Daily Qaumi Akhbar

Daily Qaumi Akhbar Daily Qaumi Akhbar is a leading Urdu-language newspaper in Pakistan, published from Karachi, with a wide readership across the country.

Inna Lillahi wa Inna Ilayhi Raji’unWith profound sorrow, we announce the passing of Muhammad Yahya Polani, Chairman of P...
31/08/2026

Inna Lillahi wa Inna Ilayhi Raji’un

With profound sorrow, we announce the passing of Muhammad Yahya Polani, Chairman of Polani Group.

May Allah Almighty grant him forgiveness, shower him with His mercy, and bless him with the highest place in Jannatul Firdaus. May Allah grant patience and strength to the bereaved family. Ameen.

🕌 Namaz-e-Janaza

Monday, August 31, 2026
After Zuhr Prayers
Jamaat: 1:15 PM
Memon Masjid Pahari Wali
Shaheed-e-Millat Road, Karachi

For Condolences

Abdul Wahab Polani — Brother
Muhammad Tariq Polani — Brother: 0300 8248420
Safwan Polani — Son: 0300 8228777

May Allah grant the departed soul eternal peace and give sabr to the family. Ameen.

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور صدر مملکت آصف علی زرداری کے آسٹریا کے دورے کے حوالے سے بلاول کی ممکنہ منگنی او...
30/08/2026

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور صدر مملکت آصف علی زرداری کے آسٹریا کے دورے کے حوالے سے بلاول کی ممکنہ منگنی اور شادی کی خبریں گردش میں ہیں۔ ذرائع کے مطابق دونوں ممکنہ دلہن کے اہل خانہ سے ملاقاتیں کرچکے ہیں اور شادی رواں سال کے آخر میں ویانا میں ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، تاہم بھٹو زرداری خاندان یا پیپلز پارٹی کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔ دوسری جانب میئر کراچی اور پیپلز پارٹی کے رہنما مرتضیٰ وہاب نے بلاول کی منگنی اور شادی سے متعلق میڈیا و سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی رپورٹس کو غلط قرار دیتے ہوئے تردید کردی ہے۔

امریکی عہدیدار کے مطابق امریکی فورسز نے ایران کے جزیرے لارک پر پاسدارانِ انقلاب کے 2 راکٹ لانچرز کو نشانہ بنایا، جنہیں آ...
30/08/2026

امریکی عہدیدار کے مطابق امریکی فورسز نے ایران کے جزیرے لارک پر پاسدارانِ انقلاب کے 2 راکٹ لانچرز کو نشانہ بنایا، جنہیں آبنائے ہرمز کی جانب بحری بارودی سرنگیں لے جانے والے میزائل داغنے کی تیاری میں استعمال کیا جانا تھا۔ ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا کہ حملے میں متعدد ایرانی اہلکار اور شہری شہید و زخمی ہوئے اور جوابی کارروائی کا اعلان کیا۔ بعد ازاں ایران نے اردن میں موجود 2 امریکی اڈوں کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا، تاہم امریکی ذرائع کے مطابق حملے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی اور بیشتر میزائل فضا میں ناکارہ بنا دیے گئے۔

30/08/2026

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں مبینہ ڈکیتی کے دوران فا*ئر*نگ سے 17 سالہ کاشف ولد شوکت جاں بحق ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق مسلح ملزمان نے نوجوان سے تقریباً 80 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون چھیننے کی کوشش کی، جس پر معمولی مزاحمت کے دوران فا*ئر*نگ کردی گئی۔ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق کراچی میں رواں سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران ڈکیتی اور دیگر وارداتوں میں شہریوں کے جاں بحق ہونے کے 50 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ شہریوں نے اسٹریٹ کرائم کی روک تھام اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Report: Tahir Abbasi

کراچی میں ایف آئی اے کے کارپوریٹ کرائم سرکل نے ایس ای سی پی کی شکایت پر یونٹی فوڈز لمیٹڈ کے مالی معاملات سے متعلق مقدمہ ...
30/08/2026

کراچی میں ایف آئی اے کے کارپوریٹ کرائم سرکل نے ایس ای سی پی کی شکایت پر یونٹی فوڈز لمیٹڈ کے مالی معاملات سے متعلق مقدمہ درج کرلیا۔ ایف آئی اے کے مطابق مقدمے میں مبینہ فنڈز کے غلط استعمال، جعلی اکاؤنٹنگ، کمپنی کے وسائل کے مبینہ ذاتی یا متعلقہ اداروں کے مفاد میں استعمال اور دیگر مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کی جائیں گی۔ مقدمے میں سابق سی ای او فرخ امین گوڈیل سمیت فہمیدہ امین، چیف فنانشل آفیسر جلیس ایدھی، امیر شہزاد، صفدر سجاد اور ڈی جے ایم سیکیورٹیز پرائیویٹ لمیٹڈ کو نامزد کیا گیا ہے۔ ایس ای سی پی ریفرنس کے مطابق کمپنی کے اکاؤنٹس اور اندرونی SAP ریکارڈز میں تقریباً 44.7 ارب روپے کا مبینہ فرق سامنے آیا، جبکہ اربوں روپے کے قرضوں، ایڈوانسز، رائٹس ایشو کی رقوم اور ذیلی کمپنیوں سے متعلق معاملات بھی زیرِ تفتیش ہیں۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے دوران مزید افراد اور لین دین کی چھان بین کی جائے گی اور شواہد کی بنیاد پر مزید دفعات یا نام شامل کیے جاسکتے ہیں۔ مقدمے میں عائد الزامات تاحال تحقیقات کے مرحلے میں ہیں اور نامزد افراد کو اپنا دفاع پیش کرنے کا قانونی حق حاصل ہے۔

Report: Irfan Farooqi

30/08/2026

کراچی کے علاقے پاک کالونی تھانے کی حدود میں ریکسر لائن مین چورنگی کے قریب موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان کی فا*ئر*نگ سے 36 سالہ عمران ولد قادر بخش جاں بحق ہوگیا۔ ایدھی حکام کے مطابق فا*ئر*نگ کے دوران گزرنے والی ایدھی ایمبولینس بھی گو*لیو*ں کی زد میں آئی، تاہم رضاکار محفوظ رہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، جبکہ کرائم سین یونٹ نے شواہد اکٹھے کیے اور عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کیے گئے۔ ابتدائی تفتیش میں بعض مشتبہ افراد کے نام سامنے آئے ہیں، جن کی بنیاد پر مزید تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

Report: Tahir Abbasi

کراچی کے علاقے ناظم آباد کے نجی اسپتال میں پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات کے بعد ایم ایل او رپورٹ میں خاتون کا حمل ثابت ن...
30/08/2026

کراچی کے علاقے ناظم آباد کے نجی اسپتال میں پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات کے بعد ایم ایل او رپورٹ میں خاتون کا حمل ثابت نہیں ہو سکا۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق خاندانی دباؤ اور غیر مستند الٹراساؤنڈ پر طبی معائنے کے بغیر کارروائی آگے بڑھانے پر اسپتال انتظامیہ کی غفلت بھی سامنے آئی ہے۔ واقعے کے بعد پولیس نے تمام شواہد اور میڈیکل رپورٹس کو تفتیش کا حصہ بنا کر شوہر کی درخواست پر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے اور میڈیکل کمیشن کی حتمی رپورٹ کے بعد مزید قدم اٹھایا جائے گا۔

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں دو فیملیز کے درمیان ہونے والے جھگڑے پر ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی ج...
30/08/2026

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں دو فیملیز کے درمیان ہونے والے جھگڑے پر ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ساؤتھ سے 3 روز میں تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ ترجمان کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ویڈیو کلپ میں نظر آنے والے پولیس اہلکاروں کے مبینہ غیر پیشہ ورانہ رویے (مس کنڈکٹ) کی بھی تحقیقات کی جائیں گی۔ ایڈیشنل آئی جی نے واضح ہدایات دی ہیں کہ درج مقدمات کی تفتیش مکمل میرٹ پر کی جائے اور واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر ملوث افراد کا باقاعدہ تعین کیا جائے۔

کراچی میں فرانس کا قونصل خانہ مستقل طور پر بند کردیا گیا۔ فرانسیسی قونصل خانے کی جانب سے قونصل خانے کو مستقل بند کرنے کا...
30/08/2026

کراچی میں فرانس کا قونصل خانہ مستقل طور پر بند کردیا گیا۔ فرانسیسی قونصل خانے کی جانب سے قونصل خانے کو مستقل بند کرنے کا باقاعدہ طور پر اعلان کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے فرانسیسی قونصل خانے نے کراچی کیلئے ’’الوداع کراچی‘‘ کا پیغام بھی دیا جبکہ قونصل خانے سے فرانس اور یورپی یونین کے پرچم اتار دیے گئے ہیں۔ مزید براں فرانسیسی قونصل خانے کی جانب سے دوستوں اور شراکت داروں کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی میں تعینات فرانس کے قونصل جنرل الیگژز نے فرانس کے قومی دن کے پرمنعقدہ تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ فرانسیسی حکومت نے بجٹ کی وجوہات کی بنا پر کراچی میں قونصل جنرل کے دفتر کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (NCCIA) نے کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں ایک کال سینٹر پر چھاپہ مار کر غیر قانونی...
30/08/2026

نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (NCCIA) نے کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں ایک کال سینٹر پر چھاپہ مار کر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ حکام کے مطابق گرفتار ملزمان غیر ملکی بینک افسران بن کر مختلف مالیاتی معلومات حاصل کرنے میں ملوث تھے، جن میں کال سینٹر کے مالکان محمد لائق اور محمد فاضل بھی شامل ہیں۔ کارروائی کے دوران کمپیوٹرز اور موبائل فونز برآمد کر کے این سی سی آئی اے کراچی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

Address

Arif Jaija Street I. I Chundrigar Road
Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Qaumi Akhbar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daily Qaumi Akhbar:

Shortcuts

Share