30/03/2025
ضروری اعلان!
فارس کلب نے مشاہدہ کیا ہے کہ بعض کالعدم تنظیمیں ہماری نظموں کو اپنی پروپگینڈا ویڈیوز میں غیر مجاز طور پر استعمال کر رہی ہیں۔ ہم ان ممنوعہ گروہوں اور ایسی سرگرمیوں میں ملوث کسی بھی ادارے سے مکمل طور پر لاتعلقی کا اظہار کرتے ہیں۔ فارس کلب پاکستان میں کسی بھی دہشتگرد سرگرمی کی حمایت یا ترویج نہیں کرتا۔ ہمارا واحد مقصد عوام میں اسلامی جذبہ و اقدار کو فروغ دینا ہے جوکہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے قوانین کی مکمل پابندی کے ساتھ ممکن ہو۔
ہم ریاستِ پاکستان کے آئین اور نظریے پر مکمل یقین رکھتے ہیں اور اس کی پیروی کرتے ہیں۔ اور افواجِ پاکستان کو ملک کی سلامتی کا ضامن سمجھتے ہیں۔ ہماری نظموں کا کوئی بھی غیر مجاز استعمال ہمارے آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے اور ہم اسکے خلاف پاکستانی قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت قانونی کاروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
کاپی رائٹ آرڈیننس 1962 / سیکشن 66، سیکشن 66b
انسداد دہشتگری ایکٹ 1997 / سیکشن 11w