عبارت گاہ

عبارت گاہ اردو زبان و ادب, ناول, شاعری، سائنس و ٹیکنالوجی، متفرق مضامین اور علم و دانش سے تعلق رکھنے والی تخلیقات کی جلوہ گاہ

اردو زبان و ادب, ناول, شاعری، سائنس و ٹیکنالوجی اور علم و دانش سے تعلق رکھنے والی تخلیقات کی جلوہ گاہ

"یہ اچھی بات ہے کہ آج آپ کو پڑھنے کی عادت ہوجائے، عنقریب وہ وقت بھی آ جائے گا جب آپ کو اس عادت کی قدر و قیمت معلوم ہو جا...
07/10/2024

"یہ اچھی بات ہے کہ آج آپ کو پڑھنے کی عادت ہوجائے، عنقریب وہ وقت بھی آ جائے گا جب آپ کو اس عادت کی قدر و قیمت معلوم ہو جائے گی."
روسی ادیب ناول نگار
انتون چیخوف
- - ۔ ۔ ۔ - -

وٹس ایپ چینل
https://bit.ly/whatsapp-channel-ibaratgah
ویب سائٹ
https://ibaratgah.com/
فیس بک پیج
https://web.facebook.com/ibaratgah
فیس بک گروپ
https://web.facebook.com/groups/ibaratgah
انسٹاگرام
https://www.instagram.com/ibarat_gah/
ٹویٹر
https://twitter.com/ibaratgah

غزل۔تار کٙس کر کوئی راگنی چھیڑ دے، اے طوائف، اذّیت بھری رات ہےجانتی ہے سرائے کی ہر اونٹنی، اس مسافر کی یہ آخری رات ہے۔۔۔...
04/10/2024

غزل

۔تار کٙس کر کوئی راگنی چھیڑ دے، اے طوائف، اذّیت بھری رات ہے
جانتی ہے سرائے کی ہر اونٹنی، اس مسافر کی یہ آخری رات ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دس محرّم کی فاقہ شکن عصر کا، سر جھکائے ہوئے بیٹھ کر سوچنا
چند پھولوں میں لپٹی ہوئی فجر تھی، کچھ چراغوں کی نوحہ گری رات ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آسمانی بشارت سے دہکا ہوا، خوان اترے تو ماحول تبدیل ہو
خاک روبوں کی بستی میں گریہ کناں، کچھ دنوں سے نحوست بھری رات ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہم فقیروں میں راجہ کی چوکی چڑھے، کاہنوں میں پیمبر پکارے گئے
دن نکلنے کا بھی واقعہ ہے کوئی، یا ابھی تک دھری کی دھری رات ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کیفیت کے اشارے پہ تصویر میں، چند رنگوں کی ترتیب بدلی گئی
آسماں زرد ہے اور زمیں نیل گوں، چند کالے شجر، اک ہری رات ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آفرینش کے ہفتے میں چھ روز تک، ایک تصویر پیہم بنائی گئی
دن ضیاء ساز ہاتھوں سے ظاہر ہوا، اور مصوّر کی کاری گری رات ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چند گھنٹوں میں سورج نکل آئے گا، تب یہ زینہ اتر کر چلی جائیو
زندگی، دیکھ، آگے بیابان ہے، شمع گل ہو گئ، رک، اری، رات ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
احمد جہاں گیر

وٹس ایپ چینل
https://bit.ly/whatsapp-channel-ibaratgah
ویب سائٹ
https://ibaratgah.com/
فیس بک پیج
https://web.facebook.com/ibaratgah
فیس بک گروپ
https://web.facebook.com/groups/ibaratgah
انسٹاگرام
https://www.instagram.com/ibarat_gah/
ٹویٹر
https://twitter.com/ibaratgah
#اردو #اردوـناول #افسانہ #اردوـاشعار #اردوـآرٹیکل #سائنس #ٹیکنالوجی #اردوـاقتباسات #دلچسپ #معلومات #محبت #علم #شعور #عشق

رچرڈ ڈیڈکائنڈ: اس سیارے پر، آپ کو زندہ رہنے کے لیے اپنی تمام ذہانت اور ایک ساتھ رہنے کے لیے اپنی تمام حماقتیں استعمال کر...
26/09/2024

رچرڈ ڈیڈکائنڈ:

اس سیارے پر، آپ کو زندہ رہنے کے لیے اپنی تمام ذہانت اور ایک ساتھ رہنے کے لیے اپنی تمام حماقتیں استعمال کرنی ہوں گی۔

کیا تم بیوقوف ہو؟
دوستویفسکی کہتے ہیں:
اگر آپ کو معصومیت، بے غرضی، رحمدلی، خوش اخلاقی، خلوص، وضاحت، رحمدلی، اور اپنے اردگرد ہر شخص سے محبت کرنا بیان کیا جا سکتا ہے کہ آپ کسی سے بغض نہیں رکھتے تو آپ بالکل “بیوقوف” ہیں!
ایسا اس لئے نہیں ہے کہ یہ خصلتیں منفی ہیں ، اس لئے کہ آپ اس میں رہتے ہیں
بدعنوان اور اخلاقی غلاظت معاشرے کے بیچ میں معصومیت کو بھولا پن، احسان کو کمزوری، اخلاقیات کو پرانے انداز اور ایمانداری کو ڈاج سے نااہلی کا ثبوت ہے... اور یوں دلِ سلیم سے رہنے والا اب احمق اور بھیڑیے معاشرے میں مکار ہوشیار!

ٹالسٹائی بہت اچھا ہے جب وہ اپنے ساتھ ہماری تمام گفتگو کا خلاصہ کرتا ہے:
"ہمیشہ مہربان رہیں ، اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی نہیں جانتا کہ آپ مہربان ہیں۔

بھول جاؤ مجھے (نظم)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وہ تو یوں تھا کہ ہم اپنی اپنی ضرورت کی خاطر ملےاپنے اپنے تقاضوں کو پورا کیا اپنے اپنے ارا...
02/09/2024

بھول جاؤ مجھے (نظم)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

وہ تو یوں تھا کہ ہم
اپنی اپنی ضرورت کی خاطر ملے
اپنے اپنے تقاضوں کو پورا کیا

اپنے اپنے ارادوں کی تکمیل میں
تیرہ و تار خواہش کی سنگلاخ راہوں پہ چلتے رہے
پھر بھی راہوں میں کتنے شگوفے کھلے
وہ تو یوں تھا کہ بڑھتے گئے سلسلے

ورنہ یوں ہے کہ ہم
اجنبی کل بھی تھے
اجنبی اب بھی ہیں

اب بھی یوں ہے کہ تم
ہر قسم توڑ دو
سب ضدیں چھوڑ دو

اور اگر یوں نہ تھا تو یوں ہی سوچ لو
تم نے اقرار ہی کب کیا تھا کہ میں
تم سے منسوب ہوں
میں نے اصرار ہی کب کیا تھا کہ تم

یاد آؤ مجھے
بھول جاؤ مجھے

محسن نقوی

وٹس ایپ چینل ضرور جوائن کیجئے
https://bit.ly/whatsapp-channel-ibaratgah
ویب سائٹ ملاحظہ فرمائیں
https://ibaratgah.com/
فیس بک پیج بھی لائک کر لیجئے
https://web.facebook.com/ibaratgah
فیس بک گروپ جوائن فرمائیں
https://web.facebook.com/groups/ibaratgah
آپ ہمیں انسٹاگرام پر بھی فالو کر سکتے ہیں
https://www.instagram.com/ibarat_gah/
ہم آپ کو ٹویٹر پر بھی ملیں گے
https://twitter.com/ibaratgah
#اردو #اردوـناول #افسانہ #اردوـاشعار #اردوـآرٹیکل #سائنس #ٹیکنالوجی #اردوـاقتباسات #دلچسپ #معلومات #محبت #علم #شعور #عشق

بس حسین زندہ ہےاستغاثہء غم کی اک دلیل زندہ ہےصبر کی روایت بھیعزم بھی شجاعت بھیخیمہ محبت میںاک چراغ زندہ ہےجس کی لو سے اب...
14/07/2024

بس حسین زندہ ہے

استغاثہء غم کی اک دلیل زندہ ہے
صبر کی روایت بھی
عزم بھی شجاعت بھی
خیمہ محبت میں
اک چراغ زندہ ہے
جس کی لو سے اب تک بھی
زندگی مکمل ہے
صبر کے سفینوں کی
روشنی مکمل ہے
مقتل روایت میں
دو فریق ہوتے ہیں
ایک معجزہ ہے یہ
غم کے استغاثے میں
کن کے اس اثاثے میں
اک فریق زندہ ہے
بس حسین زندہ ہے
بس حسین زندہ ہے

https://bit.ly/whatsapp-channel-ibaratgah

دنیا بھر میں مقبول ترین ایپس:یوزرز کی تعداد اور ماہانہ کمائی کے لحاظ سے  دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے ایپس کی ...
22/06/2024

دنیا بھر میں مقبول ترین ایپس:

یوزرز کی تعداد اور ماہانہ کمائی کے لحاظ سے دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے ایپس کی فہرست۔ (اعداد و شمار وقت کے ساتھ تبدیل ہو سکتے ہیں):

1. **Facebook**
- یوزرز: 2.9 بلین+
- ماہانہ کمائی: تقریباً $8.5 بلین

2. **YouTube**
- یوزرز: 2.5 بلین+
- ماہانہ کمائی: تقریباً $5.0 بلین

3. **WhatsApp**
- یوزرز: 2 بلین+
- ماہانہ کمائی: نہ ہونے کے برابر (زیادہ تر فیچر مفت ہیں)

4. **Instagram**
- یوزرز: 2 بلین+
- ماہانہ کمائی: تقریباً $3.0 بلین

5. **WeChat**
- یوزرز: 1.3 بلین+
- ماہانہ کمائی: تقریباً $1.2 بلین

6. **TikTok**
- یوزرز: 1.1 بلین+
- ماہانہ کمائی: تقریباً $0.5 بلین

7. **Facebook Messenger**
- یوزرز: 1.3 بلین+
- ماہانہ کمائی: نہ ہونے کے برابر (زیادہ تر فیچر مفت ہیں)

8. **Douyin (TikTok's Chinese version)**
- یوزرز: 700 ملین+
- ماہانہ کمائی: تقریباً $0.8 بلین

9. **QQ**
- یوزرز: 600 ملین+
- ماہانہ کمائی: تقریباً $0.4 بلین

10. **Telegram**
- یوزرز: 700 ملین+
- ماہانہ کمائی: نہ ہونے کے برابر (زیادہ تر فیچر مفت ہیں)

11. **Snapchat**
- یوزرز: 500 ملین+
- ماہانہ کمائی: تقریباً $0.8 بلین

12. **Sina Weibo**
- یوزرز: 530 ملین+
- ماہانہ کمائی: تقریباً $0.2 بلین

13. **Qzone**
- یوزرز: 600 ملین+
- ماہانہ کمائی: نہ ہونے کے برابر (زیادہ تر فیچر مفت ہیں)

14. **Kuaishou**
- یوزرز: 300 ملین+
- ماہانہ کمائی: تقریباً $0.7 بلین

15. **Pinterest**
- یوزرز: 450 ملین+
- ماہانہ کمائی: تقریباً $0.15 بلین

16. **Reddit**
- یوزرز: 430 ملین+
- ماہانہ کمائی: تقریباً $0.1 بلین

17. **LinkedIn**
- یوزرز: 875 ملین+
- ماہانہ کمائی: تقریباً $0.4 بلین

18. **Twitter**
- یوزرز: 400 ملین+
- ماہانہ کمائی: تقریباً $0.3 بلین

19. **Viber**
- یوزرز: 250 ملین+
- ماہانہ کمائی: نہ ہونے کے برابر (زیادہ تر فیچر مفت ہیں)

20. **LINE**
- یوزرز: 200 ملین+
- ماہانہ کمائی: تقریباً $0.2 بلین

21. **Twitch**
- یوزرز: 140 ملین+
- ماہانہ کمائی: تقریباً $0.12 بلین

22. **Baidu Tieba**
- یوزرز: 300 ملین+
- ماہانہ کمائی: نہ ہونے کے برابر (زیادہ تر فیچر مفت ہیں)

23. **Skype**
- یوزرز: 300 ملین+
- ماہانہ کمائی: نہ ہونے کے برابر (زیادہ تر فیچر مفت ہیں)

24. **Tumblr**
- یوزرز: 500 ملین+
- ماہانہ کمائی: نہ ہونے کے برابر (زیادہ تر فیچر مفت ہیں)

25. **Discord**
- یوزرز: 250 ملین+
- ماہانہ کمائی: تقریباً $0.15 بلین

26. **Spotify**
- یوزرز: 500 ملین+
- ماہانہ کمائی: تقریباً $1.0 بلین

27. **Netflix**
- یوزرز: 230 ملین+
- ماہانہ کمائی: تقریباً $2.5 بلین

28. **Alipay**
- یوزرز: 1 بلین+
- ماہانہ کمائی: تقریباً $1.0 بلین

29. **Amazon Shopping**
- یوزرز: 300 ملین+
- ماہانہ کمائی: تقریباً $4.0 بلین

30. **Shazam**
- یوزرز: 225 ملین+
- ماہانہ کمائی: نہ ہونے کے برابر (زیادہ تر فیچر مفت ہیں)

31. **SoundCloud**
- یوزرز: 175 ملین+
- ماہانہ کمائی: تقریباً $0.02 بلین

32. **Cash App**
- یوزرز: 70 ملین+
- ماہانہ کمائی: تقریباً $0.15 بلین

33. **Venmo**
- یوزرز: 83 ملین+
- ماہانہ کمائی: تقریباً $0.08 بلین

34. **PayPal**
- یوزرز: 430 ملین+
- ماہانہ کمائی: تقریباً $1.25 بلین

35. **Google Duo**
- یوزرز: 100 ملین+
- ماہانہ کمائی: نہ ہونے کے برابر (زیادہ تر فیچر مفت ہیں)

36. **Zomato**
- یوزرز: 70 ملین+
- ماہانہ کمائی: تقریباً $0.03 بلین

37. **Uber**
- یوزرز: 110 ملین+
- ماہانہ کمائی: تقریباً $1.0 بلین

38. **Lyft**
- یوزرز: 20 ملین+
- ماہانہ کمائی: تقریباً $0.3 بلین

39. **TikTok Lite**
- یوزرز: 50 ملین+
- ماہانہ کمائی: نہ ہونے کے برابر (زیادہ تر فیچر مفت ہیں)

40. **Wish**
- یوزرز: 100 ملین+
- ماہانہ کمائی: تقریباً $0.17 بلین

41. **Dropbox**
- یوزرز: 700 ملین+
- ماہانہ کمائی: تقریباً $0.2 بلین

42. **Google Maps**
- یوزرز: 1 بلین+
- ماہانہ کمائی: نہ ہونے کے برابر (زیادہ تر فیچر مفت ہیں)

43. **Pinterest Lite**
- یوزرز: 10 ملین+
- ماہانہ کمائی: نہ ہونے کے برابر (زیادہ تر فیچر مفت ہیں)

44. **Microsoft Teams**
- یوزرز: 270 ملین+
- ماہانہ کمائی: تقریباً $1.0 بلین

45. **Slack**
- یوزرز: 20 ملین+
- ماہانہ کمائی: تقریباً $0.1 بلین

46. **Zoom**
- یوزرز: 300 ملین+
- ماہانہ کمائی: تقریباً $0.9 بلین

47. **Waze**
- یوزرز: 140 ملین+
- ماہانہ کمائی: نہ ہونے کے برابر (زیادہ تر فیچر مفت ہیں)

48. **Hulu**
- یوزرز: 48 ملین+
- ماہانہ کمائی: تقریباً $0.8 بلین

49. **Tinder**
- یوزرز: 75 ملین+
- ماہانہ کمائی: تقریباً $0.4 بلین

50. **Bumble**
- یوزرز: 45 ملین+
- ماہانہ کمائی: تقریباً $0.2 بلین

یہ اعداد و شمار تخمینے پر مبنی ہیں اور وقت کے ساتھ تبدیل ہو سکتے ہیں۔ ان ایپس کی ماہانہ کمائی مختلف عوامل پر منحصر ہوتی ہے اور مختلف ذرائع سے حاصل کی گئی ہے۔

ان دنوں رسم و رہ شہر نگاراں کیا ہے قاصدا قیمت گلگشت بہاراں کیا ہے کوئے جاناں ہے کہ مقتل ہے کہ مے خانہ ہے آج کل صورت بربا...
31/05/2024

ان دنوں رسم و رہ شہر نگاراں کیا ہے

قاصدا قیمت گلگشت بہاراں کیا ہے

کوئے جاناں ہے کہ مقتل ہے کہ مے خانہ ہے

آج کل صورت بربادیٔ یاراں کیا ہے

فیض احمد فیض

لفظ "کُن"۔۔۔۔۔۔۔  کائنات، تکوین ، تکوینیات، کون (و مکاں) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وغیرہ ایک ہی مادے سے برآمد ہوتے ہیں۔ روایتی تصوف...
22/05/2024

لفظ "کُن"
۔۔۔۔۔۔۔
کائنات، تکوین ، تکوینیات، کون (و مکاں) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وغیرہ ایک ہی مادے سے برآمد ہوتے ہیں۔ روایتی تصوف میں ایک اصطلاح ہے، "صاحبِ تکوینیات"۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یعنی ایسا سالک جس کو اشیأ کی حالت میں تبدیلی لانے پر قدرت حاصل ہو۔ روایتی تصوف میں یہ خیال بھی پایا جاتا ہے کہ صاحبان ِ تکوینیات کو تکوینیات میں دخل ہے۔ یعنی وہ چاہیں تو بارش ان کے حکم پر برسے، چاہیں تو پہاڑ اپنی جگہ سے ہٹ جائیں۔

آپ نے کبھی غور کیا کہ فلمی اداکار جب نئے نئے فلموں میں آتے ہیں تو ان کے چہرے اور شخصیت عامیانہ سے ہوتے ہیں، لیکن کئی سال بعد وہ بالکل ویسے ہوجاتے ہیں جیسا کہ لوگ انہیں دیکھنا چاہتے ہیں۔ وقت نے نہیں، ناظرین کی چاہت نے اُن کی شخصیت کو تبدیل کردیا۔

یہ دنیا امکانات کی دنیا ہے۔ امکانات کی دنیا کو ہم شطرنج کی مثال سے بخوبی سمجھ سکتے ہیں۔ شطرنج کھیلنے والے جانتے ہیں کہ ہر چال کے سامنے کتنے امکانات ہوتے ہیں۔ شطرنج ہمیشہ وہی جیتتا ہے جو اُن امکانات کی زیادہ سے زیادہ تعداد کو اپنے حیطۂ ادراک میں ترتیب دینے کی صلاحیت کا حامل ہو۔ اِسی طرح ہرہر انسانی عمل کے سامنے امکانات کا لامتناہی سلسلہ ہوتا ہے۔ جدید فزکس میں اِسے پراببلٹی لائنز یا ٹائم لائنز کہا جاتاہے۔ کسی عمل کے وقت، کوئی انسان اپنے سامنے موجود امکانات کی جس قدر زیادہ گنتی کرلیتا ہے وہ دنیا کی شطرنج میں اُسی قدر زیادہ جیتتا ہے۔

امکانات کے شمار کی صلاحیت ہی کسی انسان کو خاص بناتی ہے۔ خاص الخاص۔ پیش گوئی کی صلاحیت دوسرے الفاظ میں امکانات کے شمار کی صلاحیت ہی ہے۔ زیادہ سے زیادہ امکانات کی موجودگی میں جس امکان پر صاحبِ عمل راضی ہوتا ہے وہ مشہود ہوجاتا ہے۔ یہ عمل چونکہ بتدریج ہوتا ہے اور اُن لمحات کا دورانیہ چونکہ نہایت مختصر ہوتا ہے جو ہزاروں میں سے ایک امکان کے چناؤ کے لیے دستیاب ہوتے ہیں فلہٰذا ہمیں یہ اندازہ نہیں ہوپاتا کہ ہم نے کب ایک جہان سے دوسرے جہان کا سفر کرلیا۔

ہزاروں، لاکھوں امکانات میں سے ہر ایک، ایک نئے جہان کا دروازہ ہے۔ جس قدر امکانات ہیں، اُسی قدر نئے نئے جہان ہیں۔ جب کوئی انسان کسی ایک امکان کا چناؤ کررہا ہوتا ہے تو وہ وقت کو روک لیتا ہے۔ وقت کے رکنے کی یہ تبدیلی نہ اُسے محسوس ہوتی ہے اور نہ دوسروں کو ہوسکتی ہے کہ وہ اُس کا اپنا جہان ہے، دوسرے محض کٹھ پتلیاں ہیں۔ تب وہ وقت کو روک کر اپنی استعداد کے مطابق زیادہ سے زیادہ امکانات کے ساتھ شعوری یا فوق الشعوری سفر کرتا ہے، جو عام سفر کی طرح زمان و مکاں میں سفر ہے۔ ہر ہر امکان کے ساتھ کچھ آگے تک سفر کرکے وہ بار بار واپس لوٹتا ہے اور بالآخر کسی ایک امکان کا چناؤ کرتا ہے۔ تب تک وقت رُکا رہتا ہے۔ جونہی وہ چناؤ کرکے عمل شروع کرتا ہے، وقت پھر سے چل پڑتا ہے۔اگر وہ اُس امکان کا چناؤ نہ کرتا جس کا کہ اُس نے کیا، بلکہ کسی اور امکان کا چناؤ کرتا تو وہ اُسی امکان سے پیدا ہونے والے نئے جہان میں چلا جاتا۔

یہ دنیا ہم نے خود بنائی ہے۔ہم اپنی مرضی سے پیدا ہوتے ہیں۔ ہم اپنی مرضی سے مرتے ہین۔ہم اپنی مرضی سے دُکھ درد حتیٰ کہ بیماریوں کا چناؤ کرتے ہیں۔ہم اپنی مرضی سے اپنے دوستوں اور دشمنوں کی شکلیں تخلیق کرتے ہیں۔ ہمارے دیکھتے ہی دیکھتے ہمارے شہر جیسے ہوجاتے ہیں، یہ ہم خود کرتے ہیں۔عالم ِ مشہودات میں موجود ہرچیز حتیٰ کہ دوسرے لوگ بھی ہماری اپنی تخلیق ہیں۔ ہم نہ ہی معروض میں موجود کوئی عارض ِ فطرت ہیں اور نہ ہی کسی موضوع میں موجود کوئی تصور۔ ہم سوچتے ہیں، اس لیے ہم نہیں ہیں بلکہ ہم "کرتے" ہیں اس لیے ہم ہیں۔ جسے انسان کہتے ہیں، اس کا دوسرا نام اختیار ہے۔

ہوتا ایسا ہی ہے، لیکن ایسا ہوتا ہے، اس کے علم الیقین سے حق الیقین زیادہ قرین امکان ہے۔چونکہ ایسا ہوتا ہے، یہ جان لینا خطرناک ہے اس لیے فطرت اِسے آسانی کے ساتھ جاننے نہیں دیتی اور تیقن ِ انسانی میں بوقتِ ضرورت نقب لگاتی رہتی ہے۔لیکن اگر کوئی شعور فطرت کو مات دینے میں کامیاب ہوتا اور یہ جان لیتا ہے کہ وہ جو چاہے ویسا ہوجاتا ہے تو وہ جس ذہنی حالت میں پہنچ جاتا ہے اُسے اصطلاحاً یقین کہا جاتا ہے۔جس کے بعد سے وہ نئے نئے جہان اپنی مرضی سے تخلیق کرنے پر ہمیشہ ہمیشہ کے لیے قادر ہوجاتاہے۔

کھینچ لاتی ہے سمندر سے جزیرے سرِآب
جب مری آنکھ کو منظر کی تمنّا ہوجائے

ادریس آزاد

وٹس ایپ چینل ضرور جوائن کیجئے
HTTPS://BIT.LY/WHATSAPP-CHANNEL-IBARATGAH
ویب سائٹ ملاحظہ فرمائیں
https://ibaratgah.com/
فیس بک پیج بھی لائک کر لیجئے
https://web.facebook.com/ibaratgah
فیس بک گروپ جوائن فرمائیں
https://web.facebook.com/groups/ibaratgah
آپ ہمیں انسٹاگرام پربھی فالو کر سکتے ہیں
https://www.instagram.com/ibarat_gah/
ہم آپ کو ٹویٹر پر بھی ملیں گے
https://twitter.com/ibaratgah
#اردو #اردوـناول #افسانہ #اردوـاشعار #اردوـآرٹیکل #سائنس
#ٹیکنالوجی #اردوـاقتباسات #دلچسپ #معلومات #محبت #علم #شعور #عشق

اپنے سینے سے لگائے ہوئے امید کی لاشمدتوں زیست کو ناشاد کیا ہے میں نےتو نے تو ایک ہی صدمے سے کیا تھا دوچاردل کو ہر طرح سے...
18/05/2024

اپنے سینے سے لگائے ہوئے امید کی لاش
مدتوں زیست کو ناشاد کیا ہے میں نے

تو نے تو ایک ہی صدمے سے کیا تھا دوچار
دل کو ہر طرح سےبرباد کیا ہے میں نے

جب بھی راہوں میں ‌نظر آئے حریری ملبوس
سرد آہوں میں تجھے یاد کیا ہے میں نے

اور اب جب کہ مری روح کی پہنائی میں
ایک سنسان سی مغموم گھٹا چھائی ہے

تو دمکتے ہوئے عارض کی شعائیں لے کر
گل شدہ شمعیں جلانے کو چلی آئی ہے

میری محبوب، یہ ہنگامۂ تجدید وفا
میری افسردہ جوانی کے لیے راس نہیں

میں نے جو پھول چنے تھے ترے قدموں کے لیے
ان کا دھندلا سا تصور بھی میرے پاس نہیں

ایک یخ بستہ اُداسی ہے دل وجاں پہ محیط
اب مری روح میں باقی ہے نہ امید نہ جوش

رہ گیا دب کے گراں بار سلاسل کے تلے
میری درماندہ جوانی کی امنگوں کا خروش

ریگ زاروں میں بگولوں کے سوا کچھ بھی نہیں
سایۂ ابرِ گریزاں سے مجھے کیا لینا

بجھ چکے ہیں مرے سینے میں محبت کے کنول
اب ترے حسنِ پشیماں سے مجھے کیا لینا

تیرے عارض پہ یہ ڈھلکے ہوئے سیمیں آنسو
میری افسردگئ غم کا مداوا تو نہیں

تیری محبوب نگاہوں کا پیامِ تجدید
اک تلافی ہی سہی میری تمنا تو نہیں

ساحر لدھیانوی

Address

Salihabad
Karachi Manora
75640

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when عبارت گاہ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to عبارت گاہ:

Share

Category