سلامتی کونسل کے پندرہ میں سے چودہ رکن ممالک نے پیش کی، جو اس معاملے پر عالمی سطح پر بڑھتی تشویش کا اظہار ہے۔

مزید پڑھیں: https://qaumiakhbar.com/news/38652


Address

Arif Jaija Street I. I Chundrigar Road
Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Qaumi Akhbar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daily Qaumi Akhbar:

Share

Qaumi Akhbar


  • The Daily QAUMI AKHBAR is one of Pakistan's widely circulated Urdu-language newspaper. It is published from Karachi,

  • The Daily Qaumi Akhbar has an e-paper version on its website www.qaumiakhbar.com that provides the complete printed newspaper for online reading. This version is especially popular among Pakistanis living outside Pakistan.

  • Now QAUMI AKHBAR is giving to you Comprehensive coverage of Pakistan news ,breaking news stories and analysis reporting on current affairs, business, sports, entertainment and crime.