Karachi Union of Journalists

Karachi Union of Journalists Formed in 1950, the Karachi Union of Journalists (KUJ) is a representative body of more than 3,000 w

کراچی یونین آف جرنلسٹس اورسوسائٹی آف کورٹ رپورٹرز نےپیکاایکٹ کو چیلنج کردیا
05/02/2025

کراچی یونین آف جرنلسٹس اورسوسائٹی آف کورٹ رپورٹرز نےپیکاایکٹ کو چیلنج کردیا

کراچی یونین آف جرنلسٹس اورسوسائٹی آف کورٹ رپورٹرز نےپیکاایکٹ کو چیلنج کردیا
05/02/2025

کراچی یونین آف جرنلسٹس اورسوسائٹی آف کورٹ رپورٹرز نےپیکاایکٹ کو چیلنج کردیا

پیکا کا کالا قانون نامنظور نامنظور ظلم کے ضابطے ہم نہیں مانتے صحافیوں کی آواز کو دبانے کے لیے پیکا آرڈینس نامنظورنامنظور...
23/01/2025

پیکا کا کالا قانون نامنظور نامنظور
ظلم کے ضابطے
ہم نہیں مانتے
صحافیوں کی آواز کو دبانے کے لیے پیکا آرڈینس نامنظور
نامنظور یہ کالا قانون کسی بھی طریقہ کار سے منظور نہیں
منجانب
صدر: فہیم صدیقی
جنرل سیکرٹری: لیاقت رانا
کراچی یونین آف جرنلسٹس

کے یو جے کا نجی چینل سے وابستہ حافظ معاذ کی فوری بازیابی کا مطالبہچیف جسٹس آف پاکستان نوٹس لیں اور حافظ معاذ کو بازیاب ک...
28/05/2024

کے یو جے کا نجی چینل سے وابستہ حافظ معاذ کی فوری بازیابی کا مطالبہ
چیف جسٹس آف پاکستان نوٹس لیں اور حافظ معاذ کو بازیاب کرائیں، کے یو جے کی اپیل
یہ ملک میں آزادی صحافت اور آزادی اظہار رائے پر حملوں کا تسلسل ہے، فہیم صدیقی صدر کے یو جے
وزیراعظم اور وزیر داخلہ حافظ معاذ کی بازیابی میں اپنا کردار ادا کریں، لیاقت رانا جنرل سیکریٹری کے یو جے

کراچی یونین آف جرنلسٹس نے اے آر وائی ڈیجیٹل سے وابستہ صحافی حافظ معاذ بن خالد کے گھر پر چھاپے اور انہیں حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کیے جانے کی سخت الفاظ میں شدید مذمت کی ہے اور چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس فائز عیسی سے اپیل کی ہے کہ وہ حافظ معاذ کو فوری طور پر بازیاب کرانے کا حکم دیں ۔ کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر فہیم صدیقی اور جنرل سیکریٹری لیاقت علی رانا سمیت مجلس عاملہ کے تمام اراکین کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حافظ معاذ کو بفرزون میں واقع ان کے گھر سے آج صبح نامعلوم افراد اپنے ساتھ لے گئے ان کے والد کے مطابق گھر میں گھسنے والے افراد میں بعض پولیس کی وردی میں تھے جبکہ چند سادہ لباس افراد بھی ہمراہ تھے حافظ معاد کے والد کے مطابق ان کے بیٹے کو لے جاتے ہوئے کہا گیا کہ وہ ایک معاملے میں تفتیش کیلئے آدھے گھنٹے کے لیے حافظ معاذ کو لے کر جارہے ہیں انہیں جلد ہی چھوڑ دیا جائے لیکن اب کئی گھنٹے گزر چکے ہیں اور حافظ معاذ کا کچھ پتہ نہیں ہے، کراچی یونین آف جرنلسٹس نے اس واقعے کو ملک میں آزادی صحافت اور آزادی اظہار رائے پر حملوں کا تسلسل قرار دیا ہے اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیراطلاعات عطا تارڑ اور وزیراعلی سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس کا نوٹس لیں اور حافظ معاذ کو فی الفور بازیاب کرانے کا حکم دیں۔ کے یو جے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ماضی میں اسی طرح کی کارروائیوں میں کراچی سے کئی صحافیوں کو گھروں سے اٹھایا گیا لیکن حکمرانوں اور بالخصوص سیاسی جماعتوں کی جانب سے مسلسل خاموشی کی وجہ سے ان واقعات کا سلسلہ رک نہیں رہا ہے جبکہ تمام سیاسی جماعتوں کے منشور میں ملک میں آزادی صحافت اور اظہار رائے کی آزادی شامل ہے۔ کراچی یونین آف جرنلسٹس نے یہ معاملہ سندھ کمیشن فار جرنلسٹس اینڈ ادر میڈیا پریکٹشنرز کو بھی بھیج دیا ہے اور کمیشن کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ نظر اکبر سے اس کا فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

جاری کردہ
لیاقت علی رانا
جنرل سیکریٹری
کراچی یونین آف جرنلسٹس

03/05/2024

آزادی صحافت کے حوالے سے پاکستان کی عالمی درجہ بندی افسوسناک ہے، کے یو جے
پاکستان کا عالمی درجہ بندی میں 150 ویں نمبر پر ہونا حکومتوں اور سیاسی جماعتوں کی ناکامی ہے، فہیم صدیقی
صدر کے یو جے
صحافت ملک کا چوتھا ستون ہے اسے کمزور کرنا ملکی مفاد میں نہیں ہے، لیاقت رانا جنرل سیکریٹری کے یو جے

کراچی یونین آف جرنلسٹسس نے آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان میں آزادی صحافت کی صورتحال کو تشویشناک قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان آزادی صحافت کے اعتبار سے عالمی درجہ بندی میں 150 ویں نمبر پر ہے جو ماضی کی حکومتوں اور سیاسی جماعتوں کی سب سے بڑی ناکامی ہے کے یو جے کے صدر فہیم صدیقی اور جنرل سیکریٹری لیاقت علی رانا سمیت مجلس عاملہ کے تمام اراکین کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں آزادی اظہار رائے اور آزادی صحافت دونوں پر غیر اعلانیہ سنسر شپ عائد ہے جو معاشرے کیلئے زہر قاتل ہے۔ پاکستان میں صحافیوں کا اغوا، تشدد اور انہیں مختلف طریقوں سے ہراساں کیا جانا معمول بن چکا ہے، ارشد شریف سے لے کر جان محمد مہر تک کے قاتلوں کی عدم گرفتاری بھی ایسے عناصر کی حوصلہ افزائی کے مترادف ہے جو ان کارروائیوں کے پیچھے ہیں بیان میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ پاکستان میں آزادی صحافت کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے کام کرے تاکہ پاکستان کا دنیا بھر میں ایک مثبت امیج اجاگر ہو بیان میں سی پی این ای کی پریس فریڈم اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی کی رپورٹ کو بنیاد بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یکم جنوری 2023 سے 30 اپریل 2024 تک پاکستان میں صحافیوں کے ساتھ تشدد، حملوں، گرفتاریوں اور قتل کے 28 سے زائد واقعات ہوئے 13 صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا دو صحافیوں پر حملے ہوئے اور 10 صحافیوں کی گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات قائم کردیئے گئے ملک میں اس عرصے میں 04 صحافی قتل ہوئے جن کے قاتلوں کو تاحال عدالتوں سے سزائیں نہیں سنائی جاسکی ہیں بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ملک میں آزادی صحافت کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے حکومت، سیاسی جماعتوں اور صحافی تنظیموں کو ایک پیج پر آنا ہوگا کراچی یونین آف جرنلسٹس اس سلسلے میں وقتا فوقتا اپنی تجاویز حکومتوں اور سیاسی جماعتوں کو بھیجتی رہی ہے اور ایک بار پھر اس کیلئے تیار ہے کیونکہ ملک کی ترقی اور جمہوریت کے فروغ کیلئے آزادی اظہار رائے اور ازادی صحافت انتہائی ضروری ہیں صحافت ملک کا چوتھا ستون ہے اور اس ستون کو کمزور کرنا کسی بھی طرح ملکی مفاد میں نہیں ہوسکتا۔

جاری کردہ
لیاقت علی رانا
جنرل سیکریٹری
کراچی یونین آف جرنلسٹس

سندھ ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہکراچی یونین آف جرنلسٹس کی مجلس عاملہ کو بحال کردیاپی ایف یو جے کو کے یو جے کے معاملات میں مداخ...
03/05/2024

سندھ ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ
کراچی یونین آف جرنلسٹس کی مجلس عاملہ کو بحال کردیا
پی ایف یو جے کو کے یو جے کے معاملات میں مداخلت نہ کرنے کا حکم
کے یو جے کے صدرفہیم صدیقی اور جنرل سیکریٹری لیاقت رانا سمیت مجلس عاملہ کو کام جاری رکھنے کی ہدایت
پی ایف یو جے کے سیکریٹری جنرل، ایڈہاک کمیٹی اور الیکشن کمیٹی کے چیئرمین ذاتی حیثیت میں طلب
عدالت نے نام نہاد بلا مقابلہ انتخابات پر بھی حکم امتناع جاری کر دیا
کے یو جے کے صدر فہیم صدیقی اور جنرل سیکریٹری لیاقت رانا نے عدالت عالیہ میں دعوی دائر کیا تھا
مقدمے میں ارشد انصاری، چیئرمین ایڈہاک کمیٹی اور چیئرمین الیکشن کمیٹی سیف خٹک کو فریق بنایا گیا تھا
مقدمے میں کے یو جے کی مجلس عاملہ کو معطل اور ایڈہاک کمیٹی کے قیام کو چیلنج کیا گیا تھا
پی ایف یو جے کا کے یو جے کی مجلس عاملہ کو معطل اور ایڈہاک کمیٹی قائم کرنا غیر آئینی ہے، درخواست میں موقف
پی ایچ یو جے نے اپنے کسی فیصلے سے کے یو جے کی قیادت کو آگاہ نہیں کیا، موقف
ایڈہاک کمیٹی نے غیر آئینی طور پر سیف خٹک کی سربراہی میں الیکشن کمیٹی قائم کی
آئین کے مطابق الیکشن کمیٹی یکم فروری 2023 کو کے یو جے کے پہلے اجلاس میں قائم کردی گئی تھی،موقف
ایڈہاک کمیٹی نے غیر آئینی طور پر ووٹر لسٹ تیار کی، درخواست میں موقف
آئین کے مطابق ووٹر لسٹ دو دسمبر 2023 کو پی ایف یو جے کو بھیج دی گئی تھی، موقف
الیکشن، آئین کے تحت قائم کردہ الیکشن کمیٹی اور پی ایف یو جے کو بھیجی گئی ووٹر لسٹ پر ہی ممکن تھے، موقف
الیکشن کمیٹی نے غیر آئینی طور پر الیکشن شیڈول جاری کیا، درخواست میں موقف
الیکشن شیڈول میں پولنگ کیلئے 4 مئی کی تاریخ مقرر کی گئی، درخواست میں موقف
بدنیتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے من پسند امیدواروں کو 4 مئی سے پہلے ہی بلا مقابلہ کامیاب قرار دیدیا گیا، موقف
عدالت نے حکم امتناع جاری کرتے ہوئے مدعا علیہان کو آئُندہ سماعت پر طلب کرلیا
عدالتی حکم حق اور سچ کی فتح ہے، فہیم صدیقی صدر کے یو جے
یوم آزادی صحافت پر عدالتی فیصلہ صحافی برادری کو مبارک ہو، لیاقت رانا جنرل سیکریٹری کے یو جے
صحافیوں کے حقوق کی جدوجہد جاری رہے گی، مجلس عاملہ کے یو جے

جعلی صحافیوں کو قید و جرمانے کی سزا پر کے یو جے کا اظہار اطمینانانسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بقا نیوز کے مالک اور ...
16/01/2024

جعلی صحافیوں کو قید و جرمانے کی سزا پر کے یو جے کا اظہار اطمینان
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بقا نیوز کے مالک اور نمائندے کو 5/5 سال کی سزا سنادی
ملزمان نے ایک شخص کو بلیک میل کرکے رقم وصول کی تھی، ملزمان کو 10/10 ہزار جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا
عدالتی فیصلہ زرد صحافت کے خاتمے کی جانب ایک قدم ہے، فہیم صدیقی صدر کے یو جے
عام شہری جعلی صحافیوں کے متعلق شکایات کے یو جے کے پاس درج کراسکتے ہیں، لیاقت رانا جنرل سیکریٹری کے یو جے

کراچی یونین آف جرنلسٹس نے صحافت کی آڑ میں بلیک میلنگ کرنے والے دو ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سے قید و جرمانے کی سزا کا خیرمقدم کیا ہے اور عدالتی فیصلے کو سراہتے ہوئے اسے زرد صحافت کے خاتمے کی جانب ایک قدم قرار دیا ہے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر فہیم صدیقی اور جنرل سیکریٹری لیاقت علی رانا سمیت مجلس عاملہ کے تمام اراکین کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے یو ٹیوب چینل بقا نیوز کے مالک مزمل اسلم مونگا اور نمائندے وسیم عباس ہاشمی کو بھتہ خوری اور انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات کے تحت 5/5 سال قید اور 10/10 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے ملزمان نے صحافی کا روپ دھار کر ہڈیوں کے امراض کا دیسی علاج کرنے والے شخص کو بلیک میل کرکے اس سے ڈیڑھ لاکھ روپے وصول کیے تھے رقم کی یہ لین دین بقا نیوز کے دفتر میں ہوئی جبکہ مزید رقم ایزی پیسہ کے ذریعے بھی دی گئی عدالت نے تمام شواہد کی روشنی میں ملزمان کو سزا سنائی ہے کے یو جے نے عدالتی فیصلے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کو دہرایا ہے کہ کراچی یونین آف جرنلسٹس زرد صحافت کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی اور صحافت کے روپ میں بلیک میلرز کو عامل صحافیوں کی صفوں میں برداشت نہیں کیا جائے گا کے یو جے نے عام شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ صحافی بن کر بلیک میلنگ کرنے والے افراد سے متعلق شکایات کراچی یونین آف جرنلسٹس کو فراہم کریں کے یو جے ایسی شکایات پر فوری کارروائی کرتی ہے ایسے افراد کیخلاف مقدمات کے اندراج کیلئے کے یو جے خود متعلقہ فورمز سے رجوع کرے گی۔

جاری کردہ
لیاقت علی رانا
جنرل سیکریٹری
کراچی یونین آف جرنلسٹس

31/12/2023
کے یو جے کا سینئر صحافی فیاض یونس کو ایف آئی اے کے نوٹس پر اظہار تشویش فیاض یونس کو نوٹس آزادی صحافت پر حملہ اور عدالتی ...
27/11/2023

کے یو جے کا سینئر صحافی فیاض یونس کو ایف آئی اے کے نوٹس پر اظہار تشویش
فیاض یونس کو نوٹس آزادی صحافت پر حملہ اور عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے، فہیم صدیقی صدر کے یو جے
اسلام آباد ہائیکورٹ واضح کرچکی ہے کہ تنقیدی رپورٹنگ پر ایف آئی اے کو اختیارات کے استعمال کی اجازت نہیں دی جاسکتی، لیاقت علی رنا جنرل سیکریٹری کے یو جےے
وفاقی وزیر داخلہ اور چیف جسٹس پاکستان سینئر صحافی کو ہراساں کرنے کا نوٹس لیں، کے یو جے

کراچی یونین آف جرنلسٹس نے سینئر صحافی اور کے یو جے کے رکن فیاض یونس کو ایف آئی اے کی جانب سے نوٹس جاری کیے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور نگراں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے واضح فیصلے کے باوجود ایف آئی اے کی جانب سے صحافیوں کو ہراساں کرنے کی مسلسل کاررائیوں کو فی الفور روکیں کے یو جے کے صدر فہیم صدیقی اور جنرل سیکریٹری لیاقت علی رانا سمیت مجلس عاملہ کے تمام اراکین کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فیاض یونس کو ایف آئی اے سائبر کرائم کے انکوائری افسر فرہاد علی کی جانب سے نوٹس جاری کیا گیا ہے جو انہیں ہراساں کرنے کی کوشش ہے جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ صحافی رانا محمد ارشد کے کیس میں اپنے فیصلے میں واضح طور پر قرار دے چکی ہے کہ آزادی صحافت کو روکنا یا اسے محدود کرنا ناقابل قبول ہے ریاست اور اس کے نمائندوں کو اپنے اختیارات تنقیدی رپورٹنگ کو دبانے یا اختلاف رائے پر انتقامی کارروائی کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا تھا کہ ایف آئی اے کے بے پناہ اختیارات کا غلط استعمال صحافتی ذمہ داریاں انجام دینے والوں سے انتقام کے تاثر کو تقویت دیتا ہے ایف آئی اے حکام اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کی کارروائی بدنیتی پر مبنی یا اختیارات سے متجاوز نہ ہو بیان میں کہا گیا ہے عدالت نے اپنے فیصلے میں یہ بھی قرار دیا تھا کہ عوام کو اطلاعات پہنچانے والے رپورٹرز کو انتقامی کارروائی کا خوف یا خدشہ ناقابل برداشت ہے لیکن ایف آئی اے مسلسل عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کررہی ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ ماضی میں بھی کراچی کے کئی صحافیوں کو ایف آئی اے سائبر کرائم کی جانب سے اسی طرح نوٹسز جاری کیے گئے تھے جو کے یو جے کے احتجاج پر واپس لے لیے گئے تھے۔ کے یو جے نے وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ناصرف صحافیوں کو مسلسل ہراساں کرنے کا نوٹس لیں بلکہ ایف آئی اے کے ایسے افسران کیخلاف کارروائی بھی کریں جو اپنے اختیارات سے تجاوز کررہے ہیں ان کا یہ عمل ایک طرف آزادی صحافت اور آزادی اظہار رائے پر حملہ ہے تو دوسری طرف توہین عدالت بھی ہے۔ کے یو جے نے چیف جسٹس پاکستان جناب فائز عیسی سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ ایف آئی اے کی جانب سے عدالتی فیصلے کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں اور ایف آئی اے کے متعلقہ حکام کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے

جاری کردہ
لیاقت علی رانا
جنرل سیکریٹری
کراچی یونین آف جرنلسٹس

رضیہ فرید کیلئے دعائے صحت کی اپیل کراچی یونین آف جرنلسٹس کی رکن،سینئر جرنلسٹ اور روزنامہ جنگ کی میگزین ایڈیٹر رضیہ فرید ...
07/11/2023

رضیہ فرید کیلئے دعائے صحت کی اپیل

کراچی یونین آف جرنلسٹس کی رکن،سینئر جرنلسٹ اور روزنامہ جنگ کی میگزین ایڈیٹر رضیہ فرید کا آج کراچی کے مقامی اسپتال میں بائی پاس آپریشن ہے کراچی یونین آف جرنلسٹس نے کراچی سمیت ملک بھر کی صحافی برادری سے رضیہ فرید کیلئے دعائے صحت کی اپیل کی ہے کے یو جے کی جانب سے جاری دعائیہ بیان میں کہا گیا ہے کہ رضیہ فرید دنیائے صحافت کا ایک عظیم سرمایہ ہیں اللّہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ان کا آپریشن کامیاب ہو اور اللّہ تعالی انہیں صحت کاملہ عاجلہ نصیب فرمائے آمین
جاری کردہ
لیاقت علی رانا
جنرل سیکریٹری
کراچی یونین آف جرنلسٹس

Address

Karachi
74220

Telephone

+923333803080

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Karachi Union of Journalists posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Karachi Union of Journalists:

Share

Category