04/09/2026
اہم وضاحت — خیبر مسلم گراؤنڈ کا معاملہ
یہ پوسٹ جناب ذوالفقار علی تنولی اور ان کے بیٹے شہریار خان تنولی کی طرف سے ہے۔
خیبر مسلم گراؤنڈ کا معاملہ کسی ذاتی اختلاف، ہزارے وال اور پشتون کی لڑائی، یا کسی بھی قوم کے خلاف نہیں ہے۔ یہ معاملہ صرف گراؤنڈ، اس کے تحفظ اور ہمارے بچوں کے روشن مستقبل کا معاملہ ہے۔
جناب ذوالفقار علی تنولی 2006 سے تاحال خیبر مسلم کے جنرل سیکریٹری کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں، جبکہ ان کے بیٹے شہریار خان تنولی 2014 سے تاحال خیبر مسلم کے رجسٹرڈ پلیئر ہیں اور اسی گراؤنڈ سے وابستہ ہیں۔
لہٰذا اس مسئلے کو قوموں کی سطح پر لے جانے کے بجائے اصل حقیقت کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ یہ کسی قوم کی لڑائی نہیں، بلکہ گراؤنڈ کے مبینہ سیاسی قبضے کے خلاف آواز ہے۔
ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اگر کسی سیاسی یا بااثر شخصیت کی جانب سے سیاسی بنیادوں پر گراؤنڈ پر قبضہ کرنے یا اسے اپنے مفاد کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، تو ہم اس کے خلاف ہیں۔
ہم گراؤنڈ پر قبضہ مافیا کو قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔
یہ گراؤنڈ صرف ایک جگہ یا زمین کا ٹکڑا نہیں، بلکہ ہمارے بچوں کی کھیلوں، تربیت اور روشن مستقبل کی امید ہے۔
ہماری جدوجہد کسی قوم، برادری یا فرد کے خلاف نہیں، بلکہ گراؤنڈ کے تحفظ اور بچوں کے حق کے لیے ہے۔
براہِ کرم اس معاملے کو قومی یا لسانی رنگ نہ دیا جائے۔
یہ قوموں کی جنگ نہیں، یہ گراؤنڈ کے تحفظ کی جنگ ہے۔