13/02/2024
گھروں میں بولے جانے والے چند کفریہ کلمات جو ایمان کو خراب کر دیتے ہیں👇
☄1۔ جیسے کوئی مصیبت کے وقت کہے۔" اللہ نے پتہ نہیں مصیبتوں کے لئے ہمارا گھر ہی دیکھ لیا ہے"
☄2۔ یا موت کے وقت کوئی کہہ دے۔"پتہ نہیں اللہ کو اس شخص کی بڑی ضرورت تھی جو اس کو اپنے پاس اتنی کم عمر میں بلا لیا"۔
☄3۔ یا کہا ۔ نیک لوگوں کو اللہ عَزَّوَجَلَّ جلدی اٹھا لیتا ہے کیوں کہ ایسوں کی اللہ عَزَّوَجَلَّ کو بھی ضَرورت پڑتی ہے
☄4۔ یااللہ ! تجھے بچّوں پر بھی ترس نہیں آیا۔
☄5۔ االلہ ! ہم نے تیرا کیابِگاڑا ہے! آخِر ملکُ الموت کوہمارے ہی گھر والوں کے پیچھے کیوں لگا دیا ہے
☄6۔ اچّھا ہے جہنَّم میں جائیں گے کہ فلمی اداکار ئیں بھی تو وہیں ہوں گی نہ مزہ آجائے گا۔
☄7۔ اکثر لوگ فیس بک پر اس طرح کے لطائف لکھ ڈالتے ہیں۔ یہ بھی کفر ہے۔ جیسے اگر تم لوگ جنّت میں چلے بھی گئے تو سگریٹ جلانے کیلئے تو ہمارے ہی پاس (یعنی دوزخ میں)آنا پڑے گا
☄8۔ آؤ ظہر کی نماز پڑھیں ، دوسرے نے مذاق میں جواب دیا :یا ر ! آج تو چُھٹّی کا دن ہے ، نَماز کی بھی چُھٹّی ہے ۔
☄9۔ کسی نے مذاق میں کہا:''بس جی چاہتا ہے یہودی یا عیسائی یا قادیانی بن جاؤں۔ ویزہ تو جلدی مل جاتا ہے نا۔
☄10۔ صبح صبح دعا مانگ لیا کرو اس وقت اللہ فارِغ ہوتا ہے
☄11۔ اتنی نیکیاں نہ کرو کہ خُدا کی جزا کم پڑجائے
☄12۔ خُدا نے تمہارے بال بڑی فرصت سے بنائے ہیں
☄13۔ زید نے کہا:یار!ہوسکتا ہے آج بارش ہوجائے۔ بکرنے کہا:''نہیں یار ! اللہ تو ہمیں بھول گیا ہے۔
☄14۔ دنیا بنانے والے کیا تیرے من میں سمائی؟ تو نے کاہے کو دنیا بنائی؟ (گانا)
☄15۔ حسینوں کو آتے ہیں کیا کیا بہانے ۔ خدا بھی نہ جانے تو ہم کیسے جانے (گانا)
☄16- میری نگاہ میں کیا بن کے آپ رہتے ہیں ۔ قسم خدا کی خدا بن کے آپ رہتے ہیں ۔ (گانا)
☄17- تجھ میں رب دکھتا ہے (گانا)
اور اس طرح کے بے شمار گانے جو ہمارے آج کے مسلمان اکثر گنگناتے دیکھائی دیتے ہیں، کئی ایسے جملے جو روزمرہ کی گفتگو میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں، خدارا ان سب سے بچیں۔
دعا ہے کہ اللہ رب العزت ہم سب کے جانے انجانے میں کیے گئے گناہوں اور بد اعمالیوں سے درگزر فرمائے، ہمیں دین کی صحیح سمجھ عطا فرمائے اور ہمارے دلوں کو اپنے دین پر ثابت قدم رکھے۔ آمین ثم آمین. 🌼🌼
#منقول
゚viral