Pakistan Today

Pakistan Today Pakistan's Largest News Platform

12/10/2023

پاکستان میں آنلائن کام کا رجحان تیزی سے بھڑنے لگا
نوجوان موبائل کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ سے لاکھوں روپے کمانے لگے
بدل رہا ہے پاکستان 💕

توشہ خانہ کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد اور لاہور کی پولیس بھاری نفری زمان پارک پہنچ گئی...
14/03/2023

توشہ خانہ کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد اور لاہور کی پولیس بھاری نفری زمان پارک پہنچ گئی ہے جہاں انھیں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے مزاحمت کا سامنا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پولیس لاٹھی چارج اور شیلنگ بند کرے وہ بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔
گورنر خیبر پختونخوا نے صوبے میں انتخابات کے لیے 28 مئی کی تاریخ تجویز کی ہے۔
خاتون جج کو دھمکی دینے کے مقدمے میں اسلام آباد کی ایک مقامی عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری 16 مارچ تک کے لیے معطل کر دیے ہیں
مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ توشہ خانہ میں آنے والے تحائف حکومت پاکستان کو نہیں بلکہ وزیر اعظم کو ملتے ہیں اور یہی ملک کا قانون ہے

سعودی عرب کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق چین کی ثالثی میں سعودی اور ایران کے مابین سفارتی تعلقات بحال کرنے کا معاہدہ طے ...
10/03/2023

سعودی عرب کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق چین کی ثالثی میں سعودی اور ایران کے مابین سفارتی تعلقات بحال کرنے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔

سعودی عرب کے میڈیا کے مطابق صدر شی جن پنگ کی کوششوں سے ایران اور سعودی عرب کے حکام کے مابین 6 سے 10 مارچ مذاکرات ہوئے تھے ۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’سعودی عرب اور ایران کے درمیان اچھے تعلقات کی بحالی کے لیے چین کی جانب سے کیے گئے اقدامات کے جواب میں تینوں ممالک اعلان کرتے ہیں کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔‘

سعودی سرکاری پریس ایجنسی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ’سعودی عرب، ایران اور چین کی اعلٰی قیادت کے مابین ہونے والے معاہدے کے تحت سعودی عرب اور ایران کے درمیان مذاکرات کی میزبانی چین کرے گا۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ معاہدے کی رو سےدونوں ممالک دو ماہ کے اندر سفارت خانوں کو دوبارہ کھولنا اور ممالک کی خودمختاری کا احترام اور ان کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت شامل ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان 'اچھے ہمسایہ تعلقات' کو فروغ دینا ہے اور ان کے اختلافات کو بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کرنا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب اور ایرانی وزرائے خارجہ معاہدے کی شرائط کو فعال بنانے تبادلہ خیال کرنے کے لئے ایک اجلاس منعقد کریں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 2001 کے سیکیورٹی تعاون کے معاہدے اور معیشت، سائنس اور کھیلوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے لئے 1998 کے معاہدے کو بھی فعال کیا جائے گا.

گزشتہ سال دسمبر میں شی جن پنگ کے دورہ سعودی عرب نے چینی صدر کو مشرق وسطیٰ بھر کے رہنماؤں کے ساتھ اکٹھا کیا تھا، جس کے بعد سعودی مقامی اور عرب میڈیا میں کافی قیاس آرائیاں شروع ہو گئی تھیں۔

گزشتہ ماہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے چین کا دورہ کیا تھا جس نے عرب میڈیا کی خاص توجہ حاصل کی تھی۔ مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاض اور تہران نے اس اقدام پر چینی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور عمان اور عراق کی جانب سے مذاکرات کے گزشتہ دور کی میزبانی کی تعریف کی۔

ایران کے سرکاری میڈیا نے بھی یہ بیان شائع کیا تھا۔

سات ماہ قبل، مائدہ کو ایران سے ترکی کی سرحد عبور کرتے ہوئے گولی ماری گئی تھی۔ حقیقت یہ ہے کہ ان کی ٹانگ میں 10 دن تک گول...
08/03/2023

سات ماہ قبل، مائدہ کو ایران سے ترکی کی سرحد عبور کرتے ہوئے گولی ماری گئی تھی۔ حقیقت یہ ہے کہ ان کی ٹانگ میں 10 دن تک گولی رہی لیکن انھوں نے سفر جاری رکھا اور ہمت نہیں ہاری۔

ان کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ مائدہ نے پھر یورپ پہنچنے کی کئی کوششیں کی تھیں۔

ان کی والدہ مہتاب کہتی ہیں کہ ’میں اس کے بارے میں فکر مند تھی اور میں نے اسے ایران واپس آنے کو کہا۔ میں نے اس سے کہا کہ کیا تم بیرون ملک جانے کی بار بار کوشش کر کے تھکی نہیں ہو؟‘

ہلاکت خیز سفر
یورپ پہنچنے کے خواہاں افغان شہریوں کے لیے ترکی ایک اہم راہداری ہے۔ وہ یا تو بلقان کے راستے یورپ جاتے ہیں یا سمندر کے راستے اٹلی جیسے ممالک تک پہنچتے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سنہ 2022 میں 27 رکنی یورپی یونین، سوئٹزرلینڈ اور ناروے میں پناہ کی کل درخواستوں میں سے 13 فیصد افغان باشندوں کی تھیں۔

ایک ایرانی شہری نے آخری وقت پر یہ سفر نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

سمن (فرضی نام) کا کہنا ہے کہ ’ہمیں بتایا گیا تھا کہ 60 سے 70 افراد کشتی پر سوار ہوں گے لیکن رات میں ہمیں ایک لاری کے ذریعے استنبول سے ازمیر جانا تھا اور ہمیں محسوس ہوا کہ وہاں کم از کم 117 افراد تھے جن میں سے زیادہ تر افغان خاندان تھے۔‘

وہ کہتے ہیں کہ ’یہ بالکل ایک بھیانک خواب جیسا ہے، مجھے اب تک یقین نہیں آ رہا۔ میں اس سانحے سے کیسے بچ گیا۔ مجھے اب کسی چیز پر اعتبار نہیں۔ زندگی بے معنی ہے۔‘

اس حادثے میں زندہ بچ جانے والے دو افراد نے بی بی سی کو بتایا کہ کشتی ترکی کا ساحل چھوڑنے کے کچھ ہی دیر بعد ٹوٹ گئی تھی۔ سمگلرز نے ایک اور کشتی بھیجی تھی اور لوگوں کو اس میں منتقل کیا تھا

مٹی کے چولہے کے سامنے بیٹھی عورت نے اپنی ساڑھی کے کنارے سے چولہے میں آگ کو بھڑکایا اور باجرے کی روٹی کو توے پر پلٹ دیا۔ا...
11/02/2023

مٹی کے چولہے کے سامنے بیٹھی عورت نے اپنی ساڑھی کے کنارے سے چولہے میں آگ کو بھڑکایا اور باجرے کی روٹی کو توے پر پلٹ دیا۔

اس نے اس کے اوپر گھی کا ایک چمچ لگا ایک شرمیلی سی مسکراہٹ کے ساتھ باجرے کی روٹی کو میرے ہاتھ میں تھما دیا۔ اسی پلیٹ میں چنوں سے بنا ہوا سالن بھی تھا۔

میں موسم سرما کے وسط میں وسطی انڈیا کے ناگپور شہر کے قریب ایک جنگل میں تھا اور باجرے کا تھوڑا سا میٹھا ذائقہ مجھے اندر سے گرما رہا تھا۔

باجرا اناج کا ایک گروپ ہے جو کم زرخیز اور ایسی زمینوں میں اگایا جا سکتا ہے جہاں فصلوں کے لیے پانی دستیاب نہیں ہے۔

باجرا ایک ایسا اناج ہے جو کئی طرح سے کھایا جاتا ہے۔ اسے دلیہ اور چاول کے متبادل بھی استعمال کیا جاتا ہے اور اس کی روٹی بھی بنائی جاتی ہے۔

کسی زمانے میں روایتی انڈین کھانوں میں باجرے کا اہم کردار تھا۔ پھر ایک وقت آیا جب باجرے کی قدر میں کمی ہو گئی تھی لیکن اور اب یہ انڈیا سمیت دنیا بھر میں آہستہ آہستہ واپس آ رہا ہے۔

باجرے کی مقبولیت کو برقرار رکھنے کے لیے اقوام متحدہ نے 2023 کو باجرے کا بین الاقوامی سال قرار دیا ہے۔

دسمبر 2022 میں ایک تقریب میں اقوام متحدہ کی فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل کیو ڈونگیو نے باجرے کی غذائیت اور چھوٹے کسانوں کو بااختیار بنانے، غذائی تحفظ کے مسائل سے نمٹنے اور پائیدار ترقی کے حصول میں باحرے کے منفرد کردار کے بارے میں بات کی تھی۔

اگرچہ یہ گلوبل نارتھ کے زیادہ تر افراد کے لیے خبر ہو سکتی ہے لیکن باجرا کئی صدیوں سے انڈیا اور افریقہ کے کچھ حصوں میں بنیادی غذا رہا ہے جو کم از کم پانچ ہزار سال پہلے چین سے آیا تھا۔

انڈیا کے مختلف علاقوں میں باجرے کی نو اقسام کاشت کی جاتی ہیں جیسے جوار، انگلی باجرا، چھوٹا باجرا، کوڈو باجرا، فاکس ٹیل باجرا اور بارن یارڈ باجرا۔ یہ رنگ، سائز اور بناوٹ میں مختلف ہوتے ہیں لیکن ان کی تقریباً ایک ہی طرح کی غذائیت ہوتی ہے اور ان سب کے کئی انڈین زبانوں میں مقامی نام ہیں، جو خطوں میں ان کی تاریخی مقبولیت کی تصدیق کرتے ہیں۔

پاکستان کے سابق فوجی صدر جنرل (ر) پرویز مشرف دبئی میں طویل علالت کے بعد وفات پا گئے ہیں۔ وہ دبئی کے امریکن نیشنل ہسپتال ...
05/02/2023

پاکستان کے سابق فوجی صدر جنرل (ر) پرویز مشرف دبئی میں طویل علالت کے بعد وفات پا گئے ہیں۔ وہ دبئی کے امریکن نیشنل ہسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے بھی مسلح افواج کی جانب سے پرویز مشرف کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان کی فوج کے جوائنٹ چیفس آف آرمی اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے جنرل (ر) پرویز مشرف کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

پرویز مشرف تقریباً نو سال (1999-2008) تک آرمی چیف رہے، وہ 2001 میں پاکستان کے 10ویں صدر بنے اور 2008 کے اوائل تک اس عہدے پر فائز رہے۔

سنہ 1999 میں فوجی بغاوت کے بعد اقتدار میں آنے والے پرویز مشرف 2016 میں علاج کی غرض سے ضمانت حاصل کرنے کے بعد سے متحدہ عرب امارات میں مقیم تھے۔

گذشتہ برس جون کے مہینے میں پرویز مشرف کے اہلخانہ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ پرویز مشرف ’خرابی صحت کے اس مرحلے میں ہیں جہاں صحت یابی ممکن نہیں اور ان کے اعضا کام کرنا چھوڑ رہے ہیں۔‘

پرویز مشرف کے گھر والوں کی جانب سے جاری بیان میں ان کی زندگی میں آسانی کے لیے دعا کی اپیل بھی کی گئی تھی۔

اہلخانہ کے مطابق سابق فوجی صدر ایمیلوئیڈوسس نامی بیماری میں مبتلا تھے۔ اس بیماری میں جسم میں پروٹین کے مالیکیول ناکارہ ہو جاتے ہیں اور مریض کے اعضائے رئیسہ متاثر ہوتے ہیں۔

اکثر افراد میں اس بیماری کے بعد ایمیلوئیڈ پروٹین گردے میں بننا شروع ہوجاتے ہیں جس سے کڈنی فیلیئر کا خطرہ ہوتا ہے۔

ایمیلوئیڈ پروٹین اگر دل میں بننا شروع ہوجائیں تو اس سے پٹھے سخت ہوسکتے ہیں اور جسم میں خون کی گردش متاثر ہوتی ہے۔

این ایچ ایس کے مطابق ایمیلوئیڈوسس کا کوئی علاج نہیں اور ان پروٹینز کو براہ راست نکالا نہیں جا سکتا مگر ایسے طبی طریقے موجود ہیں جن میں علامات کا علاج کیا جاتا ہے یا ان پروٹینز کو جسم میں بڑھنے سے روکا جاتا ہے۔

مسافر کوچ جس طرح کھائی میں جا گری اور اس میں جو خوفناک آگ بھڑک اٹھی، اس میں میرے دو چھوٹے بھائیوں کا بچ جانا کسی معجزے س...
01/02/2023

مسافر کوچ جس طرح کھائی میں جا گری اور اس میں جو خوفناک آگ بھڑک اٹھی، اس میں میرے دو چھوٹے بھائیوں کا بچ جانا کسی معجزے سے کم نہیں ہے۔‘

گذشتہ اتوار بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں مسافرکوچ کے المناک حادثے میں قدرت اللہ نے اپنی والدہ، اکلوتی بہن اور دو بھائیوں سمیت خاندان کے چار افراد کو ہمیشہ لے کیے کھو دیا ہے۔ مگر ان کے دو بھائی اس حادثے میں بچ گئے۔

حادثے کا شکار ہونے والی مسافر کوچ بلوچستان کے ضلع پشین سے کراچی کے لیے روانہ ہوئی تھی اور اس میں کوئٹہ سے بھی مسافر سوار تھے۔

قدرت اللہ کے ’معجزانہ طور پر‘ بچ جانے والے دو بھائیوں میں سے آیت اللہ کی عمر ڈھائی سال اور دوسرے بھائی وحید اللہ کی عمر 15 سال ہے۔

ان کے مطابق وحید اللہ خود کسی طرح بس سے نکلنے میں کامیاب ہوئے تھے لیکن چھوٹے بھائی کو ’والدہ نے اپنی موت سے پہلے بس کی ٹوٹی ہوئی کھڑکی سے باہر پھینک دیا تھا۔‘

وحید اللہ نے بتایا کہ ’میں نے والدہ، بہن اور بھائیوں سمیت دیگر مسافروں کو بچانے کے لیے گاڑیوں کو روک کر لوگوں کو بلایا مگر خوفناک آگ کے باعث دو، تین افراد کے سوا میرے چار رشتہ داروں سمیت مسافروں کی اکثریت کو نہیں بچایا جاسکا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ حادثے سے قبل ’والدہ نے کہا تھا ڈرائیور کو بتائیں گاڑی کی رفتار بہت زیادہ ہے، اسے کم کریں کیونکہ یہاں بچے بھی ہیں۔‘

’اکلوتی بہن پہلی بار کوئٹہ سے باہر کسی شہر کے لیے نکلی تھیں‘
قدرت اللہ نے افسردہ ہو کر بتایا کہ ان کی خالہ کا گھر کراچی میں ہے اور وہاں موجود نانی بیمار تھیں۔ ان کی والدہ اپنی ماں کی علالت اور اپنا چیک اپ کرانے کے لیے کراچی جا رہی تھیں۔

’پہلے جب بھی والدہ باہر جاتی تھیں تو وہ والد کے ساتھ جاتی تھیں لیکن یہ پہلا موقع تھا کہ وہ بہن اور چار بھائیوں کے ہمراہ کراچی جا رہی تھیں۔‘

انھوں نے بتایا کہ ’اکلوتی بہن کے علاوہ والدہ کے ہمراہ جو چار بھائی جا رہے تھے ان میں وحیداللہ اور آیت اللہ کے علاوہ ہلاک ہونے والے 18سالہ بھائی فریداللہ اور سات سالہ نمعت اللہ شامل تھے۔ فریداللہ سائنس کالج کوئٹہ میں فرسٹ ایئر پری میڈیکل کا طالب علم تھا جبکہ نعمت اللہ پرائمری کلاسوں میں تھا۔‘

قدرت اللہ نے بتایا کہ مسافر کوچ کے حادثے میں ہلاک ہونے والی بہن ’ہم آٹھ بھائیوں کی اکلوتی بہن تھیں اور انھوں نے میٹرک تک تعلیم حاصل کی ہوئی تھی۔‘

ان کا کہنا تھا کہ چونکہ بہن اکلوتی تھیں اس لیے گھر میں لوگ ان سے بہت زیادہ پیار کرتے تھے۔ ’ہم بھائیوں سے بھی بہت زیادہ پیار کرتی تھیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’ہماری بہن پہلے کبھی کسی اور شہر کے لیے نہیں نکلی تھی اور یہ پہلا موقع تھا کہ وہ کوئٹہ سے کراچی کے لیے باہر نکلیں۔ لیکن بہن گھر سے ایسی باہر نکلیں کہ ہم سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے بچھڑ گئیں۔‘

صوبائی دارالحکومت پشاور میں مسجد پر ہونے والے خودکش حملے کے بعد شروع ہونے والا ریسکیو آپریشن لگ بھگ 24 گھنٹے تک جاری رہا...
01/02/2023

صوبائی دارالحکومت پشاور میں مسجد پر ہونے والے خودکش حملے کے بعد شروع ہونے والا ریسکیو آپریشن لگ بھگ 24 گھنٹے تک جاری رہا جس کی تکمیل کے بعد تفتیش کار اب باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر چکے ہیں جس میں ان کے پیش نظر بڑا سوال یہی ہے کہ حملہ آور انتہائی سکیورٹی زون میں واقع پولیس لائن تک بارودی مواد کے ہمراہ پہنچنے میں کیسے کامیاب رہا۔

تفتیش سے منسلک افسران کے مطابق ابتدائی انویسٹیگیشن کے دوران موقع پر موجود اہلکاروں کے بیانات ریکارڈ کیے ہیں، سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور دیگر موصول ہونے والی لیڈز کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔

ان کے مطابق ایک چیز واضح ہے اور وہ یہ کہ یہ حملہ ’مکمل منصوبہ بندی‘ کے بعد کیا گیا جس میں پولیس لائن میں موجود کسی ’مبینہ سہولت کار کی موجودگی کے امکان‘ کو رد نہیں کیا جا سکتا۔

یاد رہے کہ منگل کی دوپہر ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد ایک پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے آئی جی خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری کا کہنا تھا کہ ’ہم سے یہی پوچھا جا رہا ہے کہ خود کش حملہ آور پولیس لائن میں داخل ہو کر آخر مسجد تک پہنچنے میں کیسے کامیاب ہوا؟ اس بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں اور اب تک کچھ بھی واضح نہیں ہے۔۔۔‘

انسپکٹر جنرل پولیس نے بتایا کہ ’ابتدائی تحقیقات سے یہی معلوم ہوا ہے کہ خود کش بمبار یا سہولت کار اتنی مقدار میں بارودی مواد ایک ساتھ نہیں لے کر گیا ہو گا بلکہ امکان ہے کہ یہ مواد ’تھوڑا تھوڑا کر کے وقفے وقفے کے ساتھ پولیس لائن پہنچایا گیا ہو گا۔‘

ان کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا کہ اسی امکان کے پیش نظر تفتیش کار گذشتہ ایک ماہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لے رہے ہیں۔

سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک کردیا، ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسزپر حملوں اور ...
29/01/2023

سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک کردیا، ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسزپر حملوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ اطلاع پردہشتگردوں کیخلاف آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد مارا گیا، ہلاک دہشتگرد سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسزپر حملوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھا۔

مریم نواز شریف نے پاکستان واپس آ کر اپنے پہلے عوامی خطاب میں کہا کہ 28 جولائی 2017 پاکستان کا بہت بڑا سانحہ تھا۔ وہ دن ہ...
29/01/2023

مریم نواز شریف نے پاکستان واپس آ کر اپنے پہلے عوامی خطاب میں کہا کہ 28 جولائی 2017 پاکستان کا بہت بڑا سانحہ تھا۔ وہ دن ہے اور آج کا دن ہے پاکستان سنبھلنے کو نہیں آ رہا ہے۔ انھوں نے کہا 'مجھے احساس ہے، نواز شریف کو احساس ہے کہ ملک میں مہنگائی ہے، بجلی، گیس اور روٹی مہنگی ہے لیکن قوم سے وعدہ ہے کہ نواز شریف کی قیادت میں ترقی کرتا پاکستان بہت جلد واپس آئے گا۔

تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں دائر ایک درخواست میں استدعا کی ہے کہ نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کو غیر آئی...
27/01/2023

تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں دائر ایک درخواست میں استدعا کی ہے کہ نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کو غیر آئینی قرار دیا جائے۔ اُدھر اسلام آباد کی ایک مقامی عدالت نے فواد چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انھیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا ہے۔

پاکستان میں ڈالر کی قیمت پر عائد کیپ ہٹائے جانے کے ایک روز بعد انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافے اور پاکستانی روپے میں...
26/01/2023

پاکستان میں ڈالر کی قیمت پر عائد کیپ ہٹائے جانے کے ایک روز بعد انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافے اور پاکستانی روپے میں ریکارڈ تنزلی کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعرات کی روز ڈالر کا انٹربینک ریٹ 24.54 روپے کے اضافے کے بعد 255.43 روپے ہو چکا ہے۔

یہ اپریل 1967 کی بات ہے جب سوویت یونین نے اپنے خلائی مشن ’سویوز ون‘ کو پیش آنے والے تباہ کن حادثے اور خلائی جہاز میں موج...
26/01/2023

یہ اپریل 1967 کی بات ہے جب سوویت یونین نے اپنے خلائی مشن ’سویوز ون‘ کو پیش آنے والے تباہ کن حادثے اور خلائی جہاز میں موجود خلاباز کی موت کا اعلان کیا۔

خلابازی کی تاریخ کے اس خوفناک حادثے میں سوویت یونین کے اس وقت کے سب سے بہترین خلا باز ہلاک ہو گئے تھے۔

40 سالہ کرنل ولادیمیر کوماروف کسی بھی خلائی حادثے میں ہلاک ہونے والے دنیا کے پہلے خلا باز ہیں۔ وہ ایک تجربہ کار خلا باز تھے اور اپنی دوسری خلائی پرواز کے دوران زمین پر واپس آنے سے پہلے کے اپنے تمام تجربات کامیابی سے مکمل کر چکے تھے۔

مگر خلائی جہاز کے زمین پر لینڈنگ کرنے سے چند منٹ قبل جیسے ہی وہ زمین کی فضا میں داخل ہوئے تو ان کے خلائی جہاز کی زمین کی جانب اترنے کی رفتار کو کم کرنے والے پیراشوٹ کی تاریں آپس میں الجھ گئیں اور وہ سیدھے زمین پر آن گرے اور ہلاک ہو گئے۔

خلائی جہاز بلندی سے زمین پر آن گرا تھا اور کرنل کوماروف اس ٹکراؤ سے پیدا ہونے والے جھٹکے کے باعث موقع پر ہی ہلاک ہو گئے تھے۔

ولادیمیر کوماروف 16 مارچ 1927 کو ماسکو میں پیدا ہوئے تھے۔ ابتدائی عمر میں ان کو ریاضی اور ہوا بازی میں گہری دلچسپی تھی۔ وہ فلائٹ سکول سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد اس وقت کے سوویت یونین کے بہترین ٹیسٹ پائلٹ بن گئے تھے۔

اس دور میں سوویت یونین خلا میں جانے کی اس دوڑ میں ہر لحاظ سے آگے تھا، انھوں نے پہلا خلائی جہاز ’سپتنک‘ خلا میں بھیجا تھا، اسی طرح پہلی بار ’لائیکا‘ نامی کتیا کو خلا میں بھیجنے کا تجربہ کیا گیا تھا جبکہ امریکہ ان معاملات میں روس کی پیروی کر رہا تھا۔

یہ وہی سال تھا جس میں امریکہ کے خلا میں جانے کے مشن ’اپولو ون‘ میں بھی لانچ پیڈ پر سوار تین خلا باز آگ لگنے کے باعث ہلاک ہو گئے تھے۔

کراچی سے تعلق رکھنے والے 70 سالہ فضل الرحمان فضلی پروسٹیٹ کینسر میں مبتلا ہیں۔ چند سال پہلے تشخیص کے بعد اُن کی سرجری ہو...
26/01/2023

کراچی سے تعلق رکھنے والے 70 سالہ فضل الرحمان فضلی پروسٹیٹ کینسر میں مبتلا ہیں۔ چند سال پہلے تشخیص کے بعد اُن کی سرجری ہوئی اور ایک سال تک دوائی کھانے کے بعد ڈاکٹر نے پانچ سال تک ہارمونز کے انجیکشن لگوانے کی تجویز دی تاکہ سرطان کو جسم کے دوسرے حصوں میں پھیلنے سے روکا جا سکے۔

وہ بتاتے ہیں کہ ’ہر دو مہینے بعد مجھے یہ انجیکشن لگوانا پڑتا تھا لیکن پھر ملک کے معاشی بحران کی وجہ سے انجکشن کی قلت ہو گئی۔‘

پاکستان میں کوریا سے درآمد ہونے والا یہ انجیکشن پہلے 22000 روپے میں دستیاب تھا لیکن پھر اُن کو یہ انجیکشن درآمد کرنے والے بڑے کاروباری حضرات نے بتایا کہ ڈالر کی کمی کی وجہ سے اس انجیکشن کا درآمدی کارگو پورٹ سے باہر نہیں آ سکا کیونکہ اس کی درآمد کے لیے ایل سی نہیں کُھل رہی۔

’جب ایک مہینہ ہو گیا اور انجیکشن نہ ملا تو مجھے تکلیف شروع ہو گئی۔ ایل سی نہ کھلنے کی وجہ جو سٹاک ملک میں موجود تھا اسے ذخیرہ اندوزوں نے مہنگے داموں بیچنا شروع کر دیا۔‘

ان کے مطابق 22000 روپے قیمت والا انجیکشن انھیں بلیک مارکیٹ سے 60000 میں مل رہا تھا۔

فضل الرحمان فضلی اس تکلیف سے گزرنے والے واحد شخص نہیں ہیں۔ تاہم ایک جانب جہاں ملک کی معاشی حالت کی وجہ سے ان کی زندگی کو خطرہ لاحق ہوا وہیں امپورٹرز اور بزنس کمیونٹی بھی اس ساری صورتحال میں مشکلات کا شکار ہے۔

اسلام آباد پولیس نے فواد چوہدری کی گرفتاری کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آئینی ادارے کی درخواست پر پی ٹی آئی رہنما...
25/01/2023

اسلام آباد پولیس نے فواد چوہدری کی گرفتاری کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آئینی ادارے کی درخواست پر پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فواد چوہدری کے خلاف درج مقدمے پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

پولیس کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کی درخواست پر تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن نے مقد مہ کی درخواست میں بتایا ہے کہ فواد چوہدری نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کو ان کے فرائض منصبی سے روکنے کے لئے ڈرایا دھمکایا اور آئینی اداروں کے خلاف شرانگیزی پیدا کرنے اور لوگوں کے جذبات مشتعل کرنے کی کوشش کی ہے۔

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے سویڈن سے کہا کہ اس کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں قرآن کے ایک نسخے کو نذر آتش کیے جانے کے بعد...
24/01/2023

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے سویڈن سے کہا کہ اس کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں قرآن کے ایک نسخے کو نذر آتش کیے جانے کے بعد وہ نیٹو میں شمولیت کی اپنی کوشش میں ترکی سے حمایت کی توقع نہ رکھے۔

خیال رہے کہ گذشتہ سال یوکرین اور روس کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد سویڈن اور فن لینڈ امریکہ اور یورپی ممالک کی فوجی تنظیم نیٹو کی رکنیت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ان دونوں یورپی ممالک نے نیٹو کی رکنیت کے لیے باقاعدہ درخواست بھی دے رکھی ہے۔

لیکن ترکی نے نیٹو کے رکن کے طور پر اپنے ویٹو پاور کا استعمال کرتے ہوئے اُن کی درخواست کو روک دیا تھا۔ ترکی کے اس اقدام کے بعد سے سویڈن میں ترکی کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

ان مظاہروں کے دوران سٹاک ہوم میں ترکی کے سفارت خانے کے باہر مذہب اسلام کی مقدس ترین کتاب قرآن مجید کا نسخہ بھی نذر آتش کیا گیا جس کے بعد سعودی عرب اور پاکستان سمیت مختلف مسلم ممالک نے اس عمل کی سخت مذمت کی ہے۔

اس سے چند روز قبل سویڈن میں کچھ کرد مظاہرین نے ترک صدر اردوغان کا پتلا الٹا لٹکا دیا تھا۔

اردوغان نے کیا کہا؟
دنیا کے کئی ممالک نے سٹاک ہوم میں قرآن پاک کے نسخے کو نذر آتش کرنے کی مذمت کی ہے۔ ان ممالک میں ترکی بھی شامل ہے۔

ترک صدر اردوغان نے کہا کہ ’سویڈن کو اب ہم سے یہ توقع نہیں رکھنی چاہیے کہ ترکی نیٹو میں شمولیت کی اس کی کوششوں میں تعاون کرے گا۔ جن لوگوں نے سفارت خانے کے سامنے ہمارے ملک کی توہین کی ہے، وہ اپنی درخواست کے حوالے سے ہم سے کسی رحم کی توقع نہیں کر سکتے۔‘

واضح رہے کہ سویڈش حکومت نے گذشتہ اتوار کو ہونے والے احتجاج کی اجازت پہلے ہی دے رکھی تھی۔ تاہم مظاہرین کی جانب سے اس بات کو کوئی عندیہ نہیں دیا گیا تھا کہ ان کا منصوبہ بطور احتجاج قرآن کے نسخے کو جلانا تھا۔

اسے مذہب کی توہین قرار دیتے ہوئے اردوغان نے کہا ہے کہ آزادی اظہار کی آڑ میں اس عمل کا دفاع نہیں کیا جا سکتا۔

سویڈن کی حکومت نے بھی اس احتجاج کی مذمت کی ہے۔

سویڈن کے وزیر خارجہ ٹوبیاس بل سٹورم نے اسے ’خوف پیدا کرنے والا‘ واقعہ قرار دیا۔

انھوں نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ’سویڈن میں اظہار رائے کی آزادی ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ میں یہاں کی حکومت یا مظاہرے میں جن جذبات کا اظہار کیا گیا ان کی حمایت کروں۔‘

ترکی نے سویڈن میں ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن پاک کے نسخے کو نذرآتش کرنے کے واقعے پر سخت تنقی...
22/01/2023

ترکی نے سویڈن میں ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن پاک کے نسخے کو نذرآتش کرنے کے واقعے پر سخت تنقید کی ہے اور اسے ’قابل نفرت فعل‘ قرار دیا ہے۔

ترکی نے کہا کہ سویڈش حکومت کا احتجاج کی اجازت دینے کا فیصلہ ’مکمل طور پر ناقابل قبول‘ ہے۔

دراصل ترکی اور سویڈن کے درمیان سفارتی سطح پر تنازع مزید گہرا ہوتا جا رہا ہے۔

ترکی نے سویڈن سے احتجاج ختم کرنے کی درخواست کرتے ہوئے سویڈن کے وزیر دفاع پال جانسن کا دورہ ترکی منسوخ کر دیا ہے۔ جبکہ ترکی کا کہنا ہے کہ یہ دورہ اب ’اپنی اہمیت اور معنی کھو چکا ہے۔‘

دوسری طرف پال جانسن کا کہنا ہے کہ ’کل میں نے ترک وزیر دفاع ہولوسی آکار سے جرمنی کے شہر رامسٹین میں امریکی فوجی اڈے پر ملاقات کی۔ ہم نے انقرہ میں ہونے والی ملاقات کو فی الحال ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘
قرآن نذرِ آتش کرنے کا واقعہ کیسے پیش آیا؟
سویڈن نیٹو کے فوجی اتحاد میں شامل ہونا چاہتا ہے اور نیٹو کا رکن ترکی اس کے خلاف ہے۔

نیٹو کا رکن ہونے کی وجہ سے وہ کسی دوسرے ملک کے اس اتحاد میں شامل ہونے پر اعتراض کر سکتا ہے اور اسے روک سکتا ہے۔

روس یوکرین جنگ شروع ہونے کے بعد سویڈن اور فن لینڈ نے نیٹو کی رکنیت کے لیے درخواست دی تھی۔ اسی وجہ سے سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں دائیں بازو کے کارکن ترکی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

ان مظاہروں کے دوران انتہائی دائیں بازو کی سٹرام کرس پارٹی کے رہنما راسموس پالوڈان نے سنیچر کے روز سٹاک ہوم میں ترکی کے سفارت خانے کے باہر قرآن مجید کا ایک نسخہ نذر آتش کر دیا۔

پالوڈن نے گذشتہ سال بھی ریلیاں نکالی تھیں جس میں انھوں نے قرآن جلانے کی دھمکی دی تھی جس کے بعد مظاہرے شروع ہو گئے تھے۔

Address

Karachi

Telephone

+923040365407

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan Today posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share