18/03/2024
سندھ تھر پارکر کے گاؤں اوٹھا آباد کے رہائشی صاف پانی نا ملنے پر سخت دھوپ میں احتجاج کر رہے ہیں۔
ان علاقوں میں پیپلز پارٹی نے انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیر دی ہیں۔
یہاں بجلی، گیس اور دیگر انسانی ضروریات تو دور دور تک نظر نہیں آرہی اس کے علاوہ یہ لوگ پینے کا پانی سے بھی محروم ہیں۔
مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی ہر پانچ سال بعد یہاں سے گن پوائنٹ پر ووٹ لے کر جیت جاتی ہے لیکن اگلے پانچ سال کے لئے نظر نہیں اتی۔
اس کے علاوہ انسانی حقوق اداروں نے یہاں پر صاف پانی کے پلانٹس لگائے ہیں لیکن پیپلز پارٹی کے لوگ اس پر قابض ہیں اور ہمیں 500 روپے فی بندہ پانی دے رہا ہے۔
اس کے علاوہ مقامی رہائشیوں نے صرف دو گھنٹے روڑ بلاک کرکے اجتجاج ریکارڈ کیا لیکن ان کی آواز کوئی نہیں سنتا کیونکہ ان علاقوں میں کوئی نیٹ ورک کام نہیں کر رہا نا ان کے پاس میڈیا کا کوئی بندہ آتا ہے۔
ذمہ داران سے گزارش ہے کہ اس کا نوٹس لیں اور جلد از جلد اس مسلئے کو حل کر دیں۔