WJF Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from WJF, Media/News Company, Karachi.

Unity | Protection of Journalist Rights | Press Freedom | Voice Of Voiceless ✍️

Founder / Central President : Mian Khuram Shahzad
Central Secretary General : Sajid Ahmed

📲 +92-300-5166637

کراچی (پریس ریلیز / 1 ستمبر 2026) ورکنگ جرنلسٹس فورم (WJF) کے بانی و مرکزی صدر میاں خرم شہزاد، سیکریٹری جنرل ساجد احمد، ...
31/08/2026

کراچی (پریس ریلیز / 1 ستمبر 2026) ورکنگ جرنلسٹس فورم (WJF) کے بانی و مرکزی صدر میاں خرم شہزاد، سیکریٹری جنرل ساجد احمد، مرکزی عہدیداران اور اراکین نے کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی کو جیو نیوز کے مالک میر شکیل الرحمان کی جانب سے بھیجے گئے قانونی نوٹس کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے صحافتی آزادی اور ورکرز کے حقوق کے لیے اٹھنے والی آواز کو دبانے کی کوشش قرار دیا ہے۔ میاں خرم شہزاد اور ساجد احمد نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ اوچھے ہتھکنڈوں، دباؤ اور قانونی نوٹسز کے ذریعے ورکرز کے بنیادی، معاشی اور پیشہ ورانہ حقوق کے لیے اٹھنے والی آوازوں کو خاموش نہیں کرایا جا سکتا۔ صحافی اور میڈیا ورکرز اپنے جائز حقوق کے حصول اور مسائل کی نشاندہی کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جو عناصر ورکرز کے معاشی مفادات کو نقصان پہنچانے والی پالیسیوں یا اقدامات پر سوال اٹھانے والوں کو خاموش کرانے کی کوشش کر رہے ہیں، انہیں یہ بات سمجھنی چاہیے کہ صحافتی برادری اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے متحد ہے۔ ورکنگ جرنلسٹس فورم کارکن صحافیوں کے مفادات کے لیے جاری جدوجہد کسی فرد کے خلاف نہیں بلکہ اصول، انصاف اور ورکرز کے بنیادی حقوق کے تحفظ کی جنگ ہے۔ ورکنگ جرنلسٹس فورم اس جدوجہد میں کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور صحافیوں و میڈیا ورکرز کے جائز حقوق کے لیے ہر آئینی، قانونی اور جمہوری فورم پر آواز بلند کرتا رہے گا۔ صحافتی اداروں اور میڈیا ورکرز کے مسائل کو دباؤ یا دھمکی کے بجائے مذاکرات، دلیل اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے حل کیا جائے۔

“I stand with Fazil Jamili.” We are with Fazil Jamili Bhai ✍️                          🇵🇰
31/08/2026

“I stand with Fazil Jamili.”
We are with Fazil Jamili Bhai ✍️

🇵🇰

تم سے ہے پاکستان" کے شکرگزار ہیں ۔ ورکنگ جرنلسٹس فورم
27/08/2026

تم سے ہے پاکستان" کے شکرگزار ہیں ۔ ورکنگ جرنلسٹس فورم

معروف سماجی کارکن اور ورکنگ جرنلسٹس فورم کے بانی و مرکزی صدر میاں خرم شہزاد کو دی جانے والی دھمکیوں کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

اظہارِ رائے کی آزادی، صحافتی اور سماجی خدمات انجام دینے والے افراد کو ہراساں کرنا کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ متعلقہ اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے، ذمہ دار عناصر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور میاں خرم شہزاد کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔

فاؤنڈر تم سے پاکستان بزنس کلب، معروف ٹی وی اینکر ساجد حسین اور ٹیم تم سے پاکستان ڈیجیٹل اس مشکل وقت میں میاں خرم شہزاد کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

میاں خرم شہزاد کو جان سے مارنے کی دھمکیوں کی شدید مذمت، حکام سے فوری قانونی کارروائی کا مطالبہ ۔ اقبال سومرو/سعید انجمکر...
25/08/2026

میاں خرم شہزاد کو جان سے مارنے کی دھمکیوں کی شدید مذمت، حکام سے فوری قانونی کارروائی کا مطالبہ ۔ اقبال سومرو/سعید انجم

کراچی (پریس ریلیز 25 اگست 2026) ورکنگ جرنلسٹس فورم کے اقبال سومرو اور سعید انجم نے عہدیداران، مجلسِ عاملہ اور اراکین نے فورم کے بانی و مرکزی صدر میاں خرم شہزاد کو جان سے مارنے کی دھمکیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے آزادیٔ صحافت، صحافیوں کے تحفظ اور بنیادی انسانی حقوق کے خلاف سنگین اقدام قرار دیا ہے۔ ورکنگ جرنلسٹس فورم کے عہدیداران نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ صحافیوں کو دھمکیاں دے کر حق و سچ کی آواز کو دبانے کی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ میاں خرم شہزاد کو موصول ہونے والی مبینہ دھمکیوں کا فوری اور شفاف نوٹس لیا جائے اور ذمہ دار عناصر کا تعین کرکے قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے حکامِ بالا، پولیس اور متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ واقعے کی فوری تحقیقات کرتے ہوئے میاں خرم شہزاد اور ان کے اہلِ خانہ کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، جبکہ دھمکیوں میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ ورکنگ جرنلسٹس فورم نے واضح کیا کہ صحافیوں کو خوفزدہ کرکے ان کی آواز خاموش نہیں کرائی جا سکتی۔ فورم صحافیوں کے تحفظ، آزادیٔ اظہار اور آزادیٔ صحافت کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گا۔ ورکنگ جرنلسٹس فورم نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ واقعے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے فوری عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ صحافی برادری میں پائی جانے والی تشویش کا ازالہ ہو سکے۔

https://vt.tiktok.com/ZSVCc1GmH/

24/08/2026

سینئر صحافی شکیل نائچ کو این سی سی آئی اے کا نوٹس جاریhttps://imranjunior.com/senior-journalist-shakil-naich-served-noti...
21/08/2026

سینئر صحافی شکیل نائچ کو این سی سی آئی اے کا نوٹس جاری

https://imranjunior.com/senior-journalist-shakil-naich-served-notice-by-nccia/?fbclid=Iwb21leAT1OCFwZG9mAWV4dG4DYWVtAjExAHNydGMGYXBwX2lkDDM1MDY4NTUzMTcyOAABHsb9bQvsqvLcFEjdc4m0Wer6zAbnvaMEokA5Mi5cuAIGTYGtRHr6LZ2Ogy3U_aem_oCumvxD3QQ8dU1y65WumeQ

2 فیس بک ٹویٹر واٹس ایپ ای میل سینئر صحافی شکیل نائچ کو این سی سی آئی اے کا نوٹس جاری۔۔۔ 0 تبصرے backupadmin اگست 21, 2026August 21, 2026 Share this on WhatsAppورکنگ جرنلسٹس فورم کے بانی و مرکزی ....

آزادیٔ صحافت اور آزادیٔ اظہار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ۔ میاں خرم شہزاد اور ساجد احمد
21/08/2026

آزادیٔ صحافت اور آزادیٔ اظہار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ۔ میاں خرم شہزاد اور ساجد احمد

کراچی (پریس ریلیز / 20 اگست 2026) ورکنگ جرنلسٹس فورم کے بانی و مرکزی صدر میاں خرم شہزاد مرکزی سیکرٹری جنرل ساجد احمد اور...
20/08/2026

کراچی (پریس ریلیز / 20 اگست 2026) ورکنگ جرنلسٹس فورم کے بانی و مرکزی صدر میاں خرم شہزاد مرکزی سیکرٹری جنرل ساجد احمد اور عہدیداران و ممبران نے چینل 5 نیوز سے وابستہ سینئر صحافی شکیل نائچ کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کراچی کی جانب سے جاری کیے گئے طلبی کے نوٹس پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے صحافتی برادری کے لیے باعثِ تشویش قرار دیا ہے۔ میاں خرم شہزاد نے کہا کہ صحافیوں کو ان کے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران قانونی نوٹسز اور تحقیقات کا سامنا ہو تو تمام کارروائی قانون کے دائرے میں، شفاف اور غیرجانبدارانہ انداز میں ہونی چاہیے۔ صحافیوں کو ہراساں یا دباؤ میں لانے کے کسی بھی تاثر سے صحافتی آزادی اور آزادیٔ اظہار متاثر ہوتی ہے۔ ورکنگ جرنلسٹس فورم صحافی شکیل نائچ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور مطالبہ کرتا ہے کہ معاملے میں انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں۔ اگر کسی صحافی کے خلاف کوئی شکایت یا الزام موجود ہے تو اسے قانون کے مطابق سنا جائے، تاہم صحافتی ذمہ داریاں ادا کرنے والے کسی بھی صحافی کو غیرضروری دباؤ، خوف یا ہراسانی کا سامنا نہیں ہونا چاہیے۔ میاں خرم شہزاد اور ساجد احمد نے کہا کہ ورکنگ جرنلسٹس فورم ملک میں آزادی صحافت، آزادیٔ اظہار اور صحافیوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی آواز بلند کرتا رہے گا اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ سینئر صحافی شکیل نائچ کے معاملے کو شفاف انداز میں دیکھا جائے اور صحافی برادری میں پائے جانے والے تحفظات کو دور کیا جائے۔ ورکنگ جرنلسٹس فورم نے واضح کیا کہ صحافیوں کے خلاف کسی بھی غیرضروری دباؤ یا ہراسانی کی صورت میں فورم آئینی و قانونی دائرے میں رہتے ہوئے صحافتی برادری کے حق میں اپنی آواز بلند کرے گا۔
..................................................

مذمتی ٹکرز / 20 اگست 2026

کراچی : سینئر صحافی شکیل نائچ کو این سی سی آئی اے کے نوٹس پر ورکنگ جرنلسٹس فورم کا اظہارِ تشویش

کراچی : شکیل نائچ کو این سی سی آئی اے کا طلبی نوٹس، ورکنگ جرنلسٹس فورم کی شدید تشویش

کراچی : صحافیوں کو دباؤ اور ہراسانی سے تحفظ دیا جائے، میاں خرم شہزاد

کراچی : ڈبلیو جے ایف کا شکیل نائچ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار، معاملہ شفاف انداز میں دیکھنے کا مطالبہ

کراچی : این سی سی آئی اے نوٹس، صحافتی آزادی متاثر کرنے والے کسی بھی اقدام کی مخالفت کریں گے، میاں خرم شہزاد

کراچی : صحافیوں کے خلاف کارروائی قانون کے دائرے میں اور غیرجانبدارانہ ہونی چاہیے، میاں خرم شہزاد

کراچی : آزادیٔ صحافت اور آزادیٔ اظہار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، میاں خرم شہزاد اور ساجد احمد

کراچی : شکیل نائچ کو جاری نوٹس پر صحافتی برادری میں تشویش، ورکنگ جرنلسٹس فورم کا اظہارِ یکجہتی

کراچی : صحافیوں کو غیرضروری دباؤ اور ہراسانی کا سامنا نہیں ہونا چاہیے، میاں خرم شہزاد

کراچی : شکیل نائچ کے معاملے میں انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں، میاں خرم شہزاد

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when WJF posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to WJF:

Shortcuts

Share